تازہ ترین

کورونا کو شکست فاش دینے کے لیے فٹ بال کی خاص تکنیک کا استعمال:عالمی صحت ادارہ

لندن؍کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 پوری دنیا میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور اس بات کا اعتراف ڈبلیو ایچ او (عالمی صحت ادارہ) نے بھی کیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کی اس تیز رفتاری کو روکنا ممکن ہے۔ اس کے لیے ادارہ کے سربراہ ٹیڈروس گیبریاسس نے فٹ بال کی ایک خاص تکنیک کا سہارا لیے جانے کی طرف اشارہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ہم کورونا وائرس کو شکست فاش دے سکتے ہیں۔ٹیڈروس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "پہلے کیس سے ایک لاکھ تک پہنچنے میں 67 دن لگے، پھر دوسرے ایک لاکھ کیس تک پہنچنے میں مزید 11 دن لگے، لیکن پھر تیسرے ایک لاکھ کیس تک پہنچنے میں صرف چار دن لگے۔ اس سے ظاہر ہے کہ معاملہ تیزی کے ساتھ پھیلا ہے۔ لیکن ہم مجبور نہیں ہیں۔ ہم اس وبا پر فتح حاصل کر سکتے ہیں۔" اس کے بعد ٹیڈروس نے کورونا کے خلاف لڑائی کو فٹ بال میچ سے جوڑا اور اس مہم کو نام دیا 'پاس

رونالڈنہو سے جیل میں ملاقاتیوں کے ملنے پر پابندی

ریو ڈی جنیرو// برازیل کے عظیم فٹ بال کھلاڑی رونالڈنہو کو پیراگوئے کی جیل میں ملاقاتیوں سے ملنے سے روک دیا گیا ہے ،جہاں انہیں مقامی حکام نے کورونا وائرس پھیلنے سے نمٹنے کی کوشش کے طور پر رکھا ہے ۔ رونالڈنہو اور ان کے بھائی رابرٹو اسیس کو جنوبی امریکہ کے ملک میں داخل ہونے کے لئے جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے کے الزام میں 6 مارچ سے اس جیل میں رکھا گیا ہے ۔گلوبو ایسپورٹ نیوز پورٹل کی اطلاع کے مطابق پیراگوئے کے حکام نے حکم دیا ہے کہ راجدھانی اسونسیئن کے مضافات میں واقع اس جیل میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضابطوں پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وکلاء کے علاوہ تمام ملاقاتیوں کو روکنے کے ساتھ ساتھ جیل کے تمام عملے کو حفاظتی دستانے اور ماسک پہننے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ تمام قیدیوں کو روزانہ صحت سے متعلق جانچ کرائی جائیں گی ۔واضح رہے کہ بچوں کے ایک خیراتی پروگرام میں حصہ