تازہ ترین

ہارون پریمیئرلیگ کادوسراایڈیشن شروع

سرینگر// تھیدریبلزاورہکڈالیون بڈگام کے درمیان مقابلے سے جمعہ کوہارون کرکٹ پرئمیر لیگ کادوسراایڈیشن چندہ پورہ میںشروع ہوا۔ٹی20ہارون پرئمیرلیگ آئی پی ایل کی طرزپرکھیلاجاتا ہے اور اس کا پہلاایڈیشن ہی ریاست میں کافی مقبول ہوا۔اس ٹورنامنٹ میں33ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ہرایک ٹیم میں لگ بھگ16کھلاڑ ی ہیں ۔اس کے علاوہ اس ٹورنامنٹ میں ریاست کے معروف کرکٹ کھلاڑی بھی شرکت کررہے ہیں جس کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ ایک کامیاب ٹورنامنٹ ہوگی۔یہ لیگ مقامی کھلاڑیوں کیلئے اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی پہلی سیڑھی ثابت ہورہا ہے ۔ٹونامنٹ میںاول آنے والی ٹیم کو دولاکھ روپے کا نقدانعام دیا جائے گا جبکہ دوسرے نمبر پرآنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے کاانعام دیا جائے گا۔اس کے علاوہ مین آف دی سیریز کیلئے عمرہ پیکیج کابندوبست کیا گیا ہے ۔ہارون پرئمیرلیگ کاپہلا میچ تھیدریبلزاورہکڈ الیون کے درمیان کھیلاگیا۔ٹاس جیتنے

ورلڈ کپ2019 | کون سا بلے باز کس نمبر پر بلے بازی کرے گا اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا:وراٹ

نئی دہلی/ہندوستانی ٹیم میں چار نمبر پر بلے بازی کرنے کے لیے چل رہی بحث کے درمیان کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ کون سا بلے باز کس نمبر پر بلے بازی کرے گا اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ورلڈ کپ کے لئے پیر کو ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا جس میں چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے کہا تھا کہ ٹیم کے پاس نمبر چار کے لئے کئی اختیارات ہو گئے ہیں اور آل راؤنڈر وجے شنکر نمبر چار پر بلے بازی کر سکتے ہیں، لیکن وراٹ نے کہا کہ وجے شنکر چار نمبر پر ضرور ٹیم کو توازن فراہم کرتے ہیں لیکن اس پوزیشن کے لئے ابھی انہیں طے نہیں مانا جا سکتا۔ٹیم کے اعلان کے بعد پرساد نے کہا تھا کہ چار نمبر پر بلے بازی کرنے کے لئے وجے مناسب بلے باز ہے ۔ ہندوستانی کپتان نے اگرچہ پرساد کی صرف اس بات پر اتفاق کیا کہ وجے کو 'تینوں شعبوں ' میں اچھا کمال حاصل ہے اور دیگر اختیارات کے مقابلے میں وہ بہتر ہے جنہیں اس سے پہلے پرکھا گیا