ورلڈ کپ:2019 | سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے اترے گا نیوزی لینڈ

برمنگھم// آئی سی سی ورلڈ کپ میں مضبوط رہ کر ٹیبل میں سرفہرست مقام پر قابض نیوزی لینڈ بدھ کو آخری امید کے لیے جدوجہد کر رہی پاکستان کی رکاوٹ کو پار کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کے ارادے سے اترے گی۔نیوزی لینڈ نے اپنے گزشتہ چھ میچوں میں پانچ میچ جیتے ہیں جبکہ ہندستان کے ساتھ اس کا میچ بارش سے منسوخ رہا تھا اور وہ 11 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے ۔ وہیں پاکستان نے اتار چڑھاو کے دور کے بعد کچھ لے حاصل کی ہے لیکن اس کے لیے باقی تمام میچ کرو یا مرو کی حالت والے ہو گئے ہیں۔ وہ چھ میچوں میں دو ہی جیت سکی ہے اور تین ہارے ہیں جبکہ ایک میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔ وہ پانچ پوائنٹس لے کر ساتویں نمبر پر ہے ۔پاکستانی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف گزشتہ میچ میں ملی جیت کے بعد کچھ امید بندھی ہے اور وہ فی الحال مقابلے میں بنی ہوئی ہے ۔ اگرچہ نیوزی لینڈ سے میچ جیتنا اس کے لیے اب لازمی ہو گیا ہے اور ہارنے کی

حارث سہیل جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں فرق ثابت ہوئے :سرفراز

لندن// پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف حارث سہیل نے انگلش بلے باز جوز بٹلر کی طرح بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا اور دونوں ٹیموں میں بنیادی فرق ثابت ہوئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے لیے لکھے گئے کالم میں سرفراز احمد نے کہا کہ پچھلا ہفتہ بہت مشکل رہا کیونکہ ہم بھارت کے خلاف بری طرح ہارے، اس کے بعد ٹیم پر بہت تنقید ہوئی جو زیادہ تر جائز تھی، ہم نے غلطیاں کیں ، لہٰذا ہم اس کے مستحق تھے لیکن ہم نے اس تنقید کو مثبت لیا۔سرفراز نے لکھا کہ ہم نے غلطیوں کے بارے میں سوچا اور یہ عہد کیا کہ انہیں دوبارہ نہیں دہرائیں گے، یہ ایک طرح سے خود احتسابی تھی، ان تمام میٹنگز کے بعد ہم پرعزم تھے کہ ہم کم بیک کر سکتے ہیں اور یہ جانتے تھے کہ ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔پاکستانی ٹیم کے کپتان نے لکھا کہ انگلینڈ کے خلاف سری لنکا کی اپ سیٹ کا

سکوئی چیمپین شپ میں دون اسکول کو چاندی کے2اور کانسی کے3تمغے حاصل

سرینگر// پہلگام میںسکوئی فیڈریشن آف انڈیاکے اہتمام سے14جون سے 20جون تک کھیلے گئے جی ایم ڈار نیشنل سکوئی چیمپین شپ اور10ویں انٹرنیشنل ماسٹرس کپ میں دون انٹرنیشنل اسکول سرینگر نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیاہے۔جموں کشمیرسکوئی ایسوسی ایشن نے اس دوران یہاں ہائی آلٹی چیوڈقومی کوچنگ کیمپ کابھی انعقاد کیا۔13ریاستوں اور8ملکوں کے بچوں نے اس میں شرکت کی ۔دون انٹرنیشنل اسکول کے بچوں نے دیگر اسکولوں کے بچوں کے مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھائی اوراسکول کے متین مظفر،عبدالباسط نے چاندی کے تمغے حاصل کئے ۔عبدالمقیت ،توقیراورسعدی شوکت نے کانسی کے اعزازجیتے جبکہ میکائیل ،زوہیب ظہور،امان رضا۔افرااعجازاورشفان اعجازنے مقابلے میں حصہ لیا۔ سبھی کھلاڑیوں نے میزبانوں کی میزبانی سے حظ اُٹھایا۔   

