تازہ ترین

گاڑیوں کیلئے فاسٹ ٹیگ لگانا لازمی:گڈکری

نئی دہلی//روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ٹول پلازہ نظام کو بند نہیں کیا جائے گا اور قومی شاہراہوں پر ٹول پلازہ پر لگنے والے جام سے نجات پانے کیلئے تمام گاڑیوں کو چار مہینہ کے اندر لازمی طورپر فاسٹ ٹیگ سے جوڑ دیا جائے گا۔ مسٹر گڈکری نے لوک سبھا میں روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کی وزارت سے متعلق مطالبات زر پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے منگل کو کہا کہ فاسٹ ٹیگ لگانے سے ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس دینے والی گاڑیوں کی قطار ختم ہوجائے گی اس لئے چار مہینہ میں تمام گاڑیوں کو لازمی طورپر یہ ٹیگ لگانے کے لئے کہا گیا ہے ۔ نئی گاڑیوں پر فروخت کے وقت ہی یہ ٹیگ لازمی کردیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی لوک سبھا نے صوتی ووٹ سے وزارت سے وابستہ مطالبات زر کو منظور کردیا۔ انہوں نے کہاکہ اب تک 58لاکھ فاسٹ ٹیگ تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ اس ٹیگ کو لگانے سے گاڑیوں کو ڈیجیٹل طریقہ سے ٹول ٹیکس کی ادائیگی کرنی

ممبران پارلیمنٹ مشن سمجھ کر سماجی خدمت کیلئے خود کو وقف کریں:مودی

 نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مویدی نے منگل کو بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے ایک مشن کے تحت سماجی خدمت کے لئے خود کو وقف کرنے اور جذام اور تپ دق کے جڑسے ختم کرنے کے لئے مصروف ہوجانے کی اپیل کی۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلادجوشی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیر اعظم نے آج بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی ہفت روزہ میٹنگ میں ایک مشن کے تحت سماجی خدمت اور جذام اور تپ دق کو ختم کرنے کے لئے کام کرنے کی پارٹی ممبران پارلیمان سے اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ممبرا ن پارلیمنٹ سے کہا کہ تپ دق کو ختم کرنے کیلئے عالمی برادری کی طرف سے مقررہ مدت 2030 کے مقابلے میں ہندوستان نے 2025 تک کی مدت طے کی ہے ۔  مسٹر جوشی نے کہا کہ مسٹر مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مثال دی جس میں ایک جذام کے اسپتال کا افتتاح کی دعوت پر انہوں (گاندھی جی) نے کہا تھا [؟]میں اس اسپتال کے دروازے بند کرنا پسند کروں گا

باغی اراکین اسمبلی کی عرضی پر فیصلہ بدھ کے روز

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے کرناٹک کے باغی اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کے بارے میں اسمبلی اسپیکر کو ہدایت دینے سے متعلق عرضی پر منگل کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔   چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس انیرودھ بوس کی بنچ نے تمام متعلقہ فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔  بنچ بدھ کے روز صبح 10 بجے فیصلہ سنائے گا کہ کیا سپریم کورٹ اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کو متعینہ مدت میں منظور کرنے کا اسپیکر کو ہدایت دے سکتا ہے یا نہیں۔  عدالت کو یہ طے کرنا ہے کہ جن اراکین اسمبلی کے خلاف نااہل ٹھہرائے جانے کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ اس کے بعد وہ اسپیکر کو استعفیٰ پر فیصلہ کرنے کا حکم دے سکتا ہے یا نہیں۔ باغی اراکین اسمبلی نے اسپیکر کے ذریعے ان کااستعفیٰ منظور نہ کیے جانے کو چیلنج کیا ہے ۔ عرضی گزار باغی ارکان اسمبلی کی جانب سے سینئر وکیل مکل روہتگی نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی

مسلم اکثریتی علاقہ ڈونگر ی میں چار منزلہ عمارت منہدم ،3افراد لقمہ اجل

ممبئی//عروس البلاد ممبئی میں مسلم اکثریتی علاقہ ڈونگر ی میں ایک صدی قدیم چار منزلہ عمارت منہدم ، قیصر بائی منزل کے آج تقریباً پونے بارہ بجے منہدم ہونے کی وجہ سے متعدد افراد کے ملبے میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ سات سے آٹھ مکینوں کو ملبے سے نکال کر قریبی جے جے اسپتال پہنچایا گیا ہے ،جوکہ صرف آدھاکلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے اور فی الحال دو لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔جبکہ ایک خاتون اور دوسالہ بچہ معجزاتی طورپر ملبے سے زندہ نکال لیے گئے ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہاکہ مہاڈا کے تحت عمارت کے مکینوں نے ازسر نو تعمیر کی درخواست کی تھی ،لیکن اس کی تعمیر میں کیا دشواری پیش آئی اس کی تحقیقات کی جائے گی۔اس عمارت میں 16\\15 خاندان مقیم تھے ۔منہدم عمارت کی ملکیت کے بارے میں میونسپل کارپوریشن اور مہاڈا کے درمیان تنازع شروع ہوچکا ہے ۔حالانکہ وزیراعلیٰ فڑنویس نے اسے مہاڈا کے زیرا