تازہ ترین

بی جے پی کا50 برسوں تک اقتدار میں رہنے کا دعویٰ

 کہا عوام غیر اعلانیہ ایمرجنسی جیسی صورتحال میں جی رہی ہے  رائے پور//راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے 50 سالوں تک اقتدار میں رہنے کے بی جے پی کے بیان کو آمریت کی تازہ مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں یقین رکھنے والی پارٹیاں اور رہنما ایسے بیان نہیں دے سکتے ۔ آزاد نے رافیل جنگی طیاروں کے سلسلے میں ایک کانفرنس میں صحافیوں کے ذریعہ جب بی جے پی کے صدر امت شاہ کے 50 سالوں تک اقتدار میں رہنے کے بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا '' جمہوریت میں عوام ہی سب سے اعلی ہیں اور اقتدار میں رہنے والی پارٹیاں ہر پانچ سال بعد اپنی حکومت کی حصولیبابیوں کی بدولت ان کے پاس منڈیٹ مانگنے جاتی ہیں لیکن جنکو عوام کے بجائے ای وی ایم اور دوسرے تراکیب پربھروسہ ہوتا ہے وہ اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔انہوں نے شاہ کے اس بیان کو موجودہ

جگتیال حادثہ ،مرنے والوں کی تعداد 61ہوگئی

 حیدرآباد//تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کنڈہ گٹو گھاٹ روڈ پر پیش آئے  دلدوز سڑک حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد61تک جاپہنچی ہے کیونکہ دو خاتون مسافرین کی علاج کے دوران موت ہوگئی ۔  بیشتر مسادرین ہنوز اسپتالوں میں ہیں۔ کئی مسافرین کی حالت تشویشناک ہے جنہیں بہتر طبی نگہداشت کے لئے حیدرآباد اور کریم نگر کے اسپتالوں کو منتقل کیا گیاہے ۔عثمانیہ اور گاندھی اسپتالوں کے ڈاکٹرس کی سوپر اسپیشالٹی ٹیم جگتیال میں قیام کی ہوئی ہے تاکہ زخمیوں کا علاج کیا جاسکے ۔ پولیس نے کہا کہ تین افراد ہنوز کوما میں ہیں۔ ایک حاملہ خاتون جس کی زچگی گزشتہ روز ہونے والی تھی کی بھی موت ہوگئی ۔ تمام لاشوں کی شناخت کرتے ہوئے جگتیال کے سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے ورثاء کو حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ بس میں 90مسافرین سوار تھے جبکہ بس میں 54افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔گزشتہ روز 57افراد کی آخری

راہل کا مودی حکومت پر مجرم کو ملک سے بھگانے کا الزام

نئی دہلی//صدر کانگریس راہل گاندھی نے مودی حکومت پر ایک مجرم کو ملک سے بھگانے کا الزام لگاتے ہوئے سوال کیا کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو وجے مالیہ نے جب اپنے لندن فرار ہونے کی اطلاع دیدی تھی تو انہوں نے فوراً سی بی آئی، ای ڈی یا پولس کو اس کی اطلاع کیوں نہیں دی؟یہاں ایک پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں گاندھی نے قوم کو گمراہ کرنے کا جیٹلی پر الزام لگاتے ہوئے ان سے استعفیٰ کی مانگ کی اور کہاکہ قوم کے ساتھ دھوکے کے اس معاملے میں وزیر خزانہ کا محض یہ اعتراف کافی ہے وجے مالیہ نے انہیں اپنے لند ن جانے کی اطلاع فرار ہونے سے دوروز قبل دیدی تھی۔انہیں اب یہ بتانا ہوگا کہ انہوں از خود مالیہ کو ملک سے فرار ہونے دیا یا ''اوپر سے دباو تھا''یہ پوچھے جانے پر کہ اوپر سے مراد کیا مودی جی ہیں تو م گاندھی نے برجستہ کہا کہ وزیر اعظم ہی حکومت کا سربراہ ہوتا ہے ۔اس موقع پر کانگریس کے پی ایل پونیا

