تازہ ترین

انڈین پریمئیر لیگ کو مختصر کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

ممبئی// کھیلوں کے اہم ترین مقابلے انڈین پریمیئر لیگ (ائی پی ایل) کو مختصر کرنے اور اسے تماشائیوں کی شرکت کے بغیر کرانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔آئی پی ایل کے حوالے سے ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کھلاڑی بھی اس حق میں ہیں کہ اسے مختصر کرکے رواں سال کے آخر میں منعقد کرایا جائے۔ان کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن، بین اسٹوکس اور کمنس، بھارت کے سابق کرکٹر سنجے منجریکر یہاں تک کہ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی بھی اس حق میں ہیں کہ لیگ کو مختصر کر دیا جائے تو رواں سال ہی اس کا انعقاد ممکن ہے۔کھلاڑیوں نے کرکٹ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ سال کے آخر میں ایک ٹی ٹوئنٹی انڈین پریمیئر لیگ کے انعقاد کی منصوبہ بندی کریں تاکہ طویل لاک ڈاؤن کے بعد کھیلوں سے متعلق سرگرمیاں بحال ہو سکیں اور اس کے کھیلوں کی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہو سکیں۔فرانس کی

کورونا سے جنگ میں کھیل فیڈریشنوں اور کھلاڑیوں کی مدد

نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں ہندستانی کھیل فیڈریشنوں، ریاستی اولمپک ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں مدد کی ہے اور ملک کے باشندوں کو اس بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔کھیل فیڈریشنوں، قومی اولمپک کمیٹیوں اور کھلاڑیوں کی طرف سے تین کروڑ 10 لاکھ روپے سے اوپر کی مدد ہندستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے ) کے ذریعے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں دی جا چکی ہے ۔ اس کے علاوہ بہت سے دوسرے کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر وزیر اعظم ریلیف فنڈ اور ریاستوں کے وزرا اعلی راحت فنڈ میں مدد دی ہے ۔قومی کھیل فیڈریشنوں کی مدد:ہاکی انڈیا: ایک کروڑ، آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن: 25 لاکھ، ہندستانی کشتی فیڈریشن: 11 لاکھ، ہندستانی کھو کھو فیڈریشن: 11 لاکھ، ہندستانی باکسنگ فیڈریشن: 11 لاکھ، ہندستانی گولف فیڈریشن : 10 لاکھ، ہندستانی بیڈمنٹن یونین: 10 لاکھ ، ہندستانی ٹیبل

پی سی بی کا سال کے آخر میں پی ایس ایل فائیو مکمل کرنے کا اعلان

کراچی؍پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خاتمے کے بعد پی سی بی کی پہلی ترجیح پی ایس ایل کے ناک آؤٹ میچز مکمل کرانا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ 'کرک انفو' کے مطابق وسیم خان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے۔ جب پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ملتان سلطانز کو ٹائٹل کا حق دار ٹھہرانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ معاملات بہتر ہوتے ہی اْن کی اولین ترجیح پی ایس ایل کے پلے آف، سیمی فائنل اور فائنل کا انعقاد کرانا ہے۔ جس کے لیے سال کے اختتام پر دو مختلف تاریخوں پر غور ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پلے آف، سیمی فائنل اور فائنلز کرونا وائرس کے باعث ملتوی کر دیے گئے تھے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 22 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول تھا۔ملتان سلطانز، کراچی کنگز، پشاور زلمی اور لاہور قلندرز نے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاص

