تازہ ترین

بھارت اور نیوزی لینڈکے درمیان آج سیریز کا فیصلہ کن میچ کھیلا جائیگا

ھیملٹن/ دوسرے مقابلے میں گیند اور بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے فتح حاصل کرنے کے بعد اپنا حوصلہ بلند کر چکی ٹیم انڈیا میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو ہونے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹوئنٹی -20 میچ میں غیر ملکی زمین پر سیریز جیت کا چوکا لگانے کے مضبوط ارادے سے اترے گی۔ہندستان نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے اکثر دوروں پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہندستان نے آسٹریلیا میں ٹوئنٹی -20 سیریز 1-1 سے ڈرا کھیلی اور ٹیسٹ سیریز 2-1 سے اور ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی۔ ہندستان نے اس کے بعد نیوزی لینڈ کے دورے میں ون ڈے سیریز پر 4-1 کے ریکارڈ فرق سے قبضہ کیا اور اب باری ٹوئنٹی -20 سیریز کی ہے ۔ٹیم انڈیا نے پہلا ٹوئنٹی -20 میچ 80 رنز کے ریکارڈ فرق سے گنوانے کے بعد شاندار واپسی کی اور آکلینڈ میں دوسرا مقابلہ سات وکٹ سے جیت کر سیریز میں 1-1 سے برابر کر لی۔ ہندستان نے اس طرح ٹوئنٹی -20 مقاب

شاہد آفریدی کراچی میں پی ایس ایل فائنل کھیلنے کیلئے پرعزم

کراچی/بوم بوم شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمئَرلیگ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئے۔بی پی ایل میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وطن واپسی پر ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئن و آرائش پر خوشی کا اظہار کیا۔آفریدی کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم اب پہلے سے بہت زیادہ خوبصورت لگ رہا ہے، امید ہے کہ سترہ مارچ کو یہاں پر شیڈول پی سی ایل کا فائنل کھیلنے کا موقع ملے گا۔بی پی ایل میں اپنی عمدہ بیٹنگ کے ساتھ 16 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار اداکرنے والے آفریدی پی سی ایل فور میں ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ ہیں، وہ کچھ وقت گھر پر گزارانے کے بعد دبئی جا کر شعیب ملک کی قیادت میں کھیلنے والی  ملتان سلطانز ٹیم کوجوائن کرلیں گے۔دریں اثنا شاہد آفریدی اور وہاب ریاض کی ٹیم کومیلا وکٹورینز نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ٹائٹل ج