تازہ ترین

عام بجٹ لوک سبھا میں منظور

نئی دہلی//مالیاتی بل 2019جمعرات کو لوک سبھا میں منظور ہونے کے ساتھ ہی مالی سال 2019-20کے 27لاکھ 86ہزار 349کروڑ ورپے کے عام بجٹ پر ایوان کی مہر لگ گئی۔تقریباََ پانچ گھنٹے چلی بحث کے بعد اصل بل میں آٹھ نئے حصے شامل کئے گئے ۔ حکومت کی طرف سے پیش کردہ 23ترامیم کو بھی ایوان نے منظور کیا جبکہ اپوزیشن کی طرف سے پیش کردہ پانچ ترامیم نامنظور کردی گئیں۔ ان میں پٹرول اور ڈیزل پر لگائے گئے خصوصی اضافی ایکسائز ڈیوٹی اور سڑک اور بنیادی ڈھانچہ ٹیکس واپس لینے سے متعلق ترمیم بھی شامل ہے ۔ مختلف وزارتوں اور محکموں کی گرانٹ مانگوں اور ان سے وابستہ تصرفی بلوں کو ایوان نے پہلے ہی منظور کردیا تھا۔بل کے کئی التزامات اس برس یکم اپریل سے کچھ 5جولائی سے نافذ ہوں گے جبکہ دیگر التزامات میں بیشتر یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے ۔ کچھ التزامات یکم نومبر سے موثر ہوں گے ۔بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن

۔8 ہزار سے زیادہ ہندوستانی بیرون ممالک کی جیلوں میں قید

 نئی دہلی//حکومت نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ مختلف ممالک کی جیلوں میں 8189 ہندوستانی قیدی ہیں۔ وزیر مملکت برائے خارجہ وی مرلی دھرن نے ایوان کو بتایا کہ حکومت کے پاس اطلاعات کے مطابق 31 مئی تک بیرون ممالک میں 8189 ہندوستانی قید تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ کئی ممالک میں پرائیویسی قانون سخت ہیں اور وہ قیدیوں سے متعلق اطلاع نہیں فراہم کرتے ہیں۔ کئی ممالک قیدیوں کی اطلاعات عام نہ کرنے کی شرط پر اطلاعات فراہم کرتے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ممالک میں ہندوستانی سفارت خانہ اور مشن ہندوستانیوں کے تئیں محتاط رہتے ہیں اوران کے بارے میں گہری نظر رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ جن ممالک میں بڑی تعداد میں ہندوستانی رہتے ہیں وہاں وکیلوں کا ایک پینل بھی موجود ہے ۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ حکومت کی کوششوں سے بیرون ممالک میں مجموعی طور سے 3087 ہندوستانیوں کو معافی دی گئی ہے یا ان کی سزا بدل کر کم

مکہ روڈ انیشی ایٹیو:حاجیوں کی سہولت کیلئے ایک غیر معمولی پہل

نئی دہلی// حکومت سعودی عرب نے مکہ روڈ انیشی ایٹیوکے نام سے سفر حج کو زیادہ بہتر، سہل اور آرام دہ بنانے کی جو پہل کی ہے اس سے آئندہ برس سے ہندوستانی عازمین کے بھی استفادہ کرنے کی امید ہے ۔ان خیالات کا اظہار سعودی سفیر ڈاکٹر سعود الساطی نے آج یہاں حج انتظامات کے متعلق ایک خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر الساطی نے بتایا کہ مکہ روڈ انیشی ایٹیو(طریق مکہ پہل)پاکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائشیااور تیونس ملکوں میں کامیابی کے ساتھ نافذ ہوچکا ہے اور اس پروگرام کے تحت ان ملکوں سے امسال دو لاکھ 25 ہزار عامین حج کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا اس پروگرام کے سلسلے میں حکومت ہند کے ساتھ با ت چیت چل رہی ہے اور امید ہے کہ اگلے سال سے یہ ہندوستان میں بھی شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکام اور ہندوستانی افسران کے درمیان پچھلے دنوں اس موضوع پر مثبت بات چیت ہوئی ہے ۔ مکہ روڈ انیش

اجودھیا تنازعہ

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے اجودھیا میں رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد زمینی تنازع میں ثالثی کے عمل کی مدت 31 جولائی تک بڑھا دی ہے ۔ سپریم کورٹ کے سابق جج ایف ایم آئی کلیف اللہ کی قیادت میں ثالثی کمیٹی نے جسٹس رنجن گگوئی کی قیادت والی پانچ رکنی آئینی بنچ کے سامنے جمعرات کو اپنی رپورٹ پیش کی۔عدالت نے کمیٹی سے اپیل کی کہ وہ 31 جولائی تک ثالثی کا عمل جاری رکھیں۔جسٹس گگوئی نے کہا، ‘‘ہم ثالثی کمیٹی سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ 31 جولائی تک ثالثی کا عمل جاری رکھے اور اپنے نتائج کے حوالے سے عدالت عظمی کو مطلع کرے ۔‘‘چیف جسٹس نے ثالثی کمیٹی کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے 2 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے ۔جسٹس کلیف اللہ کمیٹی نے آئینی بینچ کے آج 11 جولائی کے حکم پر عمل کرتے ہوئے آج اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔ عدالت کا یہ حکم گوپال سنگھ وشارد کی درخواست کی سماعت کے دوران آیا تھا۔سال 1950 میں دا