تازہ ترین

کرتار پور راہداری : کام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

  لاہور//کرتارپور راہداری پر کام کا باقاعدہ آغازکردیا گیاہے جس کے پہلے مرحلے میں دریائے راوی پر 800 میٹرطویل پل اور اطراف میں دفاعی بند تعمیر کیا جائے متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام کے مطابق کرتار پور راہداری کی تعمیر کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دیا گیا ہے جس نے باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے، دربار صاحب سے بھارتی سرحد تک ساڑھے چار کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں دریائے راوی پر 800 میٹر طویل پل بنانے کے لئے کھدائی شروع کردی گئی ہے، دریائے راوی کے علاوہ برساتی نالے بئیں پر بھی ایک چھوٹا پل بنایا جائے گا۔سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے مطابق کرتار پور کوریڈور کے سنگ بنیاد کے دوسرے روز ہی تعمیراتی کمپنی کی مشینری یہاں پہنچ گئی تھی ، کرتارپور سے بارڈر تک سفید چونا اور جھنڈیاں لگا کر سڑک کی تعمیر کیلئے نشاندہی کر دی گئی جبکہ مٹی، پتھر، ریت، سیمنٹ، بجری اور دیگر میٹر

لکھنؤ میں "جشن قلم"ادبی تقریب کا اہتمام

لکھنؤ ؍؍گزشتہ روز لکھنؤ کے مشہور لال بہادر شاستری گنّا سنستھان آڈیٹوریم میں منعقدہ "جشن قلم"ادبی تقریب میں اس سال کا محسن اردو ایوارڈ اردو دنیا کے مشہور و معروف اور ہردل عزیز شاعرمنوّر رانا کو دیا گیا یہ ایوارڈ ہر سال اردو کے ایک ایسا ادیب کو دیا جاتا ہے جس نے قومی و عالمی پیمانے پراردو زبان و ادب کی تشہیر و ترقی میں کلیدی اور نمایاں رول ادا کیا ہو۔اس ایوارڈ سے قبل منوّر رانا کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ، یش بھارتی سنمان، مرزا غالب ایوارڈ، میر تقی میر ایوارڈ، کویتا کا کبیر سنمان، ڈاکٹر ذاکر حسین ایوارڈ، مولانہ ابو الحسن ندوی ایوارڈ، استاد بسم اللہ خان ایوارڈ، قومی بھارتی پریشد ایوارڈ جیسے درجنوں ایوارڈ مل چکے ہیں۔منوّررانا نے  اپنی نصف  زندگی میں اردو مشاعرے کے خدوخال کوازسرنو دریافت کرنے اور اسے عوامی طبقوں میں شہرت دینے کے تعلق سے جو کارہاے نمایاں انجام دیئے ہیں ۔ ا

بلند شہر پولیس آفیسر اورشہری کا قتل

 بجرنگ دل کے ضلع صدر کے بیان پر شکایت درج کی گئی : عوام  بلند شہر //بلند شہر تشدد میں 7 مسلمانوں کے خلاف گئوکشی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ یہ تمام نیابانس گاؤں کے رہائشی ہیں۔ پیر کے روز بلند شہر میں تشدد کے دوران دو افراد کی موت ہو گئی تھی جس میں پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ بھی شامل تھے۔جن سات لوگوں کے خلاف معاملہ درج ہوا ہے اس میں دو نابالغ بھی شامل ہیں۔ ان کی عمر 11 اور 12 سال ہے۔ مقامی پولیس اور گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ باقی لوگ جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ واقعہ کے دن گاوں میں نہیں تھے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ بجرنگ دل کے ضلع صدر یوگیش راج کے بیان پر ان سبھی ملزمان کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ یوگیش راج کے خلاف بھی الگ سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یوگیش راج پر پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کو قتل کرنے اور تشدد بھڑکانے کا الزام ہے۔نابالغ ب

