تازہ ترین

مذمت نہیں، اب سبق سکھانے کا وقت:نائیڈو

کمبھ نگر// جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلے پر انتہا پسندوں کے حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اب صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا بلکہ ایسی ناپاک حرکتوں کا صفایا کرنا ہوگا۔کمبھ علاقے میں سنیچر کو پہنچے نائیڈو نے سبق سکھانے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ جبکہ اب صرف اس کی مذمت کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ ایسے ناپاک حرکتوں کو کچلنے کا وقت آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے اس کا نتیجہ ان کو جھیلنا پڑے گا۔انہوں نے کہا‘‘ ان افراد کو سبق سکھانا ہوگا جس سے وہ مسقتبل میں کسی بھی قسم کی حرکت کرنے سے پہلے سوچنے پر مجبور ہو ں۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان ایک عظیم ملک ہے ۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے پہلے کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا ہے دنیا کے لوگ اس واقعہ کی مذمت کر رہے ہیں لیکن مذمت کرنے سے کام

سدھو کی کابینہ سے برطرفی اور ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

چندی گڑھ// پنجاب پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری پون دیوان نے ریاست کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ سے بلدیات کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو کابینہ سے برطرف کرنے اور ان کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔مسٹر دیوان نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کو لے کر مسٹر سدھو کے دیئے گئے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ پاکستان کے ترجمان بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پوری دنیا یہ جانتی ہے کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے جس میں سی آر پی ایف کے 40 بہادر جوانوں کی موت ہو گئی لیکن مسٹر سدھو پاکستان کا دفاع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر سدھو اپنے بیانات سے ملک کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے تئیں اپنی وفاداری ثابت کر رہے ہیں۔ ایسا کرکے مسٹر سدھو نہ صرف ملک کے ساتھ مبینہ طور پر دھوکہ کیا ہے بلکہ عوام کے جذبات کو بھی مجروح کیا ہے ۔انہ

وندے بھارت ایکسپریس افتتاح کے دن ہی تکنیکی خرابی کی شکار

اٹاوہ// میک ان انڈیاکے تحت بنی ملک کی پہلی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین ‘وندے بھارت ایکسپریس’ اپنے افتتاحی سفر کے دوران واپس لوٹتے وقت سنیچر کی صبح تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئی ۔ گاڑی تجارتی سفر پر نہیں تھی۔ ریلوے کے اعلی افسران نے بتایا کہ وندے بھارت ایکسپریس سے صبح تقریباًپانچ بجے دہلی سے سوا دو سو کلومیٹر پہلے اٹاوہ سے آگے چمرولہ اسٹیشن سے پہلے کوئی جانور ٹکراگیا جس کی وجہ سے ٹرین کے نیچے لگے کئی آلات کونقصان پہنچا جس سے چار ڈبوںمیں بجلی کی فراہمی متاثرہوگئی اور آپریٹنگ سسٹم کوبھی نقصان پہنچا۔ٹرین کو بعد میں بہت دھیمی رفتار سے چمرولہ اسٹیشن لایا گیا اور تقریباً تین گھنٹے تک معمولی مرمت کے بعدگاڑی کو دہلی کے لئے روانہ کیا گیا۔اس ٹرین کو وارانسی کے ممبر پارلیمنٹ وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ کو نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پرصبح 11:20 پر ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا تھا۔یہ گاڑی شام 3:10منٹ پر

سشما سوراج تین ممالک کے دورے پر روانہ

نئی دہلی// وزیر خارجہ سشما سوراج سنیچر کے روز تین ممالک بلغاریہ، مراکش اور اسپین کے دروے پر روانہ ہوگئیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹوئٹ کیا کہ اتحادی ممالک کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج تین ممالک بلغاریہ، مراکش اور اسپین کے دروے پر روانہ ہوگئیں۔اس دورے کے دوران اسپین حکومت ہندوستان کی وزیر خارجہ کو ‘گرانڈ آف دی آڈر آف سول میریٹ’ ایوارڈ سے سرفراز کرے گی۔ترجمان نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا تھا کہ نیپال میں سال 2015 میں آئے زبردست زلزلے میں پھنسے اسپین کے 71 شہریوں کو ‘آپریشن میتری’ کے تحت بحفاظت نکالے کے لئے اسپین حکومت محترمہ سوراج کو اس ایوارڈ سے سرفراز کرے گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسز سوراج 18-19 فروری کواسپین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل فونٹیلز کی خصوصی دعوت پر تین ممالک کے دورے کے دوران اسپین کا دورہ کریں گی۔مسٹر کمار

