تازہ ترین

پی ایس ایل 4۔ ٹرافی کی تقریب رونمائی

دبئی//دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی ، پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے کپتانوں اور مہمانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔14 فروری کو پی ایس ایل 4 کا باقاعدہ ا?غاز اسلام ا?باد یونائٹیٹد اور لاہور قلندرز کے میچ سے ہوگا، جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔پی ایس ایل 4 کی ٹرافی کی رونمائی تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان، تمام فرنچائز مالکان اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، لاہور قلندرز کے محمدحفیظ ، کراچی کنگز کے عماد وسیم، ملتان سلطانز کے شعیب ملک اور اسلام ا?باد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے مختلف ٹرافیوں کی رونمائی کی۔ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتانوں نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔  

ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنے گی

نامور بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔بڑی اسکرین پرثانیہ مرزا کون بنے گی؟دیپیکا پڈوکون،عالیہ بھٹ سمیت کئی اداکاراو?ں کے نام زیر غور ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے تصدیق کی کہ ان کے اور فلم پروڈیوسر رونی اسکرووالا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اورثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ اپنی زندگی کو پردے پر دیکھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں ان کے اور فلم پروڈیوسر کے درمیان معاہدہ ہوا ہے اور فلم کی تیاریاں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں تاہم فلم کی ریلیز کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔رپورٹ کے مطابق فلم ثانیہ مرزا کی پروفیشنل زندگی پر مبنی ہوگی تاہم فلم میں ان کی ذاتی زندگی اورشادی اور اس کے بعد کی زندگی کو دکھا