انڈر- 17خواتین ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ملتوی

نئی دہلی/ بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) نے کورونا وائرس کے پھیلتے اثر کو دیکھتے ہوئے ہندستان میں نومبر میں ہونے والے انڈر -17 خواتین فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کو ملتوی کر دیا ہے ۔فیفا نے ہفتہ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا۔فیفا بیورو کونسل کے ٹاسک فورس کی سفارشات پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔اس ٹاسک فورس کا قیام بیورو آف فیفا کونسل نے کورونا کے اثرات سے نمٹنے کے لئے کیا تھا۔ٹاسک فورس نے جو سفارشات کی ہیں اس میں جون 2020 میں تمام بین الاقوامی میچ ملتوی کرنا، خواتین اولمپک فٹ بال ٹورنامنٹ کی نئی تاریخوں کو طے کرنا، فیفا انڈر -20 خواتین ورلڈ کپ اور فیفا انڈر -17 خواتین ورلڈ کپ ملتوی کرنا شامل ہے ۔انڈر -20 ورلڈ کپ اگست-ستمبر میں پانامہ / کوسٹا ریکا میں ہونا تھا جبکہ انڈر -17 ورلڈ کپ نومبر میں ہندستان میں ہونا تھا۔ان ٹورنامنٹوں کی نئی تاریخیں بعد میں اعلان کی جائیں گی۔آ

حوصلہ بڑھانے اور ماحول مثبت بنانے میں کھلاڑی تعاون کریں:مودی

نئی دہلی/وزیراعظم نریندرمودی نے کھلاڑیوں سے کورونا کی وبا کے دوران ملک کا حوصلہ بڑھانے اور ماحول مثبت بنانے میں تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت ،خود کو ڈسیپلن کرنا اور خود پر اعتماد اس وائرس کے انفیکشن کا مقابلہ کرنے کے لئے بے حد ضروری ہے ۔مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مشہور کھلاڑیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا،‘‘کورونا وائرس پوری انسانیت کا دشمن ہے اور حالیہ حالات کی حساسیت کا پتہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار اولملپک کھیلوں کو ملتوی کیاگیا ہے ۔اس وبا سے پیدا مشکلات کی وجہ سے ومبلڈن جیسے کئی دیگر اہم بین الاقوامی کھیلوں کا انعقاد اور کرکٹ سے متعلق انڈین پریمئر لیگ جیسے گھریلو کھیلوں کا انعقاد کی پہلے سے طے مدت میں تبدیلی کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔وزیر اعظم نے کھیل کے میدان پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ک

۔2014 کے دورہ انگلینڈ نے مجھے توڑ دیا تھا: وراٹ

 نئی دہلی/ دنیا کے بہترین بلے باز اور رن مشین سے معروف ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ 2014 کے دورہ انگلینڈ کی ناکامی نے انہیں مکمل طور پر توڑ دیا تھا لیکن انہوں نے اس مایوسی سے نجات حاصل کر کے اپنے کیریئر کو سنوارا۔وراٹ نے جمعرات کو انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ انسٹاگرام پر بات چیت میں یہ انکشاف کیا۔ وراٹ نے 2014 کے دورہ انگلینڈ پر پانچ ٹیسٹ میچوں میں 134 رن بنائے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دورہ ان کے کیریئر کا بدترین دور تھا اور یہ ایسا اس لئے بھی تھا کیونکہ وہ ٹیم کو ترجیح دینے کی جگہ اپنی ذاتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں زیادہ دھیان دے رہے تھے ۔ہندوستانی کپتان نے کہا کہ 2014 کا انگلینڈ دورہ میری زندگی کا بدترین دور تھا۔ یہ ایک ایسا وقت تھا جب آپ بطور بلے باز جانتے ہوں کہ آپ ناکام ہوں گے اور رن نہیں بنا پائیں گے ۔ وہ ایسا وقت تھا جب مجھے لگ رہا