قرض اتارنے کے لیے ٹرافیاں فروخت کریں گے: بورس بیکر

لندن/ لیجنڈ جرمن ٹینس کھلاڑی بورس بیکر کو اپنا قرض اتارنے کے لیے کیریئر میں محنت سے حاصل کی گئیں قیمتی ٹرافیوں کو نیلام کرنا پڑ رہا ہے جس کی شروعات پیر سے ہوگی۔برطانوی نیلامی فرم والس ہارڈی پیر سے آن لائن نیلامی کے ذریعہ ان ٹرافیوں کے فروخت کے عمل کو شروع کرے گی۔ گرینڈ سلیم ومبلڈن کی تاریخ میں خطاب جیتنے والے سب سے نوجوان ٹینس اسٹار بیکر اپنے وقت کے عظیم ٹینس کھلاڑیوں میں گنے جاتے ہیں جنہوں نے صرف 17 سال کی عمر میں ہی تین گرینڈ سلیم جیت لئے تھے ۔بیکر پیسہ جمع کرنے کے لئے اپنے میڈل، کپ، گھڑیاں اور تصویر سمیت کل 82 اشیاء کی نیلامی کریں گے ۔ یہ نیلامی 11 جولائی تک جاری رہے گی جس کی معلومات نیلامی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں ۔جرمن اسٹار کی ٹرافیوں میں چیلنج کپ، تین رینش کپ کی کاپیاں شامل ہیں۔ سال 1990 میں ومبلڈن کے فائنلسٹ رہنے پر موصول ہوئے ان کے تمغے اور سال 1989 میں آئیون لینڈ

افغانستان کیخلاف غیر ضروری اپیلیں ویراٹ کوہلی کو مہنگی پڑگئیں

لندن/آئی سی سی نے بار بار غیر ضروری اپیلیں کرنے پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کردیا۔گزشتہ روز بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 11 رنز سے شکست دیدی تھی تاہم اس دوران ویرات کوہلی بار بار غیرضروری اپیل کرتے رہے جس پر آئی سی سی حرکت میں آگئی اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ویرات کوہلی کو بھاری جرمانہ کردیا اور ڈسپلنری ریکارڈ پر بھی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ کردیا۔افغانستان کے خلاف کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم اس وقت مجموعی طور پر 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ،ورلڈ کپ میں سب سے شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیم نیوزی لینڈ  11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر جب کہ آسٹریلیا 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔  انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، سری لنکا 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ، بنگلہ دیش 5 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ، ویسٹ انڈیز3 پ

شعیب اختر کا افغان کرکٹ کے سی ای او کو کامیڈی کرنے کا مشورہ

اسلام آباد/گزشتہ روز افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر ( سی ای او) اسداللہ کے بیان پر سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے کو کامیڈی کرنے کا مشورہ دے دیا۔افغان کرکٹ چیف اسد اللہ نے گزشتہ روز پاکستان سے کہا تھا کہ وہ افغانستان سے کرکٹ سیکھے ، جس پر شعیب اختر نے کہا کہ وہ کامیڈین کا کام زیادہ اچھے انداز میں کرسکتے ہیں، ان کی ناقص کرکٹ مینجمنٹ کے اثرات ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کی پرفارمنس پر بھی پڑے ہیں۔  خیال رہے کہ اسد اللہ نے ایک انٹرویو میں ورلڈ کپ کے دوران افغانستان ٹیم کی پرفارمنس کو پاکستانی ٹیم سے کہیں زیادہ بہتر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک میں کرکٹ کا معیار بہتر بنانے کیلئے افغانستان سے ٹیکنیکل، کوچنگ اور دیگر تعاون کی درخواست کرے ۔  

