مالی بحران:پاکستا ن کا عالمی مالیاتی فنڈ سے مذاکرات کا فیصلہ

اسلام آباد//گھریلو مسائل ،مالی بحران اور قرض سے بد حال پاکستان کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا کہ وہ ایک بار پھر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی پناہ میں جائے ۔ اس سلسلہ میں پاکستان کے وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے مالیاتی بحران سے بچنے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیرخزانہ نے گزشتہ روز شام میں کیے جانے والے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ''گزشتہ چند ہفتوں سے اس پر کام ہو رہا تھا، ہم نے اندرونی فیصلہ بھی کیے ، دوست ممالک سے بھی مشاورت کی۔ وزیر اعظم نے پاکستانی ماہرین معاشیات سے بھی مشاورت کی، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی ابتدا کرنی چاہیے جس سے ہم اس معاشی بحران پر قابو پا سکیں۔'' اسد عمر نے بحران کے لیے گذشتہ حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ''لوگوں کو ادراک ہے کہ گزشتہ حکومت

بھلائی اسٹیل پلانٹ میں گیس لیکیج سے آتشزدگی ،4افراد کی موت

بلائی (چھتیس گڑھ)// ہندوستانی ا سٹیل اتھارٹی کے بھلائی اسٹیل پلانٹ میں آج دوپہر 'کوک اوون' میں گیس پائپ لائن میں ہوئے رساؤ اور پھر اس میں ہونے والے دھماکے سے چار ملازمین کی موت ہو گئی، جبکہ سات شدید طور سے جھلس گئے ہیں۔پلانٹ کے ذرائع نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کوک اوون میں گیس کی سپلائی کرنے والی گیس پائپ لائن میں لیک ہونے لگا جب تک اس کی اطلاع متعلقہ حکام تک پہنچتی وہاں دھماکہ ہوگیا اور آگ لگ گئی،دھماکہ اور آگ کی زد میں آنے سے چار ملازمین کی موت ہو گئی جبکہ سات دیگر شدید طور سے جھلس گئے ۔شدیدطور سے جھلسے تمام ملازمین کو پلانٹ کے سیکٹر نو واقع اسپتال میں داخل کروایا گیا ھے ۔ پلانٹ کے اعلی افسران کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔ فی الحال پلانٹ انتظامیہ اور پولیس دونوں نے اب تک ہونے والی اموات کی سرکاری تصدیق نہیں کی ہے ۔ گیس کے رساؤ کو رو

سشما نے اکبر پر لگے الزامات پر خاموشی اختیار کی

نئی دہلی //وزیرخارجہ سشماسوراج نے اپنے ماتحت وزیرمملکت ایم جے اکبرپر انکی صحافتی زندگی کے دوران دوخاتون صحافیوں کا جنسی استحصال کئے جانے کے الزامات پر آج خاموشی اختیار کرلی ۔وزارت خارجہ میں 'انڈیا فارہیومنٹی 'پہل کے آغاز کے موقع پر پروگرام ختم ہونے کے بعد صحافیوں نے جب سوشل میڈیا میں جاری ،'می ٹو'مہم میں وزیر مملکت برائے امورخارجہ مسٹر اکبرپر الزامات کے بارے میں پوچھا تو محترمہ سوراج بغیر کچھ بتائے چلی گئیں ۔بعد میں ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ مسٹر اکبر کے وزیرکی حیثیت سے برتاؤسے منسلک نہیں ہے اور نہ اسکا وزارت سے کوئی لینا دینا ہے ۔چونکہ یہ معاملہ پوری طرح سے انفرادی ہے اس لئے سب کو لگتاہے کہ اس بارے میں مسٹر اکبر ہی کچھ کہہ سکتے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسٹر اکبر کا بیان آنے کے بعد ہی وزیر خارجہ کچھ بول سکتی ہیں ۔ مسٹر اکبر پر دوخاتون صحافیوں نے جنسی استحصال کا الزام

گجرات میں شمالی ہندوستانیوں پر حملے مایوس کن: مایاوتی

لکھنؤ// بہوجن سماج وای پارٹی(بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے گجرات میں شمالی ہندوستان کے لوگوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات کی سخت تنقید کرتے ہوئے اسے مایوس کن قرار دیا ہے ۔ بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ یہ ملک کے لئے تشویش ناک ہے اور اسے ہرحال میں روکاجانا چاہئے ۔سابق وزیر اعلی نے بی ایس پی کے فاونڈر کانشی رام کی برسی پر منگل کو جاری بیان میں کہا کہ ریاست گجرات میں مسلمانوں اور دلتوں کے بعد اب شمالی ہندوستان کے باشندوں کو بر سر اقتدار بی جے پی کے کاکن اپنا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات حکومت کو اس ضمن میں سخت کاروائی کر تے ہوئے شمالی ہندوستانیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں اترپردیش اور بہار کے پچھڑے طبقوں کے ہزاروں،غریبوں،مزدوروں اور کاریگروں کے خاندان اپنی اپنی جان بچا کر وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہیں۔ غیر گجراتی محنت کش لوگوں پر اس قسم کی ظلم و زی

راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کانگریس کے بر سر اقتدار آنے کی پیشگوئی

شیوپوری//بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے صدر امت شاہ نے آج کانگریس کے صدر راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ راجستھان اور مدھیہ پردیش میں ان کی حکومت بنے گی۔ان کی یہ باتیں شیخ چلی جیسی لگتی ہیں۔انہیں خواب دیکھنے ہیں تو دیکھیں،شیخ چلی جیسی باتیں نہ کریں۔مسٹر شاہ نے یہاں گوالیار چمبل ڈیویژن کے پارٹی کارکنان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کی 19ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے اور ابھی تک جتنی بھی ریاستوں میں انتخابات ہوئے ،جہاں کانگریس کی حکومت رہی تھی،وہاں بھی بی جے پی کی حکومت بنی۔جہاں پہلے سے حکومت تھی وہاں دوبارہ بنی۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر ،جھارکھنڈ،جموں وکشمیر،منی پور،آسام ،میگھالیہ،ہماچل پردیش،اترپردیش ،اتراکھنڈ ،ناگالینڈ، تریپورہ،گجرات اور گوا میں بی جے پی کی حکومتیں بنیں۔اب مدھیہ پردیش،راجستھان سمیت پانچوں ریاستوں میں کارکنان کو اتنی محنت کرنی ہے کہ مکمل

تازہ ترین