تازہ ترین

پانڈیا عالمی کپ میں کپل،یوراج جیسی کارکردگی پیش کرسکتے ہیں

نئی دہلی/سابق کپتان کپل دیو نے 1983 میں ہندوستان کو پہلا عالمی کپ جتانے اور اس کے 28 سال بعد آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے 2011 میں ہندوستان کو دوبارہ چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا وہی کارکردگی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انگلینڈ کی سر زمین پر ہونے والے عالمی کپ میں کر سکتے ہیں۔ کپل، یوراج اور پانڈیا تینوں ہی زبردست آل راؤنڈر ہیں جو گیند اور بلے کے ساتھ ٹیم کو اپنے دم پر جیت دلا سکتے ہیں۔ کپل نے 1983 کے عالمی کپ میں اپنی کپتانی میں ہندوستان کو پہلی بار عالمی چیمپئن بنایا تھا جبکہ 2011 کے عالمی کپ میں مین آف دی ٹورنامنٹ بنے یوراج نے ہندوستان کو پھر سے عالمی فاتح بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جو کام کپل اور یوراج نے کیا تھا ویسی کارکردگی کی صلاحیت ممبئی کے آل راؤنڈر پانڈیا میں موجود ہے ۔ ای ایس پی این کرک انفو کے فینٹسٹک سروے میں 50 فیصد سے زائد ہندوستانیوں نے پانڈیا کے لیے کہا ہے کہ وہ

بھارت پاک کرکٹ مقابلہ، مسلح سیکورٹی اہلکار تعینات ہونگے

لندن/آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے انگلینڈ نے ممکنہ سیکورٹی خطرات کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرلی ہے ، میگا ایونٹ کے سب سے بڑے میچ کے دوران مسلح سیکورٹی افسران تعینات کیے جائیں گے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ کے لیے بہت زیادہ جوش و خروش پایا جاتا ہے۔میچ میں شائقین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے 5 لاکھ شائقین کرکٹ نے درخواست کی، جبکہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 25 ہزار ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میچ کے لیے مسلح سیکورٹی افسران تعینات کیے جائیں گے ، جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی اور اسٹیڈیم کے ارد گرد کی آبادی میں لوگوں کی آمدو رفت کی بھی نگرانی کی جائے گی۔اس سلسلے میں پولیس نے مقامی پاکستانی اور بھارتی