کشمیر یونیورسٹی کی طرف سے خواتین کی سائیکل ریس

سرینگر/کشمیر یونیورسٹی کی طرف سے خواتین کی سالانہ سائیکل دوڑ کا اہتمام کیا گیا جسمیں مختلف کالجوں سے تعلق رکھنے والی طالبات نے شرکت کی۔ دوڑ کا افتتاح یونیورسٹی کے نظامت کھیل کود کے کواڑی نیٹرڈاکٹر نثار احمد خان نے نشاط باغ سے کیا جو یونیورسٹی کے رومیگیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ گورنمنٹ ڈگری کالج لیہہ کی سٹینزن چونڈل اور اسی کالج کی تاشی بوڈل اور گورنمنٹ ڈگری کالج بڈگام کی سہیلا مشتاق نے بالاترتیب اول، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔  

ٹونگل موڈوچیمپین شپ | گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ سرینگر کااعلیٰ کھیل

سرینگر//ٹونگل موڈوکے قومی چیمپین شپ میں گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ کے طلباء نے شاندار کارکردگی کامظاہر کیااوردوطلائی اور دوکانسی کء تمغے حاصل کئے۔12 سے14جون تک منعقدہ اس چیمپین شپ میں شمالی بھارت کے متعدد اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ سرینگرکے 7ویں جماعت کے راصب مجیداورچھٹی جماعت کے نعمان طارق نے طلائی کے تمغے حاصل کئے جبکہ مصیب رسول اورزریان نصیر نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔      دہلی پبلک اسکول سرینگر کی شاندار کارکردگی سرینگر//دہلی پبلک اسکول سرینگرنے چھٹے قومی ٹونگل موڈوچیمپین شپ میں دس تمغے جن میں سونے کے پانچ اور ایک چاندی اور چار کانسی کے شامل ہیں ،جیت لئے ہیں۔ایک بیان کے مطابق اسکول نے نئی دہلی میں 14سے 16جون تک منعقدہ اس چیمپین شپ میںاعلیٰ کارکردگی کا  مظاہرہ کیا۔16ریاستوں کے400سے زائد بچوں نے اس چیمپین شپ میں ح

سُکے قومی چیمپین شپ | گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ کی قابل رشک کارکردگی

پہلگام //پہلگام میں 14سے19جون تک ’سُکے ماسٹرس کپ‘ اور جی ایم ڈارنیشنل چیمپین شپ کا انعقادسکائی فیڈریشن آف انڈیا کے اہتمام سے کیاگیا۔اس کے علاوہ جموں وکشمیرسکائی ایسوسی ایشن کے اہتمام سے ہائی آلٹی چیوڈسکائی نیشنل کوچنگ کیمپ بھی منعقد ہوا۔کیمپ  اور چیمپین شپ میں ملک کی 1 9ریاستوں اور8ملکوں کے ٹیم شامل ہوئے ۔ گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ کے طلباء نے دوسرے شرکاء پر بازی لی اور بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے کئی طلائی،چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کئے۔گرین ویلی کے شرکاء میں اسواسجاداوررمشاریاض نے سونے،مقدس زہرہ نے ایک طلائی اور ایک چاندی،شیخ ہاشم نے2چاندی،سعدیہ فردوس ،صمیم امتیاز، محمدمطیب نے چاندی اورحبامنظوراورصالح مشتاق نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔گرین ویلی ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ انتظامیہ نے اعزازحاصل کرنے والے بچو ں کو مبارکباد دی ہے۔    

ورلڈ کپ 2019:بھارت اورافغانستان آج مدمقابل ہونگے

ساؤتھمپٹن/بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہندوستانی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے افغانستان کے خلاف ہفتہ کے روز ہونے والے مقابلے میں اپنی ٹیم میں توازن قائم رکھنے اور بڑی فتح حاصل کرنے کے ارادے سے اترے گی۔  ہندوستان کو اس مقابلے میں ایک متوازن ٹیم اتارنی ہے ۔ اگرچہ ہندوستانی ٹیم نے اب تک اپنے سبھی میچ جیتے ہیں۔وہ اپنے چار میں سے تین میچوں میں فتح حاصل کرچکی ہے ۔ ہندوستان کا ایک میچ منسوخ ہونے کے بعد وہ سات پوائنٹس حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے ۔ لیکن اوپنر شکھر دھون کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں چوٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو جانے اور تیز گیند باز بھونیشور کمار کو ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ ہندوستان کو اس مقابلے میں متوازن الیون ٹیم اتارنی ہے ۔  دنیا کی نمبر دو ٹیم ہندوستان نے اب تک اپنے چار میچوں میں جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے ، چیم

