تازہ ترین

بندوق سے نہیں جمہوریت سے ہی مسائل کا حل ہوگا : مودی

 جگدل پور//وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر اربن نکسلیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بم بندوقوں سے نہیں بلکہ جمہوریت سے ہی ہمارے مسائل کا حل ہو سکتا ہے ۔ مسٹر مودی نے آج یہاں بستر ڈویژن کے بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نکسل ازم کی آڑ لے کر راکشش صفت کے لوگوں نے جن کے ھاتھ میں قلم ہونا چاہیے تھا انہیں بندوق تھما دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اسکول میں آگ لگائے ، وہ ہسپتال کو نقصان پہنچائے ، ترقی میں رکاوٹ پیدا کرے ایسے لوگ راکشش والا ہی کام کررہے ہیں۔ انہوں کانگریس پر اربن نکسلیوں کے خلاف کارروائی میں ان کے ساتھ کھڑا ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اے سی گھروں میں بڑے شہروں میں شاندار زندگی بسر کرنے والے ایسے لوگ وہاں پر بیٹھے بیٹھے ریموٹ سے قبائلی بچوں کی زندگی برباد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جب ایسے لوگوں کے

پاکستان میں امریکی ڈرون کا استعمال

 اسلام آباد//امریکہ نے پاکستان کی سرزمین پرموجود جنگجوئوں کو نشانہ بنانے کی آڑمیں خطرناک قسم کے ڈرون کااستعمال کرکے جنگجوئوں کاخاتمہ تونہیں کیابلکہ ہزاروں معصوم اورامن پسندوں کی جان لی۔ جنوی2004 سے سال2018تک امریکہ کی جانب سے پاکستان میں کل409 ڈرون حملے کئے گئے ،اوران ہلاکت خیزڈرون حملوں کے دوران 2714افراد مارے گئے جبکہ728 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی ’سی آئی اے‘ کے زیر کنٹرول’ ڈرون طیاروں‘ کے ذریعہ پاکستان میں باجور، بانو ، ہانگو ، خیبر ، خرم ، مہمند ، شمالی وزیرستان ، مشکی ، اورک زئی اور جنوبی وزیر ستان میں حملے کئے گئے۔اطلاعات کے مطابق سب سے زیادہ ڈرون حملے 2008 سے2012 کے درمیان پاکستان پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں ہوئے۔ نیشنل کاونٹر ٹیرزم اتھارٹی ( ناکٹا ) کے ذرائع کے مطابق اس مدت میں 336 فضائی حملے ہوئے ، جن میں 2282 لوگوں

ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں عالمی یوم اردو تقریبات کا شاندار انعقاد

 نئی دہلی//شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے آج ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں اردو سے محبت رکھنے والوں نے یوم اردو تقریبات کا انعقاد کیا ۔اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب دہلی کی غالب اکیڈمی میں منعقد کی گئی۔ یہاں اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور یونائٹیڈ مسلم آف انڈیا کی طر ف سے منعقد تقریب میں شرکاء نے اردو کی موجودہ صورت حال کے مختلف اسباب پر روشنی ڈالی اور گنگا جمنی تہذیب کی علامت اس تہذیب کے فروغ کے لئے متعدد تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر اردو قارئین کے اضافہ کی صورتیں کے عنوان سے ایک سیمنار کا بھی انعقاد کیا گیا۔ڈاکٹر سید فاروق نے پروگرام کی صدارت کی۔مہمان خصوصی کے طور پر مولانا محمد رحمانی کے علاوہ ڈاکٹر جگن ناتھ آزاد کی دختر مکتالال،ماہر اقبالیات پروفیسر عبدالحق، اے رحمان ایڈوکیٹ، سید نفیس عابدی، مولانا برہان اختر قاسمی،سہیل انجم نیز مختلف شعبہ ہائے حیات

دارالحکومت میں آلودگی سے ہوا کا معیار خطرناک سطح تک پہنچا

نئی دہلی//قومی راجدھانی میں جمعہ کی صبح ہوا کا معیار انتہائی خراب سطح تک پہنچ گیا اور 11 بجے تک یہاں اوسط ہوا کامعیار انڈیکس (اے کیو آئی) 427 تک پہنچ گیا ہے ۔  سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق صبح یہاں دھند تھی اور نمی کی سطح 86 فیصد ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں آلودگی کی روک تھام کے اقدامات میں مشکلات پیش آئیں ۔ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو صبح کے شہر کے کچھ جگہوں پر ہوا کے معیار میں بہتری کے لئے پانی کا چھڑکا ؤکرتے ہوئے دیکھا گیا۔ یہاں کچھ علاقوں میں ہوا کا معیار انتہائی خراب تھا اور یہاں تک کہ اے کیو آئی 500 کے قریب پہنچ گیا۔آلودہ ہوا کی وجہ سے ، لوگوں نے آنکھوں میں جلن ، سانس لینے میں دشواری، اور ہلکا چکر آنے کی شکایت کی۔آسمان میں دھند کی موٹی پرتیں دیکھی گئیں ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہاں پر ہلکی سردی محسوس ہوئی اور کم از کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس تھا جو اوسط