تازہ ترین

کانگریس کی سینئر رہنما شیلا دکشت کا انتقال

نئی دہلی//صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے اور انہیں سماج کے تئیں وقف ایک شاندار شخصیت قرار دیا۔محترمہ دکشت کا آج یہاں ایک پرائیوٹ اسپتال میں ہارٹ اٹیک ہونے سے انتقال ہوگیا۔ ا ن کی عمر 81برس تھی۔مسٹر کووند نے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ محترمہ دکشت کے انتقال کی خبر سے گہرا دکھ پہنچا ہے ۔ وہ دہلی کی سابق وزیر اعلی او رسینئر سیاسی رہنما تھیں۔ ان کے دور حکومت میں قومی دارالحکومت میں شاندار تبدیلیاں آئیں جس کے لئے انہیں یاد رکھا جائے گا۔ صدر نے محترمہ دکشت کر رشتہ داروں اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔محترمہ دکشت گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار چل رہی تھیں۔ آج صبح انہیں گھر پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن دوپہر کو پونے چار بجے انہیں پ

ڈیری صنعت کے سلسلہ میں دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی کو این جی ٹی کی پھٹکار

نئی دہلی//نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی ) نے ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فضائی اور آبی سمیت کئی طرح کے خطرناک آلودگی پھیلانے والی ڈیری صنعتوں پر قانون کے تحت نکیل کسنے میں ناکام رہنے پر دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈي پي سي سي ) کو سخت پھٹکار لگائی ہے اور اس سلسلے میں جلد از جلد کارگر قدم اٹھانے کا حکم دیا ہے ۔ ٹربیونل کے صدر آدرش کمار گوئل کی صدارت والی جسٹس کے رام کرشنن، جسٹس ایس پی واندگي اور ناگن نندا کی چار رکنی بنچ نے ڈیری صنعت کی جانب سے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بڑے پیمانے پر آلودگی پھیلانے کے مسئلہ پر اپنے اس سال یکم اپریل کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے ڈي پي سي سي کو سخت پھٹکار لگائی اور اس سمت میں ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے ۔ این جی ٹی کے حکم پر عمل پر ناکام رہنے پر ڈي پي سي سي کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ بھی دی ہے . بنچ نے اگلی سماعت کی تاریخ 20 ستمبر طے ک

پونے کے نزدیک سڑک حادثہ میں 9طلبا کی موت

پونے// مہاراشٹر کے پنے ۔ سولاپور قومی شاہراہ پر کدموک وستی گاوں کے نزدیک سنیچر کی صبح ٹرک سے ہوئی زبردست ٹکر میں مسافر گاڑی میں سوار 9طلبا کی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق مرنے والے پونے کے نزدیک یاوات گاوں کے باشندہ اور کالج کے طلبا تھے ۔ حادثہ کے وقت طلبا رائے گڑھ گھومنے کے بعد اپنے گھر واپس آرہے تھے ۔واقعہ اس وقت ہوا جب مسافر گاڑی سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکراکر دوسری طرف چلی گئی اور پھر مخالف سمت سے آرہے ایک ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ میں 19سے 23 برس کی عمر کے نوطلبا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری سیسون اسپتال میں بھیج دی گئی ہیں اور معاملہ کی جانچ جاری ہے ۔مرنے والوں میں اکشے وائکر، وشال یادو، نکھل چندرکانت، نور محمد دیا، پرویز اتر، شوبھم بھیسے ، اکشے چندرکانت، دتہ یادو اور زبیر اجیت مولانی شامل ہیں۔یو این آئی  

پرینکا کی گرفتاری جمہوریت پر حملہ:کانگریس

نئی دہلی// کانگریس نے اترپردیش حکومت پر مجرموں کو تحفظ فراہم کرنے اور جمہوریت پر حملہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سون بھدر کے متاثرین سے ملاقات کے لئے جارہی پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا ہے کہ اترپردیش میں ‘اندھیر نگری چوپٹ راجہ’ والی حالت ہے ۔کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوگی ادیتیہ ناتھ حکومت نے محترمہ پرینکا واڈرا کو غیر قانونی طریقے سے گرفتار کرکے نظر بند کردیا ہے ۔ ان کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ سون بھدر جاکر متاثرین سے ملاقات کرکے غریب قبائلی کنبوں کے اراکین کا دکھ بانٹنااور ان کے آنسو پوچھنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘اندھیر نگری چوپٹ راجہ’ کے دور میں سون بھدر میں غنڈو ں نے غریبوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی کوشش کی اور جب