۔9 برس پہلے 28 سال بعد جب بھارت دوسری بار عالمی چمپئین بنا

 نئی دہلی؍کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ہندستانی ٹیم نے دن نو سال پہلے 28 سال کی خشک سالی کا خاتمہ کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دے کرآج ہی کے دن عالمی کپ جیتا تھا۔ٹیم انڈیا نے 2011 آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا کو انتہائی دلچسپ مقابلے میں چھ وکٹ سے شکست دے کر دوسری بار عالمی کپ اپنے نام کیا تھا۔ ممبئی میں ہوئے فائنل میں سری لنکا نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوور میں چھ وکٹ پر 274 رنز بنائے ۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندستانی ٹیم نے 48.2 اوور میں چار وکٹ پر 277 رن بنا کر خطاب اپنے نام کیا۔اس خطاب کی تلاش ہندستانی ٹیم کے ساتھ ساتھ ملک کے عوام کو بھی برسوں سے تھی اور دھونی نے نوان کل شیکھر کی گیند پر چھکا لگا کر ہندستان کی عالمی کپ کے خطاب کے لئے جاری 28 سال کی خشک سالی کوختم کیا اور ٹیم کو عالمی فاتح بنا دیا۔یہ جیت ٹیم انڈیا کے ساتھ ساتھ ٹیم کے سب سے سینئر کھلاڑی رہے سچن

دھونی اوروراٹ سے زیادہ تعاون گنگولی سے ملا: یوراج

نئی دہلی؍ ہندستان کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے کیریئر کے دوران مہندر سنگھ دھونی اور کپتان وراٹ کوہلی سے زیادہ تعاون سابق کپتان سورو گنگولی سے ملا۔گنگولی کی کپتانی میں ڈیبو کرنے والے یوراج نے گزشتہ سال جون میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ 38 سالہ یوراج نے اسپوٹرس اسٹار سے کہاکہ میں نے گنگولی کی قیادت میں کھیلا اور مجھے ان سے کافی تعاون ملا۔ اس کے بعد دھونی آئے اور میرے لئے گنگولی اور دھونی کے درمیان کا انتخاب مشکل ہے۔ لیکن گنگولی کے ساتھ میری بہت سی یادیں ہیں کیونکہ انہوں نے میرا کافی ساتھ دیا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ایسی حمایت مجھے دھونی یا وراٹ سے ملی۔یوراج نے دھونی کی کپتانی میں 2011 میں ہندوستان کی ون ڈے ورلڈ کپ جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا اور وہ مین آف دی ٹورنامنٹ رہے تھے۔ وہ دھونی کی کپتانی میں 2007 میں پہلا

یو ایس اوپن مقام عارضی اسپتال میں بدلے گا

نیویارک// سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مقام بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر کا ایک حصہ عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس کے پھیلنے کو دیکھتے ہوئے 350 بستر کے عارضی اسپتال میں تبدیل کیا جائے گا۔کورونا وائرس کے پھیلنے کا عمل پوری دنیا میں جاری ہے اور اس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ کورونا کے اثرات امریکہ کے نیویارک میں بھی ہیں۔نیویارک میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے کو دیکھتے ہوئے یو ایس اوپن کے انعقاد کے مقام کو عارضی اسپتال میں بدلا جائے گا۔امریکی ٹینس یونین کے ترجمان کرس وڈمئر نے کہا کہ اسٹیڈیم کو اسپتال میں تبدیل کرنے کا کام منگل سے شروع کیا جائے گا۔ وڈمئر نے کہا کہ ہم مدد کرنے کے لئے تیار ہیں اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔نیویارک ہمارا گھر ہے اور ہمیں اس بحران کی گھڑی میں متحد رہنا ہے۔نیو یارک سٹی ایمرجنسی مینجمنٹ (این وائی سی ا

ہندستانی فٹبال کھلاڑیوں کی جانب سے مدد

کولکتہ//ہندوستانی فٹبال کھلاڑیوں نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے اور اپنی طرف سے مدد دی ہے ۔دفاعی کھلاڑی پریتم کونٹل نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی راحت فنڈ میں 50 ہزار روپے دیئے ہیں جبکہ مڈفیلڈر پرنئے ھلدر بیرکپور منگل پانڈے فٹ بال کوچنگ کیمپ میں اور بیرکپور ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں بنیادی سہولت سے محروم بچوں کو کھانا فراہم کر رہے ہیں۔ھلدر نے اس کے علاوہ وزیر اعلی راحت فنڈ میں 20 ہزار روپے بھی دیئے ہیں۔ھلدر کلب ساتھی پربیر داس نے 50 ہزار روپے کی مدد کا کردار ادا کیا ہے جبکہ گول کیپر ارندم گھوش نے وزیر اعلی راحت فنڈ میں 25 ہزار روپے دیئے ہیں۔یو این آئی