مذمت نہیں، اب سبق سکھانے کا وقت:نائیڈو

کمبھ نگر// جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلے پر انتہا پسندوں کے حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اب صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا بلکہ ایسی ناپاک حرکتوں کا صفایا کرنا ہوگا۔کمبھ علاقے میں سنیچر کو پہنچے نائیڈو نے سبق سکھانے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ جبکہ اب صرف اس کی مذمت کرنے سے کام نہیں چلے گا بلکہ ایسے ناپاک حرکتوں کو کچلنے کا وقت آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے اس کا نتیجہ ان کو جھیلنا پڑے گا۔انہوں نے کہا‘‘ ان افراد کو سبق سکھانا ہوگا جس سے وہ مسقتبل میں کسی بھی قسم کی حرکت کرنے سے پہلے سوچنے پر مجبور ہو ں۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان ایک عظیم ملک ہے ۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے پہلے کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا ہے دنیا کے لوگ اس واقعہ کی مذمت کر رہے ہیں لیکن مذمت کرنے سے کام

پلوامہ حملہ :کانگریس دکھ کی گھڑی میں حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ:راہل

نئی دہلی// کانگریس صدر راہل نے جموں و کشمیر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملہ کو ملک کو توڑنے والا قرار دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ اس سے ہم بٹنے والے نہیں ہیں اور پورا ملک حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے ۔مسٹر گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ملک کو توڑنے اور بانٹنے کی کوشش ہے لیکن دہشت گردوں کا کوئی بھی خواب پورا ہونے والا نہیں ہے کیونکہ بحران کی اس گھڑی میں کانگریس، مکمل اپوزیشن اور سارا ملک سیکورٹی فورسز اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے ۔کانگریس صدر نے کہا‘‘اس حملہ میں جوانوں کے شہید ہونے سے پورا ملک غمزدہ ہے ۔ یہ ہمارے ملک کی روح پر حملہ ہے ۔ ہمارے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور جس نے بھی یہ چوٹ پھنچائی ہے اسے سمجھ لینا چاہیے کہ ملک ایسے حملے کوفراموش نہیں کر سکتا ہے انہوں نے کہا، "یہ

پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی سخت

نئی دہلی// جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف) کے قافلے پر حملے کے بعد ملک بھر کے عوام میں غم و غصہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے نئی دہلی میں واقع پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔اونتی پورہ میں جمعرات کو ہونے والے فدائین حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہو گئے اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کا ماحول ہے ۔ چانکیہ پوری کے شانتی پتھ پر واقع پاکستانی ہائی کمیشن کے ارد گرد مزید پولس فورس تعینات کی گئی ہے ۔ اس سے پہلے آج کابینہ کی دفاعی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان سے خصوصی ترجیحی ملک (ایم ایف این) کا درجہ واپس لے لیا گیا۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کے لئے وزارت خارجہ تمام سفارتی اقدامات کرے گی۔  

مسلم مذہبی تنظیموں اور رہنماوں کی شدید مذمت

نئی دہلی// ملک کے متعدد مسلم مذہبی ، سیاسی اور سماجی تنظیموں نیز اہم رہنماوں نے کشمیر کے پلوامہ میں کل فوجی قافلے پر ہوئے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور عوام سے مصیبت کی اس گھڑی میں امن و امان ، اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارہ بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے ۔دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے سی آر پی ایف کے ایک قافلے پر ہونے والے خود کش حملے کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جاں نثارانِ وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت و ہمدردی کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پورا ہندوستان، ریاست اور اس کے اداروں کے ساتھ وطن عزیز کے دفاع کی جنگ میں پوری مستعدی کے ساتھ کھڑا ہے ۔شاہی امام نے کہا کہ سی آر پی ایف کے ڈھائی ہزار جوانوں کے

مودی نے ہری جھنڈی دکھا کر‘ وندے بھارت ایکسپریس ’کو روانہ کیا

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی پہلی بغیر انجن والی انتہائی ہائی اسپیڈ ٹرین‘وندے بھارت ایکسپریس’ کو قوم کو وقف کیا اور نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھا کر اس کوپہلے سفر پر روانہ کیا۔مسٹر مودی نے اس موقع پر کہا کہ انڈین ریلوے جدیدیت کی راہ پر تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ان کی حکومت یہ رفتار دینے کے لئے مصروف عمل ہے ۔ انہوں نے کہا‘‘گزشتہ برسوں میں ریلوے ایک ایسا سیکٹر رہا ہے جس نے 'میک ان انڈیا' کے تحت مینوفیکچرنگ میں بہت ترقی کی ہے ۔ ملک میں ریل کوچ فیکٹریوں کو مارڈن بنانے ، ڈیزل انجنوں کی جگہ پر الیکٹرک انجنوں کا استعمال اور اس کے لئے نئی فیکٹری شروع کرنے کا کام کیا گیا ہے ’’۔ٹرین -18 نام سے جانی جانے والی اس ٹرین کو چنئی کی انٹیگریٹڈ کوچ فیکٹری میں تیار کیا گیا ہے ۔ یہ دہلی سے وارانسی تک کا سفر آٹھ گھنٹے میں مکمل کرے گی۔اس سفر م

