تازہ ترین

پاک چین وزرائے خارجہ مذاکرات

 سی پیک کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح: پاکستان/پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے: چین   اسلام آباد//دفتر خارجہ میں پاک چین وزرائے خارجہ مذاکرات ہوئے ہیں جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ڑی دیگر اہم چینی حکام کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔مذاکرات کے پہلے مرحلے میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی جبکہ وانگ ای نے چینی وفد کی قیادت کی۔  شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کا تحفظ اور سی پیک کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔مذاکرات میں خطے کی صورتحال، سی پیک، دونوں ملکوں کے درمیان معاشی و ثقافتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے د

پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اُچھال جاری

نئی دہلی// بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر کے مضبوط ہونے سے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اچھال جاری ہے۔ ہفتہ کو دہلی میں پیٹرول 39 پیسے مزید بڑھ کر 80 روپے فی لیٹر کے پار کرگیا جبکہ ممبئی میں اس کی قیمت 88 روپے کے چوٹی کے قریب پہنچ چکی ہے۔انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت میں ہفتہ کو پٹرول کی قیمت 39 پیسے بڑھ کر 80.38 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ڈیزل 44 پیسے مہنگا ہوکر 72.51 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔عروس البلاد ممبئی میں پٹرول کی قیمت 87.77 روپے اور ڈیزل کی قیمت 76.98 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ کولکاتہ میں بالترتیب 83.27 اور 75.36 روپے اور چنئی میں 83.54 اور 76.64 روپے فی لیٹر ہو گیا۔  

نیپال میں 7مسافروں کے ساتھ ہیلی کاپٹر لاپتہ

کاٹھمنڈو//نیپال میں سات مسافروں کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر ضلع دھاڈنگ میں روبی وادی کے پاس آج صبح لاپتہ ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایلٹی ٹیوڈ ایئر پرائیویٹ لمیٹڈ کا ایک ہیلی کاپٹر صبح آٹھ بجے سے لاپتہ ہے ۔ ہیلی کاپٹر ایک مریض کو سماگاوں سے کاٹھمنڈو لے جا رہا تھا۔ اسی دوران دھاڈنگ ضلع میں روبی وادی کے پاس وہ لاپتہ ہو گیا۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نیما نیرو شیرپا نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر اے ایس 350 بی 3 ای کو صبح 08:18 بجے کاٹھمنڈو ہوائی اڈے پر اترنا تھا لیکن اس سے تقریبا 18 منٹ پہلے وہ لاپتہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر کو سینئر کیپٹن نیشچل کیسی اڑا رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں ایک جاپانی سیاح اور پانچ نیپالی شہری بھی سوار تھے ۔ ایک امدادی ٹیم کو لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش میں بھیجا گیا ہے ۔ تری بھون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے جنرل مینیجر راجکمار چھیتری نے بتایا کہ مسافروں اور عملے کی سلامتی ک

رافیل سودا میں حکومت کے جھوٹ کا پردہ فاش

نئی دہلی//کانگریس نے رافیل جنگی طیارہ سودا معاملہ میں اضافی تکنیکی آلات کی وجہ سے طیاروں کی قیمتوں میں اضافہ کے مودی حکومت کے دعوے کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ ان طیاروں میں کچھ بھی نیا نہیں لگایا گیا ہے اور حکومت اس ضمن میں ہوئے 41ہزار کروڑ روپئے کے گھوٹالے پر پردہ ڈالنے کی کو شش کر رہی ہے ۔کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجو والا نے  الزام لگایا کہ رافیل سودے کے ضمن میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور وزیر داخلہ ارون جیٹلی نے ملک سے جھوٹ بولا ہے کہ ہندوستان کے لئے ان طیاروں میں خاص قسم اسٹریٹجک سسٹم کو بھی لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ طیارے یو پی اے حکومت کے دوران خریدے جانے والے طیاروں سے بالکل الگ ہیں اور اسی لئے ان کی قیمت زیادہ ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ مودی اور ان کے کابینہ کے معاونین کا یہ دعوی جھوٹا ہے ،انہوں ے دعوی ٰکیا کہ یو پی اے کے دوران جن طیاروں کو

مودی کسی اور ملک میں ہوتے تو استعفیٰ دینا پڑتا

نئی دہلی//سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے نریندر مودی حکومت کو نوٹ بندی اوربے روزگاری کے معاملے پر گھیرا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سبھی محاذ پرناکام رہی ہے اوروہ 2014 میں کئے گئے وعدوں کو پورانہیں کرپائی ہے۔ وہ کانگریس کے سینئرلیڈرکپل سبل کی کتاب "شیڈس آف ٹوتھ  کے اجرا کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر کپل سبل نے کہا کہ جی ایس ٹی کوجلد بازی میں نافذ کیا گیا اوراس سے تاجروں کو نقصان ہوا۔ سبل نے نوٹ بندی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "عظیم لیڈر نے 2014 کے بعد ہمیں نوٹ بندی دی، جس سے 1.5 فیصد ڈی جی پی کا نقصان ہوا۔ اگرکوئی اورملک ہوتا تو انہیں استعفیٰ دینا پڑتا۔منموہن سنگھ نے کہا کہ اب ملک میں متبادل پرغورکرنے اوراپنانے کی ضرورت ہے۔ اس حکومت میں کسان اورنوجوان پریشان ہیں، تو دلتوں اوراقلیتوں میں عدم تحفظ کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں زرعی بحران ہے۔ کسان پریشان ہیں اوراحتجا