کورونا کے خلاف جنگ، ثانیہ نے جمع کئے 1.25 کروڑ روپئے

نئی دہلی//ہندستان کی اسٹار خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں لوگوں کی مدد کے لئے 1.25 کروڑ روپئے اکٹھے کیے ہیں ۔ ٹینس کی سرکردہ کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر لکھا کہ گزشتہ ہفتے ہم نے ایک ٹیم کی حیثیت سے اجتماعی کوشش کی ہے کہ ضرورت مند لوگوں کو کچھ مدد فراہم کریں۔ ہم نے ہزاروں خاندانوں کو کھانا فراہم کیا اور ایک ہفتہ میں 1.25 کروڑ اکٹھا کئے جس سے قریب 1 لاکھ افراد کی مدد ہوگی۔ واضح رہے کہ متعدد ایتھلیٹوں نے آگے آکر کووڈ 19 کے خلاف ملک سے لڑنے میں مدد فراہم کی ہے ۔ثانیہ نے ملک میں جاری کورونا وائرس کے وبائی مرض کے خوف کے دوران یومیہ مزدوری کرنے والے مزدوروں و غریبوں کو کھانا اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے لئے رقم جمع کرنے کے لئے قدم آگے بڑھایا ہے ۔حیدرآباد میں کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ثانیہ مرزا نے عام بیداری پیدا کی ۔ ملک اور بالخصوص حید

ہنگامی منصوبہ پر کام کر رہے ہیں:آئی سی سی

دبئی/کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ کی تمام سرگرمیوں کے ٹھپ پڑنے کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ وہ ہنگامی منصوبہ پر کام کر رہی ہے ۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہیں اور ایسے میں مستقبل کے پروگراموں پر بھی بحران کے بادل چھائے رہنے کا خدشہ ہے ۔ آئی سی سی نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس کی جس میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی بھی شامل ہوئے ۔آئی سی سی نے بیان جاری کر بتایا کہ اس نے تمام ممالک کے بورڈ سے آئی سی سی کے واقعہ پر کورونا وائرس کے پڑنے والے اثرات کے بارے میں معلومات دینے کو کہا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے فی الحال کرکٹ کی تمام سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہیں اور ایسے میں عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ اور مئی میں ہونے والی عالمی کپ ون ڈے سپر لیگ ٹورنامنٹ بھی متاثر ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ ا

لاک ڈاؤن سے کھلاڑیوں کو ضروری آرام ملے گا:شاستری

نئی دہلی؍کورونا وائرس کی وجہ سے ہندستان میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن اور کرکٹ کی تمام سرگرمیاں ٹھپ ہونے کے درمیان ہندستانی ٹیم کے کوچ روی شاستری کا خیال ہے کہ اس وقفے سے ٹیم کے کھلاڑیوں کو ضروری آرام ملے گا۔کورونا کے اثرات کھیل کی دنیا پر بھی کافی مرتب ہوئے ہیں اور ایسے میں دنیا بھر کے ٹورنامنٹ ملتوی کئے گئے ہیں یا منسوخ کئے جا چکے ہیں۔ حکومت ہند نے کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا ہے اور ایسے میں تمام کھلاڑی اپنے گھر پر آرام کر رہے ہیں۔ کوچ شاستری کا خیال ہے کہ اس دوران ملے وقفے سے کھلاڑیوں کو آرام ملے گا۔شاستری نے اسکائی اسپورٹس پوڈکاسٹ کے ساتھ بات چیت کے دوران کہاکہ میرے خیال سے وقفہ برا نہیں ہے کیونکہ ٹیم نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے طویل دورہ کیا تھا اور ایسے میں ٹیم کو جسمانی فٹنس اور چوٹ سے ابرنے کے لئے آرام کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم نے گزشتہ 10 ماہ