بی سی سی آئی کی راسخ اسلام پر پابندی

نئی دہلی/ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہندستانی انڈر -19 ٹیم کے بولر راسخ اسلام پر عمر کے ساتھ دھوکہ دہی کے الزام میں دو سال کے لئے پابندی عائد کر دی ہے ۔ بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سہ رخی سیریز میں راسخ کی جگہ پربھات موریہ کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔بی سی سی آئی نے کہاکہ راسخ اسلام کو غلط پیدائش کا سرٹیفکیٹ دائر کرنے کے الزام میں دو سال کے لئے معتوب کیا گیا ہے ۔ راسخ جموں و کشمیر کے کولگام کے رہنے والے ہیں اور وہ پرویز رسول اور منظور ڈار کے بعد ریاست کے تیسرے کرکٹ کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل میں کھیلے ہیں۔یو این آئی   

ٹیم میں گروپنگ کا معاملہ فضول باتیں ہیں

لندن/پاکستان ٹیم کے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت سے ہار کا اتنا ہی دکھ ہے جتنا کسی اور کو ہے۔لندن میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ دن بہت زیادہ مایوس کن اور تکلیف دہ تھے لیکن اب بطور ٹیم اگلے چیلنج کی تیاری کر رہے ہیں۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹوئٹ دیکھ کر فیصلے نہیں کیے جا سکتے، بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ٹیم کا مشترکہ تھا لیکن ہم نے اچھی بولنگ نہیں کی۔ایک سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے کہا کہ ہم بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے، بری پرفارمنس کا ذمہ دار ہر کوئی ہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی شکست کے لیے میدان میں نہیں اترتا اور بھارت سے ہار کا اتنا ہی دکھ ہے جتنا کسی اور کو ہے لیکن کھلاڑیوں پر ذاتی حملے کرنا ٹھیک نہیں ہے۔شعیب ملک سے متعلق سوال پر محمد حفیظ نے کہا کہ میں ہوں یا شعیب مل

ٹی آر سی کے فٹبال میدان میں فلڈ لائٹسہولیات کاافتتاح

سری نگر// شائقین کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں ایسٹرو ٹرف ٹی آر سی سرینگرمیں پہلی دفعہ انڈیا سٹار الیون اور جے کے سٹار الیون کے مابین مصنوعی روشنی کے دوران فٹبال میچ کھیلا گیا۔سابق مُلکی فٹبال کھلاڑیوں بائیچینگ بوٹیہ، رینڈی سنگھ اور معراج الدین وُڈو کی جھلک دیکھنے کے لئے سٹیڈیم میں شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹی آر سی کا ایسٹرو ٹرف ریاست میں فٹبال شائقین کے لئے ایک اہم میدان کے طور پر سامنے آرہا ہے۔ایک مقامی فٹبال کھلاڑی نے بتایا کہ یہ ہم سب کے لئے خوشی کا موقعہ ہے اور ہم سرکار سے استدعا کرتے ہیں کہ ریاست کے اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کا مظاہرہ کرنے کے لئے مزید ایسی سہولیات فراہم کی جائیں۔ٹرف پر جے کے سٹار الیون اور انڈیا سٹار الیون کے مابین شام سات بجے ایک نمائشی میچ کھیلا گیا جو انڈیا سٹار الیون نے جیت لیا۔اس سے پہلے گورنر کے صلاحکار کے وجے کم

