تازہ ترین

ایودھیا تنازعہ: اتر پردیش حکومت کو سپریم کورٹ کا نوٹس

 نئی دہلی//سپریم کورٹ نے اجودھیا میں بابری مسجد منہدم کئے جانے کے معاملے کی سماعت کر نے والے اسپیشل جج سریندر کمار یادو کی درخواست پر پیر کے روز اتر پردیش کی حکومت سے جواب طلب کیا۔مسٹر سریندریادو نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ بابری مسجد کے انہدام کے مقدمے کی سماعت مکمل کئے جانے تک متعلقہ جج کو ٹرانسفر نہیں کئے جانے کا عدالت کا حکم ان کے پرومیشن میں آڑے آ رہا ہے ۔ درخواست گزار نے جج نے عدالت عظمی سے اپنے حکم کو بدلنے اور الہ آباد ہائی کورٹ کو انہیں ضلع جج کے عہدے پر ترقی دینے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سماعت کے دوران عدالت عظمی نے پوچھا کہ وہ کس طرح سے دو سال کے مقررہ وقت میں مقدمے کی سماعت مکمل کریں گے ۔ عدالت عظمی نے مسٹر سریندر یادو کی عرضی پر یوگی حکومت کے علاوہ الہ آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو بھی نوٹس جاری کیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے مہربند لفافے میں جوابی حلف نامہ دائر کرنے ک

پاکستان آرمی چیف کی چیف جسٹس سے ملاقات

 اسلام آباد//آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کرکے انہیں ڈیمز فنڈ کے لیے  ایک ارب 59 لاکھ سے زائد کی رقم کا چیک پیش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی جس میں انہوں نے ڈیمز فنڈ کے لیے ایک ارب روپے سے زائد کی رقم کا چیک پیش کیا، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی تعمیر و ترقی میں پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔آرمی چیف  نے چیف جسٹس کو ایک خط بھی دیا جس میں پاک فوج کی جانب سے ڈیمز فنڈ کے لیے جمع کی گئی رقم  کی تفصیلات شامل ہیں۔خط کے متن میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر ایک ارب 59 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع کرکے سپریم کورٹ ڈیمز فنڈ میں جمع کرائی جارہی ہے، آرمی افسران نے اپنی 2 دن کی تنخواہ جب کہ جونیئ

غداری کیس : مشرف کے خلاف سماعت روزانہ ہوگی

لاہور//پاکستان کے سابق عسکری صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔یہ فیصلہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جانب سے دو رکنی بینچ نے پیر کی صبح کیا۔ بینچ جسٹس یاور علی اور جسٹس نذر اکبر پر مشتمل تھا۔دوران سماعت جسٹس یاور علی نے ریمارکس دئیے کہ مقدمے کی سماعت آج آخری مرتبہ ملتوی کی جارہی ہے ، کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 9 اکتوبر سے سماعت روانہ کی جائے گی۔اگلے مہینے یعنی 9 اکتوبر کو استغاثہ ٹیم کے سینئر رکن نصیرالدین نیئر بطور عدالتی معاون دلائل دیں گے۔خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس یاور علی نے سماعت کے دوران حکومتی نمائندہ سے استفسار کیا کہ سنگین غداری کیس میں تمام شہادتیں ریکارڈ ہوچکی ہیں، حکومت ملزم کو پیش کرنے کے حوالے سے کیا اقدامات کررہی ہے۔اس پر وزارت داخلہ کے نمائندے نے جواب دیا کہ انٹر پول کے ذریعے پرویز مشرف کی گرفتاری کی درخوا

گذشتہ 15 برسوں میں 14667 کسانوں نے خودکشی کی

موگا//پنجاب کی ایک زرعی یونیورسٹی کے سروے کے مطابق گذشتہ پندرہ سالوں میں تقریبا 14،667 کسانوں اور کھیت میں کام کرنے والے مزدوروں نے خودکشی کی ہے ۔پنجاب یونیورسٹی کے زرعتی صحافت کے پروفیسر سربجیت سنگھ نے ان اعداد و شمار کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سروے سال 2000 سے سال 2015 کے دوران گھر گھر جا کر کیاگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ زرعتی یونیورسٹی نے غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر سماجی امور سے جڑے لیڈروں کی تعاون سے آج عالمی یوم امتناع خودکشی منایا ۔پروفیسر سنگھ نے بتایا کہ مالوہ علاقے کے چھ اضلاع لدھیانہ، سنگرور، مانس، بڈھنڈا، برنالا، موگا میں کئے گئے سروے سے پتہ چلا کہ کم سے کم تین کسان یومیہ خودکشی کرتے ہیں اور تقریبا 83 فیصد خودکشیاں قرض کی وجہ سے ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ 75 فیصد خودکشی کرنے والوں میں بہت چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسان شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی خودکشیاں روکنے کے لئ

دہلی میں زلزلے کے جھٹکے

 نئی دہلی// دارالحکومت دہلی میں پیر کی صبح گزشتہ 24گھنٹوں میں دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے کے محسوس کئے گئے ۔محکمہ موسمیات کے ذرائع  نے بتا یا کہ جھجرمیں صبح چھ بج کر 28 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر پیمانے پر زلزلے کی شدت 3.8 نا پی گئی۔ہریانہ کے جھجر میں اتوار کے روز بعد دوپہر بھی زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے دارالحکومت میں محسوس کئے گئے ۔گزشتہ روز 4 ج کر 37 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت 3.8 ریکٹر پیمانے پر ناپی گئی تھی ۔زلزلے سے جان ومال کے نقصان کی ابھی تک کوئی خبر نہیں ہے ۔یواین آئی ۔  

مانو اسٹوڈنٹس یونین کی حلف برداری کا انعقاد

حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں آج طلبہ یونین2018-19 کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے کہا کہ وہ اپنی بحیثیت وائس چانسلر میعاد ختم ہونے سے پہلے طلبہ کے ہر جائز مطالبے کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ ڈاکٹر اسلم پرویز نے محمد فیضان، متعلم ایم سی اے ، صدر یونین کے علاوہ مستفیض شارق، متعلم ایم ٹیک(کمپیوٹر سائنس)، نائب صدر؛ محمد سعود ، متعلم ایم بی اے، معتمد؛ مبشر الاسلام، متعلم بی ایڈ، شریک معتمداور رضیہ پروین، متعلم بی ایڈ، خازن کے علاوہ اراکین عاملہ رومان صدیقہ چودھری متعلمہ ایم اے انگریزی رکن عاملہ اسکول برائے لسانیات، السنہ و ہندوستانیات؛ تبریز خان، متعلم بی ایس سی ، اسکول برائے سائنسس؛ شاہ نواز خان، ایم اے (جے ایم سی)، اسکول برائے ترسیل عامہ و صحافت؛ مستفیض الرحمن ، بی ایڈ، اسکول برائے تعلیم