تازہ ترین

نچلے آرڈر کی کارکردگی سے مطمئن ہیں :کپتان وراٹ

لندن/نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ورلڈ کپ کے پہلے پریکٹس میچ میں چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنے کے باوجود ہندستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی ٹیم کے نچلے آرڈر کی کارکردگی سے خوش ہیں۔ پریکٹس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندستانی ٹیم کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہو گیا تھا۔ ہندستان کا اسکور ایک وقت 39 رن پر چار وکٹ تھا جس کے بعد رویندر جڈیجہ نے ہندوستانی اننگز کو سنبھالتے ہوئے 50 گیندوں میں 54 رنز بنائے ۔ جڈیجہ کی سدھی ہوئی اننگز کی بدولت ہی ہندوستانی ٹیم 39.2 اوور میں 179 رن کا باعزت اسکور بنانے میں کامیاب رہی تھی ۔ ہندستانی ٹیم کے کپتان وراٹ نے میچ کے بعد نچلے آرڈر کی کارکردگی پر کہا کہ انہوں نے میچ میں اچھا کردار ادا کیا۔ کپتان نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں ٹاپ آرڈر ہمیشہ کامیاب نہیں ہو سکتا لہذا نچلے آرڈر کو بھی تیار رہنا چاہئے ۔ میرے خیال سے ہردک پانڈیا نے بہترین بل

وسیم اکرم ورلڈکپ تاریخ کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل

لاہور/سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کو ورلڈ کپ کی تاریخ کے ٹاپ پرفارمر کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وسیم اکرم کو اب تک کے عالمی کپ میں ٹاپ بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے شین وارن اور گلین میگرا اور سری لنکا کے مرلی دھرن کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ورلڈ کپ 1992 کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف غیر معمولی بولنگ کی اور گرین شرٹس کو پہلی بار عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا، انہیں ورلڈ کپ کے دوران 55 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ایک مشہور ویب سائٹ کے مطابق اوپنر پوزیشن پر بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور آسٹریلیا کے ایڈم گلگرسٹ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ 6 ورلڈکپ میں 6 سینچریوں کی مدد سے 2278 رنز بنانے والے سچن ٹنڈولکر نے 2003 میں ورلڈکپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا اور 2011 میں وہ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھ

کرکٹ شائقین کو 16 جون کا انتظار | ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ میں ٹیم انڈیا کی قیادت کرنا بہت بڑا اعزاز ہے: ویرات کوہلی

ممبئی؍بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنا ہے یا نہیں اس بارے میں خالصتاً فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے، نہ یہ ان کا کام ہے اور نہ اس بارے میں وہ کوئی سوچ رکھتے ہیں۔277بین الاقوامی ون ڈے میچوں میں 41 سنچریوں کے ساتھ 10843 رنز بنانے والے کوہلی اعتراف کرتے ہیں کہ ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ میں ٹیم انڈیا کی قیادت ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔کوہلی کہتے ہیں کہ انہیں نہیں لگتا کہ ورلڈ کپ میں ٹیمیں بڑے اسکور کے حصول میں تواتر کے ساتھ کامیاب ہوں گی۔وہ کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کا اپنا دباؤ ہوتا ہے، جسے آپ نظر انداز نہیں کرسکتے، لہٰذا وہ سمجھتے ہیں کہ 270 رنز برا مجموعہ نہیں ہوگا۔پاک بھارت میچ کے بارے میں بھارتی کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقیناً سب کو 16 جون کا انتظار ہے جب اولڈ ٹریفورڈ پر پاک بھارت مقابلہ ہوگا۔کوہلی نے کہا کہ ان کی نگاہ میں ورلڈ کپ کا ہ

