تازہ ترین

تلنگانہ بس حادثہ میں 52مسافر ہلاک

حیدرآباد//تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں آج آرٹی سی بس کے ایک کھائی میں گرنے کے دلخراش واقعہ میں 52مسافر ہلاک ،جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔ مہلوکین میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ یہ حادثہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب کونڈا گٹو گھاٹ روڈ پر ٹی ایس آرٹی سی بس گڑھے میں جاگری۔ابتدائی اطلاعات میں بتایاگیاتھا کہ اس حادثے میں 40افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جگتیال کے ایریا اسپتال میں کئی مسافرین ز خموں کی موت ہوگئی جس کی بناء پر مہلوکین کی تعدادبڑھ کر 52ہوگئی۔زائد ازدودرجن مسافرین موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ سات بچوں کی لاشیں بس سے نکالی گئی ہیں۔ اس بس میں جو جگتیال ڈپوکی تھی زائد از 60مسافرین سوار تھے جو کونڈا گٹو میں واقعہ مندر سے لوٹ رہے تھے ۔یہ بس موضوع شیوارام پیٹ سے برائے کونڈا گٹو جگتیال جارہی تھی۔ تب ہی یہ حادثہ رونما ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق بس میں گنجائش سے زیادہ مسافرسوار تھے ۔ ابتدائی اطلاعات کے م

مظفرپور جنسی استحصال

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے مظفر پور کے چلڈرین ہوم میں جنسی استحصال کے معاملے میں میڈیا رپورٹنگ پر پابندی سے متعلق پٹنہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر بہار حکومت اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جواب طلب کیا ہے ۔ جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ نے منگل کے روز سماعت کے دوران ریاستی حکومت اور معاملے کی تحقیقات کرنے والے سی بی آئی کو نوٹس جاری کرکے جوابی حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت عظمی نے کیس کی آئندہ سماعت کے لئے 18 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ عرضی گزار محترمہ فوزیہ کی دلیل تھی کہ اس معاملے کی میڈیا رپورٹنگ پر روک لگانے سے متعلق پٹنہ ہائی کورٹ کا 29 اگست کا حکم غلط ہے ۔ یہ حکم معاملے کی میڈیا رپورٹنگ پر مکمل پابندی لگانے کی طرح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے اس حکم سے آئین کے تحت شہریوں کو فراہم کردہ اطلاعات پانے کا بنیادی حق ختم ہو جائے گا۔ انہ

مٹھی بھر لوگ رام مندر کی تعمیر کا وعدہ بھول گئے :توگڑیا

متھر//مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر طنز کستے ہوئے انتر راشٹریہ ہندو پریشد ( اے ایچ پی ) کے صدر ڈاکٹر پروین توگڑیا نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر پر مٹھی بھر لوگ اپنے وعدے کو ہی بھول گئے ہیں۔ مسٹر پروین توگڑیا نے منگل کے روز یہاں صحافیوں سے کہا کہ "جب ایس سی / ایس ٹی ایکٹ کی بات آتی ہے تو وزیر اعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ یاد آتی ہے اور جب رام مندر کی تعمیر کی بات آتی ہے تو وہ پارلیمنٹ کو بھول جاتے ہیں اور انہیں عدالت یاد آتی ہے ۔ سونکھ قصبے میں منعقد ہ بین انتر راشٹریہ ہندو پریشد کے ممبران کے چار روزہ پروگرام میں حصہ لینے آنے والے مسٹر پروین توگڑیا نے رام مندر تحریک کے بارے میں بھی تفصیل سے بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے سلسلے میں بی جے پی دوہرا معیار اپنا رہی ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ مودی حکومت رام مندر کی تعمیر کے حق میں قطعی نہیں ہے ۔&nbs

ہندوستان کے دستور نے ملک وقوم کو آج بھی مستحکم رکھاہے :چھگن بھجبل

ممبئی// این سی پی کے سنیئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلٰی چھگن بھجبل نے کہاکہ ہندوستان کے دستور نے آج ایک عرصہ گزر جانے کے باوجود ملک کو مضبوط اور مستحکم ہے اور مستقبل میں بھی ہمیں اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ملک وقوم کو متحد رکھتے ہوئے فرقہ پرستوں اور تفرقہ پیداکرنے والوں کو شکست دینا ہوگا۔آج یہاں آل انڈیا مسلم اوبی سی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام "سمودھان سمان سمیلن" یعنی احترام دستور کانفرنس کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے چھگن بھجبل نے مزید کہاکہ ملک کے عوام کو پھوٹ ڈال کر تقسیم اقتدار حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے اور ملک کی ترقی وخوشحالی سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ان کا مقصدلوگوں کو توڑ کر کرسی حاصل کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اوبی سی سے وابستہ افراد کو ہر حال میں ریزرویشن ملنا چاہیئے ،کیونکہ ان کے پیشہ کے لحاظ سے انہیں یہ حق چاہیئے ۔اگر موجودہ دور میں اس کا فائدہ نہیں اٹھا

گنگا کو ہر حال میں آلودگی سے پاک کرائیں گے :گڈکری

باغپت//گنگا کو آلودگی سے پاک بنانے کا عہد دہراتے ہوئے سڑک ٹرانسپور اور شاہراہوں، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے تحفظ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے منگل کے روز کہا کہ اس برس کے آخر تک 70 سے 80 فیصد تک گنگا کو صاف کردیا جائے گا۔ گڈکری نے کہا کہ گنگا کی صفائی کا کام تیزی سے چل رہا ہے اور اس کے مثبت نتائج بھی برآمد ہورہے ہیں۔ ہم گنگا کو 70 سے 80 فیصد تک شفاف کرکے دکھائیں گے ۔ انہوں نے باغپت میں گندے پانی کو صاف کرنے والے 100 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا اعلان کیا، جس کے بعد باغپت کی ندیوں اور نالوں سے نکلنے والا گندا پانی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعہ صاف ہوکر جمنا میں جائے گا۔بڑوٹ میں دلی سہارن پور قومی شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جنتا ویدک انٹر کالج میں منعقدہ ایک جلسے سے قبل انہوں نے دلی سہارنپور قومی شاہراہ کھیکڑا شاملی بلاک پروجیکٹ کے ساتھ 33 ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا ک

ووٹرلسٹ میں ناموں کا اندراج کروانے کے سلسلے میں بیداری کا مظاہرہ کریں :مولانااسرارالحق قاسمی

 نئی دہلی//ووٹ دینا ہرشہری کابنیادی حق ہے اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے ووٹ دینا نہایت ضروری بھی ہے ،ووٹ کے ذریعے ہی ہم اپنی پسند کا حکمراں منتخب کرسکتے ہیں اور ملک کو در پیش مسائل و مشکلات کو دور کرنے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں،لہذا ہر شخص کا ووٹر لسٹ میں نام درج ہونا چاہئے تاکہ وہ انتخابات کے موقع پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار اداکرے ۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین وممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے کیا۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کی عمر اگلے سال یعنی جنوری ۲۰۱۹ء کواٹھارہ سال پوری ہونے جارہی ہے ،وہ اپنے ناموں کا ووٹر لسٹ میں ضرور اندراج کروالیں،اس کے لئے بنیادی کاغذات میں رہائشی و شناختی کارڈکی دستیابی کو یقینی بنائیں اور الیکشن کمیشن کے ذریعے مہیاکرائے گئے فارم کی خانہ پری کریں۔انہوں نے کہاکہ بعض دفعہ نام درج ہونے کے بعد حذف بھ