ملک غریبی،بے روزگاری اور مہنگائی سے بے حال :رام دیو

نئی دہلی//پچھلے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے حق میں لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کرنے والے یوگ گروبابا رام دیو نے آج کہاکہ ملک کے عوام غریبی ،بے روزگاری اور مہنگائی سے بے حال ہیں او ر غیرممالک سے کالادھن لانے کے لئے سخت قدم نہیں اٹھائے جارہے ہیں ۔بابارام دیونے 'پتانجلی 'کے پانچ پروڈکٹس لانچ کرنے کے بعد یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ملک مہنگائی ،غریبی اور بے روزگاری سے بے حال ہے ۔مہنگائی مصیبت آئی ہوئی ہے اس سے بھگوان گنیش ہی نجات دلاسکتے ہیں ۔اس طرف توجہ دلائے جانے پر کہ پچھلے انتخابات کے دوران انھوں نے لوگوسے کہاتھا کہ مسٹر مودی کے اقتدارمیں آنے پر پٹرول ،ڈیزل 35،40روپئے لیٹر ملیں گے جسکی بی جے پی نے بھی حمایت کی تھی ،یوگ گرونے کہاکہ ،''میں نے ایسا کہاتھا لیکن حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر سب سے زیادہ ٹیکس لگارکھاہے ۔ 'انھوں نے کہا

سری لنکا میں عورتیں قرض چکانے کیلئے گردے بیچ رہی ہیں

کولمبو//سری لنکا کے خانہ جنگی سے متاثرہ علاقوں میں جنگ میں ہلاک ہونے والے مردوں کی بیوائیں اور دوسری خواتین قرض چکانے کے لیے اپنے گردے فروخت کر رہی ہیں۔قرضوں کے انسانی حقوق پر اثرات سے متعلق اقوام متحدہ کے ایک آزاد ماہر جون پابلو بوہوسلاوسکی نے بتایا کہ قرض وصول کرنے والے خواتین سے جنسی تعلق قائم کرنے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔سری لنکا سے واپسی پر انہوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بعض اوقات خواتین کو قرضہ وصول کرنے والوں کی جانب سے نفسیاتی اور جسمانی تشدد کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ بعض واقعات میں اپنے قرضے کی واپسی کے لیے اپنے گردے بیچنے کی کوشش کی۔سری لنکا میں 37 سال تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے نتیجے میں لاکھوں عورتیں بیوہ ہوئیں۔ خانہ جنگی کا تو 7 سال پہلے خاتمہ ہو گیا تھا لیکن بہت سی خواتین کو زندہ رہنے کے لیے چھوٹے قرضوں کا س

’مسجد الحرام کی طرز پر امراوتی میں بڑے پیمانہ پر مسجد کی ہوگی تعمیر‘

آندھراپردیش کے وزیراعلی چندرابابونائیڈو نے ریاست کے نئے دارالحکومت امراوتی میں وقف بورڈ کی نگرانی میں بڑے پیمانہ پر مسجد کی تعمیر کے اقدامات کرنے کی افسروں کو ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدیداروں ، وزیربلدیہ نظم و نسق پی نارائنا کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ امراوتی کی 10 ایکڑ اراضی پر سعودی عرب کی مسجد حرام کی طرز پر مسجد تعمیر کرنے کے لئے تیاریاں کی جائیں۔ مسجد کی تعمیر وقف بورڈ کی زیرنگرانی کی جانی چاہئے۔ نائیڈو نے کہا کہ تروملاتروپتی دیواستھانم امراوتی میں بڑے پیمانہ پر مندر تعمیر کررہا ہے۔ اسی دوران مندر کی دوسری طرف مسجد تعمیر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کا شہر مختلف ثقافت اور مذاہب کا مرکز ہونا چاہئے۔کیپٹل ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے کمشنر سریدھر اور امراوتی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر لکشمی پارتھا سارتھی

اپوزیشن کو 2014 سے بھی’تیز لہر‘کا خوف ستا رہاہے : مودی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں گزشتہ شکستوں سے نکل نہیں پارہی ہیں اور انہیں خوف ستا رہاہے اس وقت 2013اور 2014 کے مقابلہ میں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حق میں’بڑی لہر‘ہے ۔مودی نے جمعرات کو 'نمو ایپ 'کے ذریعہ ارونا چل (مغرب)،غازی آباد،ہزاری باغ،جے پور(دیہات) اور نوادہ پارلیمانی حلقوں کے بی جے پی کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہا''خوف ہے کہ یہ تو 2013اور 2014سے بھی تیز آندھی آئی ہوئی ہے ۔''وزیر اعظم نے کہا ''بی جے پی کی اس آندھی نے اپوزیشن پارٹیوں کو ایک دوسرے کو پکڑ کر رکھنے کومجبور کدریا ہے ،ورنہ وہ اس میں اڑجائیں گے  ۔اپوزیشن پارٹیوں میں خود پر اعتماد نہ رکھ پانے کا احساس ہوگیا ہے  ۔مودی نے کہا  اپوزیشن بیدار ہونے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو محسوس ہوتاہے کہ اگر وہ ایک بع