۔46 دن، ایک ٹرافی، 10 ٹیمیں اور جنٹلمین گیم

کرکٹ کا بارہواں عالمی میلہ کرکٹ کے گھر یعنی برطانیہ کے میدانوں میں سجے گا جہاں جینٹلمین گیم کے متوالے اپنی پسندیدہ ٹیموں کو میدان میں چوکے چھکے لگاتے اور وکٹیں اڑاتے ہوئے دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔کرکٹ کی تاریخ میں پہلا ایک روزہ میچ 5 جنوری 1971 کو دو روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔اس میچ کی خاص بات یہ تھی یہ 40 اوورز پر مشتمل تھا اور ایک اوور میں بولر کو 8 گیندیں کرانی پڑی تھیں۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا۔ایک روزہ کرکٹ کے آغاز کے چار سال بعد یعنی 1975 میں انگلینڈ نے پہلے کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کی۔ورلڈ کپ کا ہر میچ 60 اوورز پر مشتمل تھا اور ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت سمیت 8 ٹیمیں شامل تھیں، تمام ٹیموں نے سفید کٹس استعمال کی تھی۔ویسٹ انڈیز نے فائنل میں آسٹریلیا کو 17 رنز سے شکست دیکر دنیائے کرکٹ کا پہلا چیمپئ

پانڈیا عالمی کپ میں کپل،یوراج جیسی کارکردگی پیش کرسکتے ہیں

نئی دہلی/سابق کپتان کپل دیو نے 1983 میں ہندوستان کو پہلا عالمی کپ جتانے اور اس کے 28 سال بعد آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے 2011 میں ہندوستان کو دوبارہ چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا وہی کارکردگی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انگلینڈ کی سر زمین پر ہونے والے عالمی کپ میں کر سکتے ہیں۔ کپل، یوراج اور پانڈیا تینوں ہی زبردست آل راؤنڈر ہیں جو گیند اور بلے کے ساتھ ٹیم کو اپنے دم پر جیت دلا سکتے ہیں۔ کپل نے 1983 کے عالمی کپ میں اپنی کپتانی میں ہندوستان کو پہلی بار عالمی چیمپئن بنایا تھا جبکہ 2011 کے عالمی کپ میں مین آف دی ٹورنامنٹ بنے یوراج نے ہندوستان کو پھر سے عالمی فاتح بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ جو کام کپل اور یوراج نے کیا تھا ویسی کارکردگی کی صلاحیت ممبئی کے آل راؤنڈر پانڈیا میں موجود ہے ۔ ای ایس پی این کرک انفو کے فینٹسٹک سروے میں 50 فیصد سے زائد ہندوستانیوں نے پانڈیا کے لیے کہا ہے کہ وہ

بھارت پاک کرکٹ مقابلہ، مسلح سیکورٹی اہلکار تعینات ہونگے

لندن/آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے انگلینڈ نے ممکنہ سیکورٹی خطرات کے پیش نظر حکمت عملی تیار کرلی ہے ، میگا ایونٹ کے سب سے بڑے میچ کے دوران مسلح سیکورٹی افسران تعینات کیے جائیں گے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روایتی حریفوں کے درمیان 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں ہونے والے میچ کے لیے بہت زیادہ جوش و خروش پایا جاتا ہے۔میچ میں شائقین کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے 5 لاکھ شائقین کرکٹ نے درخواست کی، جبکہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش 25 ہزار ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میچ کے لیے مسلح سیکورٹی افسران تعینات کیے جائیں گے ، جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی اور اسٹیڈیم کے ارد گرد کی آبادی میں لوگوں کی آمدو رفت کی بھی نگرانی کی جائے گی۔اس سلسلے میں پولیس نے مقامی پاکستانی اور بھارتی