’سفارشی نہیں صرف ٹیلنٹ آگے جائے گا‘

لندن/پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے اگر کسی میں ٹیلنٹ ہوگا تو وہ آگے جاسکے گا سفارشی آگے نہیں جاسکے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کے کپتان اور سلیکٹرز، کوچز اور دیگر اسٹاف بدلنے سے کیا ہوگا کیونکہ ٹیم کے کھلاڑی تو وہی رہیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں اگر کسی میں ٹیلنٹ ہوگا تو سامنے آئے گا اور آگے جاسکے گا، سفارشی آگے نہیں جاسکے گا۔سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ اسٹرکچر پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پڑسی ملک نے گزشتہ 15 سال کے دوران اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ پر پیسہ لگایا ہے۔خیال رہے کہ بھارت گزشتہ 15 سالوں کے دوران ہی دنیائے کرکٹ کی سب سے باصلاحیت ٹیم بن کر ابھری جس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2007، ورلڈکپ 2011 اور چیمپیئنز ٹرافی 2013 اپنے نام کیے۔وسیم

کشمیری یونیورسٹی کے اہتمام سے لڑکیوں کی انٹر کالج روڈ ریس

سرینگر//سالانہ کھیل سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے کشمیریونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن وسپورٹس نے لڑکیوں کی انٹر کالج روڈ ریس کااہتمام کیاجس میں وادی کی کالجوں کی طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔شالیمار گھاٹ سے شروع یہ دوڑ کشمیریونیورسٹی کے رومی دروازے پر اختتام کوپہنچی۔اس دوڑ کو مہمان خصوصی پروفیسررئیس احمد قادری ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر نے ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔ریس میں ڈگری کالج لہہ کی طالبات نے بھی شرکت کی اورپہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں۔ اختتامی تقریب پر پہلی دس پوزیشنیں حاصل کرنے والی طالبات کی عزت افزائی کی گئیں۔اس موقعہ پر ڈاکٹر رئیس احمد قادری نے ڈگری کالج لہہ کی طالبات کی کارکردگی کی ستائش کی۔  

ایک ارب سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہند پاک مقابلہ

نئی دہلی// روایتی حریف ہندستان اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ میں مانچسٹر میں کھیلے گئے مقابلے کو دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے جبکہ ٹویٹر پر 29 لاکھ ٹویٹس کے ساتھ یہ سب سے زیادہ ٹویٹ کرنے والا ون ڈے بن گیا ہے ۔ ہندستان اور پاکستان کے درمیان مقابلہ دیکھنے کے لئے کل 7 لاکھ 50 ہزار افراد کی درخواست آئی تھیں ۔ اگرچہ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان میں کل 23000 لوگوں کے ہی بیٹھنے کی صلاحیت ہے ۔ ہندستان نے یہ مقابلہ ڈک ورتھ لوئیس ضابطے کے تحت 89 رنز سے جیتا تھا۔کرکٹ کے ان دو روایتی حریف ممالک کے درمیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات گزشتہ کئی سالوں سے منقطع ہیں اور ان کے درمیان آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں ہی مقابلہ ہو پاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس میچ کو دیکھنے کا جنون حدیں پار کرجاتا ہے ۔ہندستان اور پاکستان کے درمیان 2015 کے عالمی کپ میں آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے مقاب

تین روزہ رؤف میموریل سٹیٹ رافٹنگ چمپئن شِپ کا پہلگام میں آغاز

پہلگام/3 روزہ رؤف میموریل رافٹنگ چیمپئن شِپ آج سے پہلگام میں شروع ہوئی ۔ اس میں ریاست کے تینوں خطوں سے تعلق رکھنے والی12 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر نثار احمد کی موجودگی میں اس چیمپین شِپ کو جھنڈی دکھا کر شروع کیا۔اس موقعہ پر ٹورسٹ گائیڈ رؤف احمد ڈار جو چند روز قبل ینر پہلگام میں سیاحوں کی جان بچاتے ہوئے جان بحق ہوئے تھے، کے والد غلام رسول ڈار بھی موجود تھے۔وائٹ واٹرافٹنگ ایسوسی ایشن نے محکمہ سیاحت کے اشتراک سے اس چیمپین شِپ کا انعقاد کیا تا کہ مرحوم ٹورسٹ گائیڈ کی خدمات کو یاد رکھا جائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنراننت ناگ نے کہا کہ پہلگام میں اہم سیاحتی مقام ہے جہاں تفریحی اور مہم جویانہ سیاحت کے کافی وسائل موجود ہیں۔اس موقعہ پر انہوں نے مرحوم ڈار کی خدمات کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پی

