گجرات میں تشدد بھڑک اُٹھا

 سابرکانٹھا//گجرات کے سابرکانٹھا ضلع میں 14 ماہ کی بچی سے مبینہ طورپرآبروریزی کے بعد وہاں غیرگجراتیوں کے خلاف تشدد کا ماحول بن گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سے وہاں بہار، اترپردیش اورمدھیہ پردیش کے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اب باہری لوگوں میں خوف اس قدر بیٹھ گیا ہے کہ وہ گجرات چھوڑنے پرمجبورہورہے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق اب تک تقریباً 10 ہزارلوگ گجرات سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق حملوں کے بعد اترپردیش- بہار کے پانچ ہزار لوگ گجرات چھوڑ چکے ہیں۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد اس معاملے پرسیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔رپورٹ کی بنیاد پرکانگریس لیڈرسنجے نروپم نے وزیراعظم نریندرمودی پرتنقید کی ہے۔ نروپم نے کہا کہ "بنارس کے لوگوں نے دیکھا بھی نہیں کہ مودی گجرات کے ہیں یا مہاراشٹر کے۔ بنارس کے لوگوں نے انہیں گلے لگایا اوروزیراعظم بنادیا"۔سوشل میڈیا پرغیرگجراتیوں، خاص طورپربہا

مودی شمالی ہند کے لوگوں کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر اقتدار سے دستبردار ہوں:کانگریس

نئی دہلی//کانگریس نے گجرات میں اترپردیش، بہار اور راجستھان کے لوگوں کو ڈرانے اور دھمکائے جانے کے معاملے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی اور گجرات کے وزیر اعلی وجے روپاني ان لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو انہیں اقتدار سے دستبردار ہوجانا چاہیے ۔ کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے پیر کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ گجرات میں ایک بچی کی عصمت دری کے واقعہ کے بعد اترپردیش، بہار اور راجستھان کے لوگوں کو مار پیٹ کر بھگایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے مہاراشٹر اور آسام میں بہار اور اترپردیش کے باشندوں کو باہر جانے کے لیے کہا گیا تھا۔ سکم میں بھی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعات بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکمرانی والی ریاستوں میں پیش آئے ہیں۔ بی جے پی کو یہ سمجھنا چاہئے کہ دوسری ریاستوں سے لوگ کسی ریاست میں جاتے

پاکستان کاغوری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

 راولپنڈی// پاکستان نے غوری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ نے کیا، جس کا  مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو جانچنا تھا۔کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد بلال حسین نے میزائل تجربہ کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر چیئرمین نیسکام ڈاکٹر نبیل حیات ملک اور چیئرمین کے آر ایل طاہر اکرام بھی موجود تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق غوری بیلسٹک میزائل 1300 کلومیٹر فاصلے تک روایتی اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر افواج پاکستان اور انجینئرز کو مبارکباد دی گئی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹ

رافیل سودے کیخلاف ایک اور عرضی دائر، سماعت کل ہوگی

نئی دہلی//ہندوستان اور فرانس کے درمیان ہونے والے رافیل طیارے سودے کے سلسلے میں ایک اور پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے ، جس پر 10 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔سپریم کورٹ نے وکیل ونیت ڈھانڈا کی اس عرضی پر بدھ کو سماعت کے لیے حامی بھری ہے ،جس میں معاہدے کی تفصیلی معلومات سیل بند لفافے میں عدالت کو سونپنے کی مرکزی حکومت کو ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔درخواست گزار نے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) حکومتوں کے دوران طیارے کی قیمتوں کا تقابلی تجزیہ بھی سونپنے کا مطالبہ کیا ہے ۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے مسٹر ڈھانڈا کی عرضی سماعت کے لئے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ 10 اکتوبر کو رافیل سودے ہی متعلق ایک دیگر درخواست کے ساتھ سماعت کرے گی۔قابل ذکر ہے کہ وکیل منوہر لال شرما نے بھی پہلے سے ہی ایک عرضی دائر کرکے رافیل سودے

بے تحاشا قرض نے ملک کو بحران میں ڈال دیا:عمران خان

لاہور//پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیش رو حکومتوں نے بے تحاشا قرض لے کر ملک کو سخت بحران میں ڈال دیا ہے اور اس کی وجہ سے پاکستان اقتصادی طور پر بدحال ہو گیا ہے ۔ مسٹر خان نے گزشتہ روزصحافیوں سے کہا کہ اس کے باوجود ملک میں ترقی کے امکانات ہیں اور جن پریشانیوں کا سامنا اس وقت پاکستان کو کرنا پڑ رہا ہے ان کا حل گڈ گورننس اور کرپشن کو ختم کرکے کیا جا سکتا ہے ۔ پاکستانی ریڈیو نے مسٹر خان کے حوالہ سے کہا''موجودہ وقت کافی چیلنج بھرا ہے لیکن ملک اس بحران سے باہر نکل جائے گا اور ہماری حکومت تمام شعبوں میں بہتری سے متعلق پالیسیوں پر کام کر رہی ہے جن کا اثر حکومت کی تشکیل سے 100 دن کی مدت میں نظر آنے لگے گا''۔بیرون ملک میں کالا دھن جمع کرنے والے پاکستانیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دس ہزار پاکستانی شہریوں کی بیرون ملک جائیداد کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور یہ پتہ لگ