تازہ ترین

لاک ڈاؤن کے دوران تمام ٹریننگ کیمپ بند رہیں گے : ریجیجو

نئی دہلی؍وزیر اعظم نریندر مودی کے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کے بعد مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو نے اس دوران ملک بھر کے تمام ٹریننگ کیمپوں اور مراکز کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔وزیر اعظم مودی نے منگل کو قوم کے نام اپنے خطاب کے دوران احتیاطا 21 دنوں کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ریجیجو نے ملک بھر کے ٹریننگ کیمپ اور مراکز کو بند رکھنے کے لئے کہا ہے ۔ریجیجو نے ٹویٹ کرکے کہا کہ حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق 21 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران تمام ٹریننگ کیمپ اور مرکز بند رہیں گے ۔آپ سب کھلاڑی جہاں بھی ہیں وہیں آپ کی جسمانی وذہنی فٹنس کو بنائے رکھیں ۔مرکزی وزیر کھیل ریجیجو نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ٹوکیو اولمپکس کو 2021 تک ملتوی کرنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ میں کورونا کی

عالمی کھیل فیڈریشنز کی اولمپک مؤخرکرنے کی حمایت

لوزان/کھیلوں کی مختلف تنظیموں اور ممالک نے کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے ٹوکیو اولمپک کھیلوں کو موخرکرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے ۔واضح رہے کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور ٹوکیو 2020 کے آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک دن قبل ہی ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ اولمپک کھیلوں کو 2021 تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔عالمی تیر اندازی فیڈریشن نے ٹوکیو اولمپک کھیلوں کو موخرکرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے ۔ دنیا کی تیر اندازی کی گورننگ باڈی کے صدر ایگور ایرنر کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم توکیو 2020 اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے انسانیت کے لئے ایک غیر معمولی چیلینج کے پیش نظر اس موسم گرما کے کھیلوں میں تاخیر کرنے کے لئے دیئے گئے اخلاص اور جراتمندانہ فیصلے کی تعریف کرتے ہیں۔ بیان کے مطابق عالمی تیر اندازی فیڈریشن بعد میں ٹوکیو 2020 کی آرگنائزنگ کمیٹی ، آئی او سی اور انٹ