میڈیکل ٹیم کی سفارشات

 اسلام آباد//پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت جانچنے کیلئے پنجاب میں پارٹی کی جانب سے تشکیل دیے جانے والے چار میں سے ایک میڈیکل بورڈ نے طبی بنیادوں پر انہیں کو باہر بھیجنے کیلئے راستہ دیا ہے۔ پانچ فروری کو نواز شریف کی صحت جانچنے کیلئے تشکیل دیے گئے اسپیشل میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ نواز شریف کو نہ صرف دل کے علاج کے حوالے سے مستقل توجہ کے مرکز (کارڈیک کیئر فیسلٹی) کی ضرورت ہے جہاں 24 گھنٹے دل کے تمام بیماریوں کے علاج کی سہولت ہو بلکہ ان کے معاملے پر ان کا علاج کرنے والے ماہر امراض قلب / کارڈیک سرجن سے بھی بات کی جائے۔ نواز شریف کے دل کی بائی پاس سرجری اور دیگر علاج لندن میں ہی ہوا تھا اسلئے ان کا ماہر امراض قلب / کارڈیک سرجن بھی لندن میں ہے۔ بورڈ نے اپنی حتمی سفارشات میں اخذ کیا ہے کہ ’’خصوصی میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے ہے کہ مسٹر محمد

شہباز شریف کی ضمانت منظور

 لاہور// لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس ملک شہزاداحمد کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے اس حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں اور فواد حسن فواد کی صرف آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں فوادحسن فواد کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب میں صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا لیکن جب وہ بیان ریکارڈ کرانے پہنچے تو انہیں آشیانہ اسکیم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔  

آج ملک میں نظریاتی لڑائی ہے :راہل گاندھی

اجمیر//کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر نفرت پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں نظریاتی لڑائی ہے ۔مسٹر راہل گاندھی نے آج راجستھان کے اجمیر میں کائر وشرام استھل پر ‘ستیہ گرہ چھاؤنی’ کے پنڈال میں کانگریس سیوا دل کے قومی اجلاس کے اختتام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ ایک طرف آر ایس ایس اور بی جے پی نفرت پھیلاتے ہیں، وہ ہاف پینٹ پہن کر لاٹھی اٹھاتے ہیں دوسری طرف کانگریس کا نظریہ ہے جو نفرت اور پیار سے ملک کو جوڑنے کا کام کرتی ہے ۔دونوں میں یہی فرق ہے ۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مطلب یہ ہے کہ گاندھی، سردار پٹیل، نہرو ی، امبیڈکر جی نے کچھ نہیں کیا۔ مودی آئے اور مانوں انہوں نے ہی ہندوستان میں کام شروع کیا ہو۔ انہوںنے کہا کہ یہی ان کی سوچ ہے ۔جب یہ ایسا کہتے ہیں تو وہ کانگریس کی ہی

ہندی فلمی دنیا کی’ملکہ حسن ‘مدھوبالا کی سالگرہ پر گوگل کا ڈوڈل بناکر خراج عقیدت

ممبئی//ہندی فلموں خوبصورت ترین اداکار مدھوبالا کی 86ویں سالگرہ پر گوگل نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کاڈوڈل تیارکیا ہے . مدھوبالا محض 14سال کی عمرمیں راج کپور کی ہیروئین بن گئیں اور دوعشرہ تک ہندی فلمی دنیاپر راج کرنے والی اداکارہ کے دل میں سوراخ تھا, جو ایک سچی محبت کی تلاش میں وقت سے پہلے ہی دنیا کورخصت کرگئی. جس کی کہانی انتہائی دردبھری ہے . مدھوبالا یوم عشاق یعنی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر14فروری1933کودہلی میں پیدا ہوئیں۔ ان کا نام ممتازجہاں دہلوی تھا, یہ ہندی فلموں کی ایک ایسی فنکارہ تھیں جوکہ مکمل طورسے سنیما کے رنگ میں رنگ گئیں اور اپنی ساری زندگی اسی کے نام وقف کردی۔ ان کے والدعطاء اللہ خان اور والدہ عائشہ بیگم کا تعلق پیشاور سے تھا۔ ان کے والدایک تمباکو کمپنی میں برسرروزگار تھے ۔ ملازمت ترک کرکے عطاء اللہ دہلی اور پھر بمبئی چلے آئے ۔مدھوبالاکی بچپن سے سنیمامیں کام کرنے کی ت

