تازہ ترین

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات

 نئی دہلی//انتخابی کمیشن نے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا آج اعلان کردیا۔چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات دومراحل میں اور 12اور 20نومبرکو ،مدھیہ پردیش اور میزورم میں ایک مرحلہ میں 28نومبرکو اور راجستھان اور تلنگانہ میں ایک مرحلہ میں 7دسمبرکو ہونگے ۔سبھی ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 11دسمبرکو ہوگی۔چیف انتخابی کمشنر اوپی راوت نے آج پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا ۔اس کے ساتھ ہی پانچوں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیاہے ۔انھوں نے کہاکہ ان سبھی انتخابات میں نئی وی وی پیٹ مشینیں استعمال کی جائیں گی۔ مسٹر راوت نے بتایاکہ چھتیس گڑھ کے نکسلی انتہاپسندی سے متاثر ہ علاقوں کی 18سیٹوں کے لئے پولنگ 12نومبر کو اور باقی 72سیٹوں کے لئے 20نومبر کوہوگی ۔مسٹر راوت نے بتایاکہ مدھیہ پردیش میں سبھی 230سیٹوں کے لئے پولنگ ایک ہی مرحلہ میں 28نومبر کوہوگی۔میزورم کی سبھی 50سیٹوں کے لئے ایک

عمران خان کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 اسلام آباد//وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 10 اکتوبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔بینچ کے دیگر دو ججز میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب شامل ہیں۔واضح رہے کہ حنیف عباسی نے عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین پر اثاثے چھپانے اور آف شور کمپنیاں رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دینے کی علیحدہ علیحدہ درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی تھیں۔گزشتہ سال 15 دسمبر کو سپریم کورٹ نے درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو اہل جبکہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے دیا تھا۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ جہانگیر ترین صادق اور امین نہیں رہے اور عدالت عظمیٰ نے سیکیورٹیز اینڈ ایک

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کاریکس ریمیڈیزکادورہ

 نئی دہلی// جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے شعبہ ڈپلوما ان یونانی فارمیسی نے 4اکتوبر کو یونانی ادویات بنانے والی کمپنی ریکس ریمیڈیز لمیٹیڈ کی فیکٹری واقع گریٹر نوائیڈہ کادورہ کیا۔ ان طلباء کے ہمراہ فیکلٹی آف نیچرل سائنس جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ذمہ داران اور اس کورس کے روح رواں اور کوآرڈینیٹرڈاکٹر صغیر احمد صدیقی نے بھی ریکس ریمیڈیز کا دورہ کیا۔پریکٹیکل تعلیم سے پہلے سبھی طلباء اور جملہ اسٹاف سے ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائیریکٹر محمد شعیب اکرم نے خطاب کیا اور طب یونانی کی خدمت کے لئے طلباء کو مفید مشوروں سے نوازا۔ اس میٹنگ کے بعد یونانی کورس کے طلباء نے ریکس ریمیڈیز کے متعلقہ شعبوں میں جا کر وہاں ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ ریکس ریمیڈیز چیریٹیبل ٹرسٹ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مابین ایک معاہدے کے تحت ایک ماڈرن لیبارٹری کا قیام عمل میںلایا گیا ، جس میں تمام مطلوبہ سا

رام مندر کیلئے پارلیمنٹ میں اگر قانون بنتا ہے تو اسے بھی ہم کریں گے تسلیم: جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی// جماعت اسلامی ہند کا کہنا ہے کہ بابری مسجد سے متعلق سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ہمیں ہر حال میں تسلیم ہوگا۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا جلال الدین عمری نے کہا کہ بابری مسجد کا معاملہ عدالت میں ہے، اس لئے ہم اس پر کوئی بھی تبصرہ نہیں کرسکتے۔ بس یہی کہہ سکتے ہیں کہ اس کا فیصلہ ہمارے لئے قابل قبول ہو گا۔جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ماہانہ پریس کانفرنس میں امیر جماعت مولانا جلال الدین عمری میڈیا اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے۔جامعہ نگر واقع جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ماہانہ پریس کانفرنس میں امیر جماعت مولانا جلال الدین عمری نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آتا ہے تب بھی اور اگر خلاف آئے گا تب بھی وہ ہمارے لئے قابل قبول ہوگا۔مولانا جلال الدین عمری نے تاہم یہ بھی کہا کہ اگر حکومت پارلیمنٹ میں قانون بناتی ہے تو اسے بھی ہم مجبوری میں

تنو شری کے الزامات جھوٹے ہیں: نانا پاٹیکر

 ممبئی//اداکارہ تنو شری دتہ کے الزامات کے تنازع میں گھرے ہوئے معروف اداکار نانا پاٹیکر نے سنیچر کو نازیبا سلوک کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ 'جو جھوٹ ہے وہ جھوٹ ہے '۔تنو شری دتہ نے حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن چینل کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں نانا پاٹیکر پر ان کے ساتھ نازیبا سلوک کا الزام لگایا تھا۔ اداکارہ نے الزام لگایا تھا کہ سال 2008 میں جب وہ دونوں 'ہارن او کے پلیز' فلم کے ایک گیٹ کی شوٹنگ کررہے تھے تو نانا پاٹیکر نے ان کے ساتھ نازیبا سلوک کیا تھا۔ تنو شری نے الزام لگایا ہے کہ شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر انہیں غلط طریقے سے چھونے کی کوشش کی اور جب انہوں نے اس کی مخالفت کی تو نانا نے انہیں فلم سے نکلوا دیا۔تنو شری کے ان الزامات کے بعد جب نانا پاٹیکر جودھپور میں ہاؤس فل۔4 کی شوٹنگ کے بعد واپس ممبئی آئے تو میڈیا نے انہیں گھیرلیا۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ میں 10