ممبئی ہائی کورٹ کاایک بار پھر کرنل پروہیت کی عرضداشت پر سماعت کرنے سے انکا ر

ممبئی //ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے آج یہاں لفٹنٹ کرنل شریکانت پروہیت کی عرضداشت پر فوری سماعت کرنے انکار کردیا جس سے بھگواء ملزم کو زبردست جھٹکا لگا کیوں نچلی عدالت نے سرکاری گواہوں کے بیانات کا اندراج شروع کردیا ہے نیز اسی درمیان جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے داخل مداخلت کار کی عرضداشت کو سماعت کے لیئے منظورکرلیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق آج ممبئی ہائی کورٹ کی دورکنی بینچ کے جسٹس ساونت اور جسٹس جمعدار کے روبرو یو اے پی اے قانون کے اطلاق کے خلاف داخل اپیل پر سماعت متوقع تھی لیکن عدالت نے یہ کہتے ہوئے معذرت کرلی کہ ابھی ان کے پاس وقت نہیں ،اسی درمیان متاثرین کی نمائندگی کرتے ہوئے جمعیۃ علماء کے وکیل شاہد ندیم نے عدالت سے گذارش کی کہ اسی معاملے میں کرنل پروہیت کی عرضداشت کی مخالفت کرنے کے لیئے متاثرین کی جانب سے مداخلت کار کی عرضداشت داخل کی گئی جسے کرنل پروہیت کی پٹی

ہندوستان تاریخ کے بدترین سیاسی، اقتصادی، سماجی بحران سے دوچار: آزاد

حیدرآباد//ہندوستانی جمہویت غریب، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں سے چلتی ہے کیونکہ یہ لوگ پولنگ کے روز سرگرمی کے ساتھ ووٹ ڈالتے ہیں۔ بڑے بزرگ اور برقعہ پوش خواتین قطاروں میں ٹھہرکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہیں جبکہ صاحب ثروت اور بڑے بڑے تاجر پیشہ افراد بہت ہی کم اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جناب غلام نبی آزاد اپوزیشن لیڈر راجیہ سبھا و سینئر کانگریسی رہنما نے حیدرآباد کی ہوٹل پارک میں یونائٹیڈ مائناریٹی فورم کے زیر اہتمام منعقدہ آٹھویں سالانہ ریاستی کنونشن کے موقع پرکیا جس میں تلنگانہ اور کرناٹک کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔ان شخصیات میں رحمن خان ، سی ایم ابراہیم، ناصر حسین ایم پی، کنہیا کمار، احمد شریف، زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست ، ڈاکٹر سید شاہ خسرو حسینی ،ضمیر الدین، آرسی کنتیا،مدھو گوڑ یاشکی،احمد سعید قابل ذکر ہیں۔ جناب ظفر جاوید کنوینر مائناریٹی فورم اس

عوام سے کبھی سونے کی چھت اور گاڑیاں دینے کا وعدہ نہیں کیا:مودی

جے پور//وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ انہوں نے کبھی ملک کے عوام سے سونے کی چھت اور دو دو گاڑیاں دینے کا وعدہ نہیں کیا لیکن نو کروڑ ٹوائلٹ بنوا دیئے اور کھلے میں قضائے حاجت سے ملک کو پاک کر دیا۔' یہی ہمارے لئے بھارت ماتا کی جے ہے ' ۔ مسٹر مودی نے آج یہاں دوسا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کی حمایت میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد کانگریس کی سرکاروں کی چار چار نسلیں ملک پر حکومت کر گئیں لیکن انہوں نے کبھی ہماری ان ماں بہنوں کے بارے میں نہیں سوچا ، جن گھروں میں ٹوائلٹ نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں سورج نکلنے سے پہلے قضائے حاجت کے لئے باہر جانا پڑتا تھا اور شام کو سورج غروب ہونے کا انتظار کرنا ہوتا تھا۔ نامدار کو تو یہ بھی پتہ نہیں بچیاں اسکول کیوں چھوڑ دیتی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ آزادی کے بعد اتنے ٹوائلٹ نہیں بنے جتنے ہم نے گزشتہ