انتخاب لڑوں گی تو باقی سیٹوں پر دھیان کیسے دوں گی:پرینکا

لکھنؤ//اترپردیش کانگریس میں نئی جان پھونکنے کے لئے دن رات ایک کر رہی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ وہ انتخاب لڑنے کے بجائے تنظیم کو مضبوطی کے لئے دی گئی ذمہ داریوں کو بحن خوبی ادائیگی کو ترجیح دیں گی۔کانگریس کی زمینی حقیقت کو پرکھنے اور عوام کی نبض ٹٹولنے و اس کی مضبوطی کے تدابیر کے لئے گذشتہ تین دونوں سے میٹنگ کر رہی پرینکا نے لیڈروں اور کارکنوں سے صاف طور پر کہا کہ وہ انہیں کسی سیٹ سے انتخاب لڑنے کے لئے نہ کہیں کیونکہ اگر وہ انتخاب لڑیں گی تو باقی سیٹوں پر دھیان نہیں دے پائیں گی۔اترپردیش کانگریس میں نئی جان پھونکنے کے لئے دن رات ایک کر رہی پرینکا گاندھی نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ پارٹی کو ریاست میں اپنے پیروں پر خود کھڑا ہونا چاہئے ۔گورکھپور سے آئے کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے پرینکا سے ملاقات کرنے کے بعد جمعرات کو یواین آئی کوبتایا کہ انہوں نے محت

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی: 8 طالب علم معطل، شہر میں انٹر نیٹ خدمات بند

علی گڑھ// علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) میں ہوئیتنازعہ کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے بدھ کو آٹھ طلبا کو معطل کردیا وہیں شہر میں حالات کو کشیدہ ہوتا دیکھ ضلع انتظامیہ نے  انٹرنیٹ خدمات کو بند کردیا ہے۔اے ایم یو انتظامیہ کے بعد اجے سنگھ،  امن شرما، منیش کمار، ابھے جادون، اور فرحان زبیری، عادل، عمران، ابوالمعبود سمیت آٹھ طالب علموں کو معطل کر کے ان پر یونیورسٹی احاطے میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ وہیں اے ایم یو کے باب سید پر طلبا غیر معنہ ہڑتال پر ہیں۔ احتجاج کررہے  طلبا کا مطالبہ ہے کہ طلبا یونین لیڈر سلمان امتیاز سمیت15 طلبا پر تشدد پھیلانے کے الزام میں درج مقدمے کو ختم کیا جائے۔ اور  باہری لوگوں کیایے ایم یو احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔طلبا یونین صدر سلمان امتیاز نے طلبا لیڈر اجے سنگھ، سونویر سنگھ اور امن شرما پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ایے ا

یو پی حکومت چارہفتے میں تاج محل پر نیا وژن لیٹرپیش کرے :سپریم کورٹ

نئی دہلی// سپریم کو رٹ نے عالمی شہرت یافتہ تاریخی عمارت تاج محل کے بے ترتیب رکھ رکھاؤ کے سلسلے میں اترپردیش حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے حکم دیا کہ تاج محل کے تحفظ پرسنجیدگی سے کام کیا جائے ۔ جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے تاج محل کے دیکھ ریکھ کے سلسلے میں اترپردیش حکومت کو چار ہفتوں کے اندر نیا وژن لیٹر پیش کرنے کا حکم دیا جس میں تحفظ کے مقصد سے کیے جانے والے اقدادمات کا ذکر ہو۔ بنچ نے کہا،‘ ہم تاج محل کے سلسلے میں متفکر ہیں۔ ہم دنیا کے سات عجائب میں سے ایک تاج محل کے مناسب رکھ رکھاؤ اور تحفظ کے سلسلے میں سنجیدہ اور متفکر ہیں’۔ عدالت عظمیٰ نے اترپردیش حکومت سے کہا کہ ہم بغیر کسی وژن لیٹر کے کسی اور عرضی پر شنوائی نہیں کریں گے ۔ وژن لیٹر کے بعد ہی اس معاملے کی سماعت آگے بڑھے گی۔ بنچ نے حکومت سے پوچھا کہ آگرہ کو ثقافتی شہر قرار دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ اس تعلق سے دو