دھونی عالمی کپ میں ’گاڈ فادر‘ کے طور پر اتریں گے

نئی دہلی//سابق ہندوستانی کپتان اور موجودہ وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی 30 مئی سے ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں‘ گاڈ فادر’ کے طور پر اتریں گے ۔ دھونی انگلینڈ کی سر زمین پر ہونے والے عالمی کپ کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہوں گے ۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں واحد ایسے کھلاڑی کے طور پر اتریں گے جس نے 300 سے زائد میچ کھیلے ہیں۔ اپنا چوتھا عالمی کپ کھیلنے جا رہے دھونی اب تک ہندوستان کی طرف سے 338 ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔ اس ورلڈ کپ کی 10 ٹیموں میں دیگر کوئی کھلاڑی ایسا نہیں ہے جس نے 300 میچ کھیلے ہیں۔  ہندوستان کو اپنی کپتانی میں 2011 میں عالمی کپ جتا چکے ہیں اور 2015 کے عالمی کپ میں سیمی فائنل تک پہنچانے والے 37 سالہ دھونی کا یہ آخری ورلڈ کپ ہوگا۔ دھونی اپنے آخری ورلڈ کپ کو ایک اور خطابی جیت کے ساتھ یادگار بنانا چاہتے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم میں کپتان وراٹ کوہلی 227 میچ، نائب کپتان روہت ش

جنید عالمی کپ ٹیم میں شامل نہ کئے جانے سے ناراض

اسلام آباد// عالمی کپ کی ٹیم سے باہر کئے جانے کے بعد پاکستان کے تیز گیند باز جنید خان نے منہ پر کالی پٹی باندھ کر سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے ۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں عالمی کپ 30 مئی سے شروع ھورہا ہے جس کے لئے پیر کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ جنید نے سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کرنے کے ساتھ لکھا، "میں کچھ نہیں کہنا چاہتا. سچ کڑوا ہوتا ہے ۔ "حالانکہ انہوں نے کچھ دیر بعد یہ فوٹوہٹا دی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے حال ہی میں تیز گیندباز محمد عامر اور واھب ریاض کو 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ جنید کی عالمی کپ ٹیم میں جگہ یقینی مانی جا رہی تھی لیکن عالمی کپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران انہوں نے کافی رن دیئے جس کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر کا راستہ دکھایا دیا گیا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں پاکست

ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے حتمی اسکواڈ کا اعلان: عامر، آصف، وہاب شامل

لاہور/ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019 کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں محمد عامر، وہاب ریاض اور آصف علی کی واپسی ہوئی ہے جبکہ شاداب خان کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا۔پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ فہیم اشرف کی جگہ وہاب ریاض، جنید خان کی جگہ محمد عامر، یاسر شاہ کی جگہ شاداب خان اور عابد علی کی جگہ آصف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، امام الحق، فخرزمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، محمد حسنین، آصف علی، حارث سہیل اور شاداب خان شامل ہیں۔ٹیم میں وہاب ریاض کی شمولیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہم نے وہاب ریاض کو بالکل نظر اند

جوکووچ کو شکست ،نڈال نویں بار اٹالین اوپن چمپئن

روم/گزشتہ چمپئن اسپین کے رافیل نڈال نے عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو دلچسپ فائنل مقابلے میں 6-0، 4-6، 6-1 سے شکست دے کر کیریئر میں نویں بار اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے ۔ نڈال کا یہ روم میں ریکارڈ نواں ٹائٹل ہے جبکہ اوورآل 34 واں ماسٹرز خطاب ہے ۔ یہ پہلا موقع تھا جب دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلا سیٹ 6-0 پر ختم ہوا جسے ہسپانوی کھلاڑی نے جیت لیا۔ اگرچہ دوسرے سیٹ میں جوکووچ نے زبردست واپسی کی اور نڈال کی سروس بریک کرتے ہوئے اسکور 5-4 پھنچا دیا۔ سربیا کھلاڑی نے پھر 6-4 سے سیٹ جیتا اور مقابلہ 1-1 کی برابری پر آ گیا۔ دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی نے لیکن واپسی کی اور فیصلہ کن سیٹ جیت کر خطاب اپنے نام کر لیا۔ اگرچہ تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے بہت جدوجہد نہیں کی اور اپنی سروس گنوا دی، وہ اس سے اتنے ناراض نظر آئے کی اپنا ریکیٹ زمین پر پٹخ کر توڑ دیا۔ نڈال نے

