تازہ ترین

ایف سی بائرن کپ عالمی انٹر اسکول فٹ بال کپ شروع

سرینگر//ایف سی بائرن کپ عالمی انٹر اسکول فٹ بال کپ ریاست میں پہلی بار شروع ہوا۔اس میں وادی کے16اسکولوں کی ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی ۔پہلے روز دہلی پبلک اسکول میں چھ دلچسپ میچ کھیلے گئے ۔کھیل کے پہلے روز تماشائیوں کی کثیرتعدادسردی کے باوجود میدان میں بھی موجود تھی۔فٹبال نے کسی کو مایوس بھی نہیں کیا کیونکہ سبھی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔پہلے میچ میں گرین ویلی نے کشمیر ہارورڈ کودو کے مقابلے تین گولوں سے شکست دیدی۔دوسرے میچ میں کیندریہ ودیالہ نمبرایک نے الغزالی اسکول کی صفر کے مقابلے میں پانچ گولوں سے ہرادیا۔برن ہال اسکول نے لیجنڈس اسکول کو دو گولوں سے ہرایا۔چوتھا میچ ٹنڈل بسکواور سینکٹورم اسکول سوپور کے درمیان برابر رہا۔پانچویں میچ میں ای جی ایم سٹی اسکول کو کاشانی اسکول نے ایک کے مقابلے دو گولوں سے شکست دی۔چھٹے میچ میں ڈی پی ایس سرینگر نے میزبان ڈی پی ایس سرینگر کو ہرایا

روہت کی سنچری رائیگاں ، ہندوستان کو34رنوں سے شکست

سڈنی/ نائب کپتان روہت شرما (ناٹ آؤٹ 133) کی شاندار اننگز بھی ہندستان کو آسٹریلیا کے خلاف سنیچر کو ایک روزہ سیریز کے پہلے مقابلے میں جیت نہیں دلا سکی اور مہمان ٹیم 34 رن سے شکست سے دوچار ہوئی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوروں میں پانچ وکٹ پر 288 رن بنائے تھے جس کے جواب میں ہندستانی ٹیم مقررہ اووروں میں نو وکٹ کھوکر 254 رن ہی بناسکی۔ ا س شکست کے ساتھ ہی ہندستان تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہوگئی ہے ۔ ہندستانی اننگز میں صرف دو ہی بلے بازوں نے اپنی بہتر کارکردگی پیش کی اور سلامی بلے باز روہت نے 133 رن اور مڈل آرڈر بلے باز وکٹ کیپر مہیندر سنگھ دھونی نے 51 رن بنائے ۔ شکھر دھون اور رائیڈو صفر پر آّؤٹ ہوئے جبکہ 9 میں سے 6 بلے باز محض دہائی کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ پائے ۔آسٹریلیا کے لئے محض اپنا پانچواں ون ڈے کھیل رہے اوسط تیز گیند باز جائے رچرڈسن ن