جذبات سے نہیں، پیشہ ورانہ انداز سے کھیلے :وراٹ

مانچسٹر/ روایتی حریف پاکستان کو عالمی کپ میچ میں ڈک ورتھ لوئیس ضابطے کے تحت 89 رن کے بڑے فرق سے دھول چٹانے کے بعد ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ٹیم نے اس مقابلے کو پورے پیشہ ورانہ انداز میں جیتا۔ وراٹ نے کہاکہ پاکستان نے دو سال پہلے چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہمیں شکست دی تھی لیکن اس کے علاوہ ہم نے ان کے خلاف اچھی کارکردگی کی ہے ۔ اگر میچ میں آپ جذبات سے بھرے ہوں گے تو یہ آپ کو پریشان کرے گا۔ ہم کبھی بھی ایسے مقابلے کو شائق کے نقطہ نظر سے نہیں دیکھتے ۔ کرکٹ کھلاڑی ہونے کے ناطے ہماری توجہ صرف کارکردگی پر مرکوز ہوتی ہے ۔ ہندستانی کپتان نے اس مقابلے میں شاندار 140 رن بنانے والے اوپنر روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف بہترین بلے بازی سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ واقعی ون ڈے کے زبردست کھلاڑی ہیں۔ روہت کے سنچری کی بدولت ہندستان 50 اوور میں 336 رن کا مضبوط اسکور بنا

وراٹ یک روزہ میچ میں بنے سب سے تیز 11 ہزاری

مانچسٹر؍ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز 11 ہزاری ہو گئے ہیں اور اس معاملے میں انہوں نے اپنے ملک کے ہی کرکٹ آئکن سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔11 سال سے ون ڈے کرکٹ کھیل رہے وراٹ نے انگلینڈ میں چل رہے ون ڈے ورلڈ کپ میں اتوار کو پاکستان کے خلاف میچ میں اپنی اننگز کا 57 واں رن بنانے کے ساتھ ہی یہ کامیابی اپنے نام کر لی۔وراٹ 222 ویں اننگز میں اس مقام پر پہنچے جبکہ سچن نے 11 ہزار رنز کے لئے 276 اننگز کھیلی تھیں۔وراٹ ون ڈے میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے ہندستان کے تیسرے اور دنیا کے نویں بلے باز بن گئے ہیں۔30 سالہ وراٹ نے 18 اگست 2008 کو دمبولہ میں سری لنکا کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبو کیا تھا۔وراٹ تب سے اب تک 230 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے ڈیبو سال 2008 میں 159 رن بنائے تھے ، اس کے بعد 2009 میں 325 رنز، 2010 میں 995 رنز، 2011 میں 1381 رنز، 2012 میں 1026 رنز، 2013 م

ویمنز عالمی کپ فٹ بال | چین، جاپان، اٹلی اور انگلینڈ کی کامیابی

پیرس/ فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں چین، جاپان، اٹلی اور انگلینڈ نے اپنے اپنے حریفوں کو زیر کر لیا۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس میں میگا ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے ، چین نے حریف ٹیم ساؤتھ افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا۔گروپ بی کی دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار میچ دیکھنے کو ملا۔ حریفوں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے ۔ چین کی طرف سے 40 ویں منٹ کے دوران لی ینگ نے گول داغا اور ٹیم کو برتری دلائی۔ میچ کے آخر تک یہ برتری چین کی فتح کا باعث بنی۔دوسرے میچ میں جاپان نے اسکاٹ کو شکست دیدی۔ جاپان کی طرف سے پہلا گول 23 ویں منٹ میں مانا لابوچی نے داغا تو اگلے 14 منٹ بعد یوایکا نے بھی گول کو جال کی طرف پھینک کر ٹیم کو مزید برتری دلا دی۔ اس دوران اسکاٹ لینڈ نے بھی جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم حریف ٹیم ان کے داؤ کو ناکام