براوو، پولارڈ کو عالمی کپ کے ریزرو کھلاڑیوں میں جگہ

سینٹ جانس/ کیرون پولارڈ، ڈیون براوو اور سنیل ایمبرس سمیت 10 کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے 30 مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہونے جا رہے آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا ہے ۔ونڈیز بورڈ میں چیف سلیکٹر رابرٹ ہاس نے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ریزرو کھلاڑیوں میں نئے چہروں کو جگہ دی ہے تاکہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑیوں کا پول تیار ہو سکے اور اگر ضرورت ہو تو ضرورت کے مطابق ہمارے پاس متبادل موجود ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں لگتا ہے کہ پول میں جو بھی کھلاڑی موجود ہیں وہ باصلاحیت اور تجربہ کار ہیں ساتھ ہی نوجوانوں کو بھی موقع دیا گیا ہے جو اپنا تعاون قومی ٹیم کو دے سکتے ہیں۔ اس سے پہلے امید تھی کہ پولارڈ کو 15 رکنی ورلڈ کپ ٹیم میں کسی زخمی کھلاڑی کی جگہ شامل کیا جا سکتا ہے ، اس پر کوئی سرکاری اطلاع نہیں دی گئی لیکن پھر انہیں ریزرو کھلاڑیوں کی فہر

ملک میں ٹیلنٹ نہیں انفراسٹرکچر کی کمی:ہربھجن سنگھ

جالندھر / لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے ہندستانی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے آج صبح گڑھا علاقے کے ایک بوتھ پر ووٹ دیا۔اسپنر نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ملک کی طاقت ہوتے ہیں انہیں اپنے ووٹ کا حق استعمال ضرور کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہت ترقی کی ضرورت ہے ۔ لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کر ایک اچھی حکومت لائیں جو ریاست میں بچوں کے لئے تعلیم اور کھیل کے علاقے کی بہتری کے لئے کام کرے ۔ہربھجن نے کہا کہ جالندھر اور ملک میں ٹیلنٹ کی نہیں بلکہ انفراسٹرکچر کی بھی کمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں داخل ہونے کا ان کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں بہت سارے تجربہ کار لوگ ہیں لہذا میرے پاس سیاست میں آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بحث تھی کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 38 سال کے کرکٹر سے امرتسر لوک سبھ

’بہتر فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے تو کامیاب ہوسکتے تھے‘

لندن/پاکستانی ٹیم کے کپتان انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں ٹام کیورن کے رن آؤٹ اپیل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں واضح رن آؤٹ ہونے کے باوجود اپیل نہ کرنے پر کپتان سرفراز احمد نے افسوس کا اظہار کیا ہے، میچ کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوچ مکی آرتھر نے مجھے اس بارے میں بتایا، میرا خیال تھا کہ دونوں بیلز گرچکیں، توقع تھی کہ تھرڈ امپائر اس کو چیک کرکے اصل صورتحال فیلڈ امپائرز کو بتا دیں گے۔پاکستانی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ناٹنگھم میں ٹیم اچھا مجموعہ تشکیل دینے میں کامیاب ہوگئی تھی، بہتر فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے تو کامیاب ہوسکتے تھے۔یاد رہے کہ 30 گیندوں پر 31 رنز بنانے والے نمبر 8 بیٹسمین ٹام کیورن نے بین اسٹوکس کے ساتھ 61 رنز کی شراکت سے میچ کا پانسہ پلٹنے میں اہم کردار ادا کیا، انہیں 6 پر رن آؤٹ کرنے کا موقع تھا، دوسری ڈ