میں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا: اینڈرسن

 لندن/ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک اپنے ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا اور ان میں ابھی کافی کرکٹ باقی ہے ۔37 سالہ اینڈرسن نے ٹیسٹ کیریئر میں 151 میچوں میں 584 وکٹ لئے ہیں جو کسی بھی فاسٹ بولر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹ ہیں۔ تیز گیند باز نے کہا کہ دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے ان کے کیریئر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔اینڈرسن نے کہاکہ میں نے ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچا ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم پھر کھیلیں گے اور میں بھی انگلینڈ کی طرف سے کھیلوں گا۔ مجھ میں ابھی کافی کرکٹ باقی ہے اور میں انگلینڈ کے لئے آگے بھی کھیلنا چاہتا ہوں۔ میں طویل عرصے تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں اور میں اس کا کافی لطف لیتا ہوں اور اس کے ہر لمحے سے لطف لیتا ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کا اثر ہے اور وہاں بھی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ا

وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال بھی کورونا کیخلاف جنگ میں شامل

لاہور/پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال بھی کورونا کیخلاف جنگ میں شامل ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کی اہلیہ ان دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ایک اسپتال میں ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور ہیں، شوہر وقار یونس نے پاکستان سے سڈنی پہنچ کر 14 دن کا قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر فریال ایک ڈاکٹر ہیں اور وہ آسٹریلیا میں مقیم ہیں، چند ماہ قبل وقار یونس نے مستقل طور پر فیملی کے ہمراہ پاکستان میں منتقل ہونے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن تاحال کینگروز کے دیس میں مقیم ہیں۔  

آئی سی سی نے تمام کوالیفائی ٹورنامنٹ ملتوی کئے

دبئی؍ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کورونا وائرس کے سبب 30 جون تک ہونے والے اپنے تمام کوالیفائی ٹورنامنٹ کو جمعرات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سمیت پوری دنیائے کھیل کافی متاثر ہوئی ہے اور دنیا بھر میں بہت سے کھیل ملتوی کر دیا گیا یا منسوخ کیا گیا ہے ۔ کھیل کے سب سے بڑے ایوینٹ ٹوکیو اولمپک کو 2021 تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔آئی سی سی کے ایوینٹ چیف کرس ٹیٹلے نے بیان جاری کرکے کہاکہ دنیا بھر میں کورونا کے خطرے اور حکومتوں کی طرف سے پابندیوں کو دیکھتے ہوئے ہم اپنے تمام کوالیفائی ٹورنامنٹ کو جون کے آخری ہفتے تک ملتوی کرنے کا فیصلہ لیتے ہیں۔ ہم نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں، حکام، عملے اور شائقین کی صحت اور حفاظت کو دیکھتے ہوئے لیا ہے ۔ ہمیں اس گھڑی میں اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنا ہے ۔ اس دوران سری لنکا میں تین سے 19 جولائی تک چلنے والے آئی س

متالی کا خاتون آئی پی ایل کرانے کا مطالبہ

نئی دہلی/ ہندستانی خاتون ون ڈے ٹیم کی کپتان متالی راج نے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ کے لئے انتظار نہیں کریں اور اگلے سال چھوٹے پیمانے پر ہی سہی لیکن خاتون آئی پی ایل کا نظم کرائیں۔ہندستانی خاتون ٹیم طویل عرصے سے خاتون آئی پی ایل کا انتظار کر رہی ہے لیکن بورڈ اس پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں لے سکا ہے ۔ اس سال بی سی سی آئی نے مرد آئی پی ایل کے پلے آف کے وقت خواتین کے چار ٹیم کا ٹی -20 ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا گیا اور حکومت کی طرف سے 21 دن کے لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے آئی پی ایل پر بحران کے بادل چھا گئے ہیں۔متالی نے کہاکہ مجھے ذاتی طور پر لگتا ہے کہ خاتون آئی پی ایل اگلے سال سے شروع ہونا چاہئے ، یہاں تک کہ اگر صرف اسے چھوٹے پیمانے پر شروع کیا جائے اور ضابطوں میں کچ