مودی حکومت نے پانچ سال تک ملک کو گمراہ کیا:سونیا

نئی دہلی// ترقی پسند اتحاد (یو پی اے )کی صدر اور کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی نے مودی حکومت پر بدھ کو جم کر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ سال کے دوران اس نے آئین پر حملہ کیا ہے ،پارلیمنٹ کو کمزور کیا ہے ،مخالفین کی آواز دبائی ہے اور تنظیموں کو کمزور کرنے کا کام کیا ہے ۔محترمہ گاندھی نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت نے اپوزیشن کا گلا دبانے کا کام کیا ہے ۔اس نے سیاسی مخالفین کو کچلا ہے اور ملک کے عوام کے بولنے کی آزادی کو چھینا ہے ۔پارلیمانی روایت کو توڑا گیا ہے اور اسے کمزور کیاگیا ہے ۔پارلیمنٹ میں بحث نہیں ہورہی ہے اور ملک کے سب سے بڑے ایوان سے لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھڑگے اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد اور ڈپٹی لیڈر آنند شرما کو مبارکباد دی اور کہا کہ ا

شبانہ اعظمی سوائن فلو میں مبتلا،اسپتال میں داخل

ممبئی// مشہوراداکارہ شبانہ اعظمی کو سوائن فلو ہوگیا ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ بھی پچھلے ماہ سوائن فلو میں مبتلا ہوگئے تھے ۔دہلی کے ایمس اسپتال میں ان کا علاج ہوا تھا۔یہاں ایک اسپتال میں داخل شبانہ اعظمی نے کہا کہ سردی زکام ہونے پر انہوں نے جانچ کرائی جس کے بعد سوائن فلو ہونے کی تصدیق ہوئی۔انہوں نے مزاحیہ لہجے میں کہا ،‘‘میں کسی سوائن کے رابطے میں نہیں آئی ،پھر بھی مجھے سوائن فلو ہوگیا۔خیر،بہت مشکل سے مجھے آرام اور اپنا خود احتساب کرنے کا وقت ملا ہے ۔’’اداکارہ نے کہا،‘‘اسپتال میں داخل ہونا میرے لئے زبردستی بریک لینے جیسا ہے ۔میری صحت میں تیزی سے بہتری ہورہی ہے ۔’’شبانہ اعظمی مشہور شاعر کیفی اعظمی کی بیٹی ہیں اور مشہور نغمہ نگار جاوید اختر ان کے شوہر ہیں۔محترمہ اعظمی نے سال 1973میں شیام بی

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی بدھ تک ملتوی

نئی دہلی// رافیل اور روسٹر جیسے معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے مسلسل دسویں دن راجیہ سبھا ٹھپ رہی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش کو حراست میں لئے جانے کی مخالفت میں پارٹی اراکین نے منگل کو زبردست ہنگامہ کیا جس سے ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی ہونے کے بعد بعد دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔کل بجٹ سیشن کا آخری دن ہے اور ایوان میں نہ ہی صدارتی خطاب پر شکریہ کی تحریک شروع ہوئی اور نہ ہی بجٹ پر۔ایک بار ملتوی ہونے کے بعد جب وقفہ طعام کے بعد ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو ایس پی اور ترنمول کے رکن حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے چیئرمین کی کرسی کے پاس پہنچ گئے ۔ڈپٹی اسپیکر ہری ونش نے ممبران سے بار بار خاموش رہنے کی درخواست کی لیکن ارکان خاموش نہیں ہوئے ۔ اسی دوران شور شرابے میں ہی مسٹر ہری ونش نے مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ شیو پرتاپ شکلا کو بین الاقوامی مالیاتی سروس

کانگریس رافیل پر عوام کو گمراہ کررہی ہے :راجناتھ

نئی دہلی، 12 فروری (یو این آئی) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اپوزیشن کانگریس پر رافیل طیارہ سودہ کے معاملہ پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس پر بحث کی اس کی مانگ ٹھکرادی جس پر کانگریس نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔مسٹر سنگھ نے ایوان میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے کے یہ معاملہ اٹھائے جانے پر کہاکہ رافیل پر لوک سبھامیں بحث ہوچکی ہے ۔ سپریم کورٹ نے بھی اس پر اپنا فیصلہ دے دیا ہے ۔ اس لئے اس پر پھر سے بحث کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے اراکین بار بار جھوٹ بول کر اسے سچ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سیاست عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر نہیں ، عوام کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہوتی ہے ۔ان کے جواب سے نامطمئن مسٹر کھڑگے نے کہاکہ آپ کے وزیراعظم میں ہمت نہیں ہے ۔ انہوں نے اس پر ایوان میں بیان بھی نہیں دیا ہے ۔ اس لئے ہم واک آوٹ کررہے