فوج کے اہتمام سے وولی بال کے دوستانہ

 سرینگر//وٹلب سیکٹر کے تحت فوجی چھائونی پری بل ٹکری نے عوام اورفوج کے درمیان رشتوں کومضبوط بنانے کی غرض سے والی بال کے دوستانہ میچ کااہتمام کیاگیا۔ملنگام کے فوجی کیمپ میں مقامی والی بالی ٹیموں ملنگام،قوئل اورمقام نے ان میں حصہ لیا۔نوجوانوں کوان دوستانہ میچوں کیلئے مدعوکیاگیاجن میں ہر مقابلے میں تین سیٹ کھیلے گئے ۔میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کو چائے اور ریفریشمنٹ پیش کیاگیا۔اس دوران نوجوانوں نے ان مقابلوںمیں فوج کی ٹیموں کے ساتھ شرکت کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کیااوردرخواست کی کہ مستقبل میں بھی ایسے مقابلوں کاہتمام جاری رکھا جائے۔  

آئی سی سی ورلڈکپ میں ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم تقسیم ہوگی

لندن/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ 2019 کے لیے ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم رکھی ہے۔انگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر، رنر اپ کے ہاتھ 20 لاکھ ڈالر کی رقم لگے گی۔سیمی فائنل میں مات کھانے والی ہر ٹیم کو 8،8 لاکھ ڈالرز حاصل ہوں گے جب کہ لیگ مرحلے میں جیتنے والی ٹیموں کو 40،40  ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔واضح رہے 2015 کے آئی سی سی ورلڈکپ میں بھی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالر رکھی گئی تھی۔دریں اثنا  ورلڈ کپ سے قبل کھیلنے جانے والے تمام 10 وارم اپ میچز پہلی بار براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ناظرین کو اسٹیٹ آف آرٹ کوریج سے لطف اندوز کرنے کیلئے ہر میچ میں 32 کیمرے استعمال ہوں گے،ان میں 8 الٹرا موشن ہاک آئی کیمرے، فرنٹ اینڈ ریورس ویو اسٹمپ کیمرے اور اسپائیڈر کیم بھی شامل ہیں بجب ک

انگلینڈ ورلڈ کپ کی سخت حریف ٹیم ہے: کلائیو لائیڈ

لندن/دو مرتبہ کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم ویسٹ انڈیز کے کپتان کلائیو لائیڈ نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ 2019 کی سخت حریف ٹیم قرار دے دیا ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کلائیو لائیڈ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فیورٹ ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کی روایت نہیں ہے، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے بارے میں کسی کو توقع نہیں تھی کہ وہ ورلڈ کپ جیتیں گی۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بڑی متوازن ہے، وہ اچھا کھیلتی ہوئی آرہی ہے اور ورلڈ کپ میں ایک سخت حریف ٹیم ثابت ہوگی۔کلائیو لائیڈ نے کہا کہ 20 برسوں میں ویسٹ انڈیز کے کئی کھلاڑیوں کو ضائع کیا گیا، اب اچھا کھیلنے والے کھلاڑیوں کو دوبارہ بلایا گیا ہے مجھے لگ رہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ میں اچھا کھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی وکٹوں پر فاسٹ بولروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ورلڈ کپ 2019 آل راؤنڈرز کا ورلڈ کپ ہوگا  

ورلڈ کپ اسکواڈ میں آصف علی اور محمد عامر کی شمولیت کا فیصلہ

لندن/پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکڑ انضمام الحق کی ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔سلیکٹرز نے جارح مزاج بلے باز آصف علی اور تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل فہیم اشرف اور اوپننگ بلے باز عابد علی کی جگہ محمد عامر اور آصف علی 15 رکنی ٹیم ورلڈکپ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 27 سال کے آصف علی نے ساؤتھیمپٹن کے دوسرے ون ڈے میں 36 گیندوں پر 51 اور برسٹل کے تیسرے ون ڈے میں 43 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیل کر ورلڈ کپ اسکواڈ میں اپنی سیٹ کنفرم کروالی ہے۔دوسری جانب اس سال 13 اپریل کو اپنی 27ویں سالگرہ منانے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عامر جو چیچک کے باعث ان دنوں ٹیم سے علیحدہ کر دیے گئے ہیں لندن میں زیر علاج ہیں۔ان کے لیے اچھی

