تازہ ترین

افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں

 اسلام آباد //پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور افغانستان میں امن و مفاہمت کا حصول بات چیت ہی سے ممکن ہے جس کے لیے پاکستان بھرپور کردار اد کرے گا۔وزیرِ اعظم نے یہ بات جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت سے گزشتہ روز ہونے والی والے ملاقات سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہی۔عمران خان نے سفیر خلیل زاد سے ہونے والے ملاقات کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پہلی دفعہ اب امریکہ بھی وہ تسلیم کر رہا ہے جو تحریکِ انصاف اور وہ خود 15 برسوں سے کہہ رہے تھے کہ افغان مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہوئی ہے کہ زلمے خلیل زاد اور ان کے وفد نے بھی اس بات سے اتفاق کیا ہے۔عمران خان نے کابینہ کو بتایا کہ امریکہ نے افغانستان میں امن کے قیام کے

بلند شہرمیں پولیس آفیسر اور شہری کا قتل

 کہا برآمد کی گئی ہڈیاں گائے کی ہیں یانہیں، ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا  بلند شہر//بلند شہرمیں گزشتہ پیرکوہوئے تشدد کے پیچھے بجرنگ دل اورکئی دیگرتنظیموں نے گئوکشی کا الزام لگایا ہے۔ اس تشدد میں مارے گئے یوپی پولیس کے انسپکٹرسبودھ کمارسنگھ کے قتل معاملے میں اہم ملزم یوگیش راج نے بھی ایک ایف آئی آردرج کرائی ہے، جس میں تین دسمبرکی صبح گئوکشی ہوتے ہوئے دیکھے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔حالانکہ اترپردیش یولیس کے آئی جی کرائم ایس کے بھگت نے اس کہانی پرسوال کھڑے کردیئے ہیں۔ بھگت نے کہا ہے کہ جائے حادثہ سے جوگوشت اورہڈیوں کے ٹکڑے برآمد کئے گئے ہیں، وہ گائے کے ہیں یا نہیں، ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ساتھ ہی ابتدائی جانچ میں 48 گھنٹے پرانے معلوم ہوتے ہیں۔پولیس نے یوگیش راج کی شکایت پرپیرکو گئوکشی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ یوگیش راج نے پیرکوسیانا پولیس کوتحریردے کربتایا تھا کہ وہ اپنے کچھ

سیول ڈیفینس میں نوجوانوں کو اہم ذمہ داری دینے کی ضرورت:راج ناتھ

نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بدلتے حالات میں ‘سیول ڈیفینس’یعنی شہری دفاعی تنظیم میں نوجوانوں کو اہم ذمہ داری دئے جانے کی ضرورت ہے ۔مسٹر سنگھ نے جمعرات کو یہاں سیول ڈیفینس اور ہوم گارڈ س کے یوم تاسیس پر منعقد پروگرام میں کہا کہ سیول ڈیفینس تنظیم کے ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت ہے جس سے وہ آفات اور امن کی بحالی میں موثر کردار اداکرسکے ۔انہوں نے کہا کہ سیول ڈیفینس کی افادیت پر کسی کو کوئی شبہ نہیں ہے اور تنظیم نے قدرتی آفات اور بحران کی گھڑی میں ملک کی خدمت کی ہے ۔انہوں نے کہا،‘‘آفات کے وقت آپ لوگوں کو مدد پہنچانے میں سب سے آگے رہے ہیں لیکن بدلتے وقت میں تنظیم میں وارڈن سطح پر نوجوانوں کو قیادت کے کردار میں لانے کی ضرورت ہے ۔’’

بی جے پی پر دلت و مسلم مخالف کا الزام

لکھنؤ//اپنے تلخ تبصروں سے مرکز اور ریاستی حکومت کو اکثر گھیرنے والی اترپردیش کے بہرائچ پارلیمانے حلقے سے بی جے پی کی رکن پالیمان ساوتری بائی پھولے نے پارٹی کی پرائمری رکنیت سے استعفی دے دیا ہے ۔ساوتری بائی پھولے نے راجدھانی لکھنؤ میں بابا صاحب بھیم راؤ امیڈکر کی 63 ویں برسی پر بی جے پی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کردیا۔انہوں نے بی جے پی پر دلت، پچھڑے اور مسلم مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک کو منوسمرتی سے چلانا چاہتی ہے اور ریزرویشن کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے ۔یواین آئی۔

