تازہ ترین

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان، محمد عامر ڈراپ

لاہور/ورلڈ کپ 2019 کے لیے پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس سے محمد عامر کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری یہ ٹیم انشااللہ جیت کر آئے گی، ہم سب کی یہی دعا ہے، ہم سب سلیکٹرز، کوچ اور کپتان نے اپنے جانتے بہترین ٹیم بنائی ہے اور اس میں ہم نے چیمپیئنز ٹرافی کے 11 کھلاڑیوں اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ مجھے اس ایونٹ کی اہمیت کا اندازہ اس لیے ہے کیونکہ میں یہ پانچ ایونٹ کھیل چکا ہوں اور ان میں ایک میں فتح بھی نصیب ہوئی۔’میں دونوں طرح کا مزہ جانتا ہوں، جیت کا بھی، ہار کا بھی‘۔ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔سرفراز احمد(کپتان)، فخر زمان، عابد علی، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، محمد حفیظ، امام الحق، شاداب خان

نڈال کی73میچوں میں69ویں جیت | ورلڈکپ کے لیے جنوبی افریقہ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

 کیپ ٹاؤن؍ کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے لیے جنوبی افریقہ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔چھ ہفتوں بعد 30 مئی سے شروع ہونے والے عالمی کپ کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا، ون ڈے ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کو عالمی کے لییٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔پندرہ رکنی اسکواڈ میں کسی متبادل وکٹ کیپر کو شامل نہیں کیا گیاتاہم ڈی کک کی غیر موجودگی میں ڈیوڈ ملر وکٹ کیپر بنیں گے جب کہ تجربہ کار اوپنرہاشم آملہ پر سلیکٹرز نے بھرپور اعتماد کااظہار کرتے ہوئے خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھانے کے باوجود ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔جنوبی افریقا کی 15 رکنی ٹیم میں کپتان فاف ڈوپلیسی، ڈیوائن پریٹورئیس، ڈیل اسٹین،  ایڈن مرکرام ، کوئنٹن ڈی کاک، ہاشم آملہ، تبریز شمسی، ڈیوڈ ملر، کاگیسو رباڈا، لنگی نگیدی، آنرچ نورٹج، فلکوایو، جے پی ڈومنی،عمران طاہر اوررسی وینڈر ڈسن ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ میزبان انگلی