تازہ ترین

ورلڈ کپ اسکواڈ میں آصف علی اور محمد عامر کی شمولیت کا فیصلہ

لندن/پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکڑ انضمام الحق کی ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔سلیکٹرز نے جارح مزاج بلے باز آصف علی اور تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل فہیم اشرف اور اوپننگ بلے باز عابد علی کی جگہ محمد عامر اور آصف علی 15 رکنی ٹیم ورلڈکپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 27 سال کے آصف علی نے ساؤتھیمپٹن کے دوسرے ون ڈے میں 36 گیندوں پر 51 اور برسٹل کے تیسرے ون ڈے میں 43 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیل کر ورلڈ کپ اسکواڈ میں اپنی سیٹ کنفرم کروالی ہے۔دوسری جانب اس سال 13 اپریل کو اپنی 27ویں سالگرہ منانے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عامر جو چیچک کے باعث ان دنوں ٹیم سے علیحدہ کر دیے گئے ہیں لندن میں زیر علاج ہیں۔ان کے لیے اچھی

ہماری گیند بازی ہر میدان پر مؤثر:بھونیشور

نئی دہلی/ انگلینڈ میں شروع ہونے جا رہے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل ہندوستانی ٹیم کے تجربہ کار تیز گیند باز بھونیشور کمار نے کہا ہے کہ ہندوستان کی تیز گیند باز وں کی یونٹ کسی بھی پچ پر متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔بھونیشور کمار کا انڈین پریمیئر لیگ کا 12 واں ایڈیش بھلے ہی زیادہ خاص نہ رہا ہو لیکن وہ انگلینڈ میں ہونے جا رہے ورلڈ کپ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ ان کا دوسرا ورلڈ کپ ہوگا۔ وہ 2015 کے ورلڈ کپ کی ٹیم میں بھی شامل تھے ۔ موجودہ ٹیم میں بھونیشور سمیت ورلڈ کپ میں پہلے حصہ لے چکے سات کھلاڑی شامل ہیں۔ بھونیشور 105 ون ڈے میں 118 وکٹ لے چکے ہیں۔29 سالہ گیند باز نے گزشتہ چار برسوں کے دوران گیند بازی میں تبدیلی پر ایک انگریزی روزنامہ کے ساتھ انٹرویو میں کہاکہ ‘‘گزشتہ ورلڈ کپ سے اب تک میں نے اپنی گیند بازی میں تیز اور دھیمی گیند اور نکل گیند پر بہت کا