تازہ ترین

وزیر خزانہ کے خود کو ’ٹیچر‘بتانے پر اپوزیشن کا واک آؤٹ

 نئی دہلی// لوک سبھا میں مالی سال 2019-20 کے بجٹ پر بحث کا جواب دینے کے لئے میں بدھ کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی طرف سے خود کو 'ٹیچر' سے تشبیہ دیئے جانے پر اپوزیشن اراکین بھڑک اٹھے اور حزب اقتدار کے ارکان کے ساتھ ان کی معمولی کہا سنی بھی ہوئی۔بعد میں وزیر خزانہ کا جواب مکمل ہونے سے پہلے ہی ان کے بیان اور بجٹ سے متعلق کچھ دیگر مسائل پرانہوں نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ محترمہ سیتا رمن نے بجٹ میں مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) کے اعداد و شمار اور اقتصادی سروے میں جاری اعداد و شمار میں بے ضابطگیوں پر اپوزیشن کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حساب جوڑنے کے لئے الگ الگ بنیاد منتخب کرنے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے ۔ اس کے بعد وزیر خزانہ نے کہا کہ " جیسے ایک 'ٹیچر' بچوں کو سمجھاتي ہیں، اسی طرح انہوں نے اپنی بات ایوان کے تمام اراکین کو سمجھانے کی کوشش کی ہے اور اگر اس کے

امیٹھی سے میرا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا: راہل گاندھی

امیٹھی// لوک سبھا انتخابات میں امیٹھی سے ہار کے بعد پہلی بار اپنے سابق پالیمانی حلقہ پہنچے سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے عوام سے کہا کہ ان کا رشتہ امیٹھی سے ختم نہیں ہوا ہے اور جب کبھی بھی حلقے کی عوام کو ان کی ضرورت پڑے گی وہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔بی جے پی لیڈر و مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سے شکست کھانے کے بعد امیٹھی میں پارٹی کارکنوں سے اپنی پہلی میٹنگ میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ یہاں مسلسل آتے رہیں گے اور یہاں کے عوام کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔‘‘امیٹھی سے میرا رشتہ قائم رہے گا اور میری بہن پرینکا گاندھی بھی یہاں آتی رہیں گی’’۔گوری گنج میں جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقے سے موجودہ رکن پارلیمان ہیں اور انہیں وہاں بھی وقت دینا ہے ۔ لیکن وہ وعدہ کرتے ہیں کہ انہیں جب بھی موقع ملے گا وہ یہاں ضرور آئیں گے

گجرات :پچھلے 5سالوں میں سر کاری ملازمتوں میں 8فیصد گراوٹ

گجرات حکومت کے ذریعہ دئیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں 14-2013 سے 18-2017 کے درمیان صرف 57920 سرکاری ملازمتیں دی گئیں۔ سب سے اہم یہ کہ فروری 2017 سے ستمبر 2018 کے درمیان صرف 3584 سرکاری عہدوں پر لوگوں کو ملازمتیں دی گئیں۔ سرکار کے مطابق اکتوبر 2013 سے ستمبر 2014 کے درمیان ایک سال کے وقت میں ریاست میں 25566 سرکاری تقرریاں ہوئیں۔ لیکن اس کے بعد گجرات حکومت کے ذریعہ ملازمت دینے کے معاملہ میں لگاتار گراوٹ جاری ہے۔بی جے پی کے ’گجرات ماڈل‘ کی ہوا اسی کی ریاستی حکومت کے ایک جواب سے نکل گئی ہے۔ دراصل گجرات حکومت کے ذریعہ سرکاری ملازمتیں دینے کے معاملے میں گزشتہ 5 سالوں میں 85 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ یہ جانکاری خود گجرات حکومت کے ایک وزیر نے ریاستی اسمبلی میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اعداد و شمار پیش کر دئیے ہیں۔گجرات حکومت کے ذریعہ دئیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ریاست م

مودی اور شاہ نے دی راج ناتھ کو سالگرہ کی مبارک باد

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ نے بدھ کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سالگرہ پر انہیں مبارک باد دی۔مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے مبارک باد کے پیغام میں لکھا‘‘شائستہ، محنتی لیڈر اور مرکزی کابینہ میں سینئر ساتھی راج ناتھ سنگھ جی کو سالگرہ کی دلی مبارک باد. وہ وزیر دفاع کے طور پر ملک کی فوج کو مسلسل بااختیار بنانے میں ل مصروف عمل ہیں۔ میں ان کی درازیٔ عمر اور صحت مند زندگی کیلئے دعا گو ہوں’’۔ مسٹر شاہ نے ٹویٹ کیا‘‘ملک کے وزیر دفاع اور پارٹی کے سینئر لیڈر مسٹر راج ناتھ سنگھ جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ مختلف عہدوں پر رہ کر بی جے پی کو مضبوط کرنے میں ان کا اہم تعاون ہے ۔ راج ناتھ جی کی قیادت میں ہماری افواج کو اور قوت ملی ہے ۔ میں ان کی صحتمند زندگی اور درازئ عمر کیلئے دعا گوہوں ’&

کرناٹک کے معاملہ پر کانگریس کا غیر معمولی ہنگامہ

نئی دہلی// کرناٹک کے سیاسی حالات کے سلسلے میں کانگریس کے اراکین نے آج راجیہ سبھا میں غیر معمولی ہنگامہ کیا اور گھنٹو ں تک مسلسل نعرے بازی کی جس کی وجہ سے تین مرتبہ کے التوا کے بعد ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔وقفہ صفر اور وقفہ سوالات میں ایک مرتبہ پھر التوا اور لنچ کے بعد ایک بار التوا کے بعد تین بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو کانگریس کے تقریباً بیس اراکین چیئرمین کی نشست کے پاس پہلے کی طرح آگئے اور مسلسل سوا گھنٹے تک جم کر نعرے بازی کی لیکن نائب چیئرمین ہری ونش ایوان کوچلانے پر مصر ہوگئے ۔ شور شرابے میں بی جے پی کے سریش پربھو’ انا ڈی ایم کے کے اے نونیت کرشنن’ نامزد رکن نریندر جادھو اورشیو سینا کے انل ڈیسائی بجٹ پر اپنا بیا ن دیتے رہے لیکن ہنگامہ کی وجہ سے کچھ سنائی نہیں پڑا۔ ایوان کی اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو نے کہا ک