لاک ڈاؤن کے دوران تمام ٹریننگ کیمپ بند رہیں گے : ریجیجو

نئی دہلی؍وزیر اعظم نریندر مودی کے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے کے بعد مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو نے اس دوران ملک بھر کے تمام ٹریننگ کیمپوں اور مراکز کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔وزیر اعظم مودی نے منگل کو قوم کے نام اپنے خطاب کے دوران احتیاطا 21 دنوں کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ریجیجو نے ملک بھر کے ٹریننگ کیمپ اور مراکز کو بند رکھنے کے لئے کہا ہے ۔ریجیجو نے ٹویٹ کرکے کہا کہ حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق 21 دن کے لاک ڈاؤن کے دوران تمام ٹریننگ کیمپ اور مرکز بند رہیں گے ۔آپ سب کھلاڑی جہاں بھی ہیں وہیں آپ کی جسمانی وذہنی فٹنس کو بنائے رکھیں ۔مرکزی وزیر کھیل ریجیجو نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ٹوکیو اولمپکس کو 2021 تک ملتوی کرنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ میں کورونا کی

عالمی کھیل فیڈریشنز کی اولمپک مؤخرکرنے کی حمایت

لوزان/کھیلوں کی مختلف تنظیموں اور ممالک نے کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے ٹوکیو اولمپک کھیلوں کو موخرکرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے ۔واضح رہے کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور ٹوکیو 2020 کے آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک دن قبل ہی ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا تھا کہ اولمپک کھیلوں کو 2021 تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔عالمی تیر اندازی فیڈریشن نے ٹوکیو اولمپک کھیلوں کو موخرکرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے ۔ دنیا کی تیر اندازی کی گورننگ باڈی کے صدر ایگور ایرنر کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم توکیو 2020 اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے انسانیت کے لئے ایک غیر معمولی چیلینج کے پیش نظر اس موسم گرما کے کھیلوں میں تاخیر کرنے کے لئے دیئے گئے اخلاص اور جراتمندانہ فیصلے کی تعریف کرتے ہیں۔ بیان کے مطابق عالمی تیر اندازی فیڈریشن بعد میں ٹوکیو 2020 کی آرگنائزنگ کمیٹی ، آئی او سی اور انٹ

کورونا کو شکست فاش دینے کے لیے فٹ بال کی خاص تکنیک کا استعمال:عالمی صحت ادارہ

لندن؍کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 پوری دنیا میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے اور اس بات کا اعتراف ڈبلیو ایچ او (عالمی صحت ادارہ) نے بھی کیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کی اس تیز رفتاری کو روکنا ممکن ہے۔ اس کے لیے ادارہ کے سربراہ ٹیڈروس گیبریاسس نے فٹ بال کی ایک خاص تکنیک کا سہارا لیے جانے کی طرف اشارہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ہم کورونا وائرس کو شکست فاش دے سکتے ہیں۔ٹیڈروس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "پہلے کیس سے ایک لاکھ تک پہنچنے میں 67 دن لگے، پھر دوسرے ایک لاکھ کیس تک پہنچنے میں مزید 11 دن لگے، لیکن پھر تیسرے ایک لاکھ کیس تک پہنچنے میں صرف چار دن لگے۔ اس سے ظاہر ہے کہ معاملہ تیزی کے ساتھ پھیلا ہے۔ لیکن ہم مجبور نہیں ہیں۔ ہم اس وبا پر فتح حاصل کر سکتے ہیں۔" اس کے بعد ٹیڈروس نے کورونا کے خلاف لڑائی کو فٹ بال میچ سے جوڑا اور اس مہم کو نام دیا 'پاس