تازہ ترین

چین کی پاکستان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی

 اسلام آباد// وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دورہ چین توقعات سے زیادہ کامیاب رہا اور چین نے پاکستان کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں دورہ چین سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین، پاکستان کے ساتھ زرعی شعبے میں پہلی مرتبہ مکمل تعاون کرے گا جبکہ اس کے علاوہ چین نے دیگر شعبوں میں بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کے ہمراہ چین کا سرکاری دورہ کیا تھا۔اس دورے کے دوران وزیر اعظم نے چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے تھے اور 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے تھے۔دوسری جانب ذرائع نے اجلاس کے بارے میں بتایا کہ کابینہ نے فیڈرل ب

پٹاخے جلانے والوں کیخلاف پولیس کی سختی

نئی دہلی//سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود قومی دارالحکومت میں کئی لوگ دیوالی پر طے وقت کے بعد بھی پٹاخے جلاتے رہے جن میں سے 562لوگوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرکے معاملہ درج کیا ہے ۔ پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق دیوالی میں پٹاخے جلانے کے معاملے میں سپریم کورٹ کے حکم کو سختی سے نافذ کرانے کے لئے پولیس نے خصوصی انتظام کئے ۔دارالحکومت کے سبھی علاقوں میں پٹاخوں کو طے وقت تک جلانے کے حکم کو نافذ کراکے لئے کئی ٹیمیں بنائی گئی تھیں۔پولیس کے اعلی افسران نے بھی کئی علاقوں میں گشت کرکے معائنہ کیا۔ افسر نے بتایا کہ دہلی کے 13اضلاع میں تعزیرات ہندکی دفعہ 188کے تحت562معاملے درج کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ چائلڈ جسٹس ایکٹ کے تحت 24بچوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی گئی۔دھماکہ خیز مواد ایکٹ کے تحت 72معاملے درج کئے گئے ہیں۔غیر قانونی طورپر پٹاخے فروخت کرنے کے معاملے میں 87افراد کو گرفتار کئے گئے ہیں۔ نئ

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسلامک آرٹس اور آرکیٹیکچر پر بین الاقوامی سیمنار

نئی دہلی//جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف آرکیٹیچر اینڈ اکسٹکس کی جانب سے 11 سے 13نومبر تک اسلامک آرٹس اور آرکیٹیکچر پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔جاری کردہ ریلیز کے مطابق اس کانفرنس میں اسلامک آر ٹ اور آرکی ٹیکچر پر بین الاقوامی سطح پراس کی صورتحال ، اس میدان میں تعلیم ، تحقیق اور ماہرین کے کارناموں پر تبادلہ خیال ہوگا ۔کانفرنس میں اس موضوع سے متعلق تقریبا تمام ہی موضوعات پر غور و خوض کیا جائے گا جس میں بطور خاص وژول آرٹ ، پرفارمنگ آرٹ ، سائنس اینڈ ٹکنالوجی ، آرکی ٹیچر اور اکسٹس وغیرہ شامل ہیں ۔ اس موقع پر ایک کتاب کا بھی اجراء عمل میں آئے گا ، جس کا نام ''اسلامک آرکی ٹیکچر پرسیپشن اینڈ پیراڈاکس '' ہے ۔ اس کتاب کے مصنف پروفیسر ایس ایم اختر ہیں ، جو اس شعبہ کے صدر بھی ہیں ۔ اس کتاب میں جملہ آرٹ اور اکسٹس سے متعلقہ مباحث کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ کتا

عافیہ صدیقی کامعاملہ

اسلام آباد //پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے پر امریکہ حکام سے جاری بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم حکومت نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ اعلیٰ امریکی سفارتکار ایلس ویلز کے حالیہ دورے پر بھی ڈاکٹر عافیہ کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے۔حکومت کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب جب آفیہ صدیقی کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے نام لکھا گیا ایک خط ذرائع ابلاغ میں گردش کر رہا ہے۔ اس خط میں مبینہ طور پر عافیہ صدیقی نے اپنی رہائی کے لیے مدد طلب کی ہے۔جمعرات کو معمول کی پریس بریفنگ کے دوران اس بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ عافیہ دیقی کا معاملہ ایک جذباتی معاملہ ہے اس پر پاکستان کو موقف سب کو معلوم ہے۔تاہم انہوں نے

تازہ ترین