سنتوش ٹرافی ۔ 73ویں نیشنل فٹ بال چمپئن شپ

کٹرہ/ /گورنر کے مشیر کے وِجے کمار نے آج یہاں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کمپلیکس میں سنتوش ٹرافی 2018-19 کے شمالی زون کالیفائنگ رائونڈ کے 73ویں نیشنل فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز کیا۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کی سرپرستی میں اس ٹورنامنٹ کا انعقاد جے اینڈ کے فٹ بال ایسو سی ایشن کر رہی ہے جبکہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ ، جے اینڈ کے سٹیٹ سپورٹس کونسل اور جے اینڈ کے بینک اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔ا فتتاحی رسم کے موقعہ پر شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈکے سی ای او سمرن دیپ سنگھ ، سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ ، ڈی آئی جی اودھمپور ۔ ریاسی رینج ایم سلیمان چودھری اور دیگر کئی شخصیات بھی موجود تھیں۔اس چمپئن شپ کے تحت کٹرہ میں 11سے 16؍ فروری 2019ء تک میچ کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں کل ملا کا 12مقابلے ہوں گے۔اس ٹورنامنٹ میں ملک کے شمالی حصوں کی آٹھ ٹیمیں حص

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: پاکستان پہلی اور بھارت دوسری پوزیشن پر

دبئی/ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان ٹیم 3 پوائنٹس کی تنزلی کے باوجود پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جب کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف حالیہ سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں تین درجہ تنزلی ہوئی تاہم وہ 135 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی آئی اور 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ جنوبی افریقا کی ٹیم 4 پوائنٹس پا کر 118 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔انگلش ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا 117 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 4 درجے ترقی پاکر 116 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے بابراعظم 885 پوائنٹس کے

تازہ ترین