ڈاکٹر شاہد اختر قومی اردو کونسل کے وائس چیئرمین نامزد

 نئی دہلی//فروغ اردو کی سمت میں وزارت برائے فروغ انسانی وسائل حکومت ہند نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے آج قومی اردو کونسل کی گورننگ کونسل کی تشکیل کر دی ہے۔ جھارکھنڈ اسٹیٹ اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین و مسلم راشٹریہ منچ کے قومی کنوینر اور معروف سماجی کارکن ڈاکٹر شاہد اختر کو قومی اردو کونسل کا وائس چیئرمین بنایا گیا ہے۔ڈاکٹر شاہد اختر نے رانچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی، ایم بی اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں  انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی ایس سی (کیمسٹری آنرس)، کی سند بھی حاصل کی تھی۔ ان کے علاوہ ارشد شیخ تلنگانہ، جاوید ملک، اقبال احمد خان کرناٹک، محترمہ شمع خان دہلی، ڈاکٹر نسیم احمد نسیم بتیا، ڈاکٹر قدسیہ قریشی دہلی،پروفیسر مظفر شہ میری کرنول، ڈاکٹر زاہد تماپوری بنگلورو، ڈاکٹر محمد ریاض احمد جموں،   اور سیدنصیب علی جموں کو گورننگ کونسل کا ممبر نامزد کی

اردو یونیورسٹی کٹک کیمپس کا سنگ بنیاد، مزید 5 ایکڑ اراضی کی فراہمی کا اعلان

حیدرآباد// مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے کٹک کیمپس کا کل وزیر اعلیٰ اڈیشہ جناب نوین پٹنائک کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب نوین پٹنائک نے کہا کہ اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کٹک میں اس تکنیکی ادارے کے قیام کے ذریعہ ایک گراں قدر کارنامہ انجام دیا ہے جو اڈیشہ کے اقلیتی طبقے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اقلیتیں میرے دل کے قریب ہیں اور میں ان کے فلاح و بہبود کے لیے پابند عہد ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز ‘ وائس چانسلر‘ مانو کی درخواست پر مانو کٹک کیمپس کے لیے مزید 5 ایکڑ اراضی الاٹ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ واضح رہے کہ یہ کیمپس وزارت فروغ انسانی وسائل، نئی دہلی سے منظور شدہ ہے اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے اس کے لیے فنڈس فراہم کیے ہیں۔ مانو کٹک کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز رواں تعلیمی سال 2018-19 سے ہوچکا ہے۔ مشیر ک

بابری مسجد انہدام کی 26 ویں برسی

احتجاج پردرسگاہ جہاد و شہادت کے 25کارکن حراست میں لئے گئے  حیدرآباد//شہر حیدرآباد میں یوم شہادت بابری مسجد پرامن طور پر گزرگیا۔ درسگاہ جہاد و شہادت کی جانب سے مغلپورہ میں احتجاجی مارچ نکالا گیا۔ درسگاہ کے کارکنوں نے مسجد کی شہادت میں ملوث زعفرانی تنظیموں کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ پولیس جو بڑی تعدا دمیں موجود تھی نے انہیں پکڑکر احتیاطی اقدام کے طور پر کنچن باغ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ پولیس نے کہا کہ درسگاہ جہاد و شہادت کے 25کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ سعید آبا دمیں ایک مذہبی گروپ نے ایک چھوٹے جلسہ کا اہتمام کیا تھا جس میں بیشتر لیڈروں نے بابری مسجد کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اسی مقام پر اس کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا۔ کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے چارمینار اور اس کے اطراف کے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ شہر کے حساس مقامات پر پولیس پکٹ تعینات کئے گ