نچلے آرڈر کی کارکردگی سے مطمئن ہیں :کپتان وراٹ

لندن/نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ورلڈ کپ کے پہلے پریکٹس میچ میں چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنے کے باوجود ہندستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی ٹیم کے نچلے آرڈر کی کارکردگی سے خوش ہیں۔ پریکٹس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندستانی ٹیم کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہو گیا تھا۔ ہندستان کا اسکور ایک وقت 39 رن پر چار وکٹ تھا جس کے بعد رویندر جڈیجہ نے ہندوستانی اننگز کو سنبھالتے ہوئے 50 گیندوں میں 54 رنز بنائے ۔ جڈیجہ کی سدھی ہوئی اننگز کی بدولت ہی ہندوستانی ٹیم 39.2 اوور میں 179 رن کا باعزت اسکور بنانے میں کامیاب رہی تھی ۔ ہندستانی ٹیم کے کپتان وراٹ نے میچ کے بعد نچلے آرڈر کی کارکردگی پر کہا کہ انہوں نے میچ میں اچھا کردار ادا کیا۔ کپتان نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں ٹاپ آرڈر ہمیشہ کامیاب نہیں ہو سکتا لہذا نچلے آرڈر کو بھی تیار رہنا چاہئے ۔ میرے خیال سے ہردک پانڈیا نے بہترین بل

وسیم اکرم ورلڈکپ تاریخ کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

لاہور/سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کو ورلڈ کپ کی تاریخ کے ٹاپ پرفارمر کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم کو اب تک کے عالمی کپ میں ٹاپ بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے شین وارن اور گلین میگرا اور سری لنکا کے مرلی دھرن کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ورلڈ کپ 1992 کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف غیر معمولی بولنگ کی اور گرین شرٹس کو پہلی بار عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا، انہیں ورلڈ کپ کے دوران 55 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ایک مشہور ویب سائٹ کے مطابق اوپنر پوزیشن پر بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور آسٹریلیا کے ایڈم گلگرسٹ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ 6 ورلڈکپ میں 6 سینچریوں کی مدد سے 2278 رنز بنانے والے سچن ٹنڈولکر نے 2003 میں ورلڈکپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا اور 2011 میں وہ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھ

تازہ ترین