ہماری گیند بازی ہر میدان پر مؤثر:بھونیشور

نئی دہلی/ انگلینڈ میں شروع ہونے جا رہے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل ہندوستانی ٹیم کے تجربہ کار تیز گیند باز بھونیشور کمار نے کہا ہے کہ ہندوستان کی تیز گیند باز وں کی یونٹ کسی بھی پچ پر متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔بھونیشور کمار کا انڈین پریمیئر لیگ کا 12 واں ایڈیش بھلے ہی زیادہ خاص نہ رہا ہو لیکن وہ انگلینڈ میں ہونے جا رہے ورلڈ کپ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ ان کا دوسرا ورلڈ کپ ہوگا۔ وہ 2015 کے ورلڈ کپ کی ٹیم میں بھی شامل تھے ۔ موجودہ ٹیم میں بھونیشور سمیت ورلڈ کپ میں پہلے حصہ لے چکے سات کھلاڑی شامل ہیں۔ بھونیشور 105 ون ڈے میں 118 وکٹ لے چکے ہیں۔29 سالہ گیند باز نے گزشتہ چار برسوں کے دوران گیند بازی میں تبدیلی پر ایک انگریزی روزنامہ کے ساتھ انٹرویو میں کہاکہ ‘‘گزشتہ ورلڈ کپ سے اب تک میں نے اپنی گیند بازی میں تیز اور دھیمی گیند اور نکل گیند پر بہت کا

انگلینڈ میں پاکستان کا ریکارڈ غیرمعمولی ہے:گنگولی

ممبئی؍سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے انگلینڈ میں ریکارڈ اور آئی سی سی ٹورنامنٹ میں کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو فیورٹ ٹیموں میں ایک ٹیم قرار دیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ عالمی ٹورنامنٹس اور انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کا ریکارڈ غیرمعمولی ہے، دوسال قبل انہوں نے چیمپئنز ٹرافی جیتی، انگلینڈ میں 2009ء میں ورلڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ جیتا۔حالیہ سیریز کے دوران انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی کارکردگی کی مثال دیتے ہوئے گنگولی نے کہا کہ پاکستان نے انگلینڈ میں ہمیشہ اچھا کھیلا ہے، وہ صرف 12رنز سے پیچھے رہ گئے نہیں تو انہوں نے 374رنز کا پہاڑ جیسا ہدف تقریباً حاصل کرلیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی عمدہ بولنگ کی وجہ سے انگلینڈ کو اْس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچز میں بھی شکست دی ہے۔گنگولی کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور اْن کی ٹیم کواس خطرے سے بہت زیادہ پریشان ہونے

سنچری کی خوشی ہے لیکن ٹیم جیت جاتی تو کافی اچھا ہوتا: امام الحق

لندن؍انگلینڈ میں 150 رنز کی اننگز کھیلنے والے کم عمر ترین بلے باز کا اعزاز پانے والے امام الحق کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم جیت جاتی کافی اچھا ہوتا اور اس اننگز سے اعتماد میں مزید اضافہ ہواہے۔امام الحق کا کہنا تھا کہ بطور اوپنرٹیم کوچ اور کپتان نے جومیرا کردار طے کیا ہے اس میں وکٹ پر قیام کرنے کے ساتھ اسکور بورڈ کو بھی متحرک رکھنا ہے، ساتھی اوپنر فخر زمان چوں کہ زیادہ جارحانہ انداز سے کھیلتے ہیں تو اس صورت حال میں میری ذمہ داری ہوتی ہے کہ ایک اینڈ سنبھالے رکھوں اور انہیں زیادہ کھیلنے کا موقع فراہم کروں، کوشش کرتا ہوں کہ پورے اوورز تک وکٹ پر موجود رہوں، ابتدائی دو وکٹ جلد گرجانے کے بعد بس یہ ہی سوچا تھا کہ  50 اوورز تک کھڑے ہوناہے۔اوپننگ بلے باز نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ میں لمبا اسکور بنانے کے لیے پہلے تین بلے بازوں میں سے کسی ایک کا آخر تک وکٹ پر ٹھہرنا بہت اہم سمجھاجاتا ہے، انگلینڈ کے ل