تازہ ترین

آگرہ میں خوفناک سڑک حادثہ

 آگرہ/لکھنؤ// اترپردیش کے ضلع آگرہ میں پیر کو علی الصبح لکھنؤ سے دہلی جارہی اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ڈبل ڈیکر بس بے قابو ہوکر یمنا۔ایکسپریس وے پر جھرنا نالے میں پلٹ گئی۔ اس حادثے میں بس میں سوار 29مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 18 زخمی ہوگئے ۔ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا ہے ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی بہتر علاج و ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیر اعلی نے مہلوکین کے اہل خانہ کو 5۔5 لاکھ روپئے مالی امداد کے طور پر دینے کا اعلان کیا ہے ۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ببلو کمار نے بتایا کہ لکھنؤ سے دہلی جارہی اودھ ڈیپو کی جن رتھ ڈبل ڈیکر بس اعتماد پور علاقے میں یمنا ایکسپریس وے پر علی الصبح تقریبا ساڑھے چار بجے بے قا

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق دائر مفاد عامہ عرضی خارج

نئی دہلی// دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے روز سترہویں لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے سلسلے میں ہدایات دینے سے متعلق دائر مفاد عامہ کی عرضی خارج کر دی۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس سی ہری شنکر کی بنچ نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو اس درخواست پر سماعت کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کیونکہ ایسا کوئی قانون نہیں ہے جو کہ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما کی تقرری کا تعین کرتا ہو ۔ بنچ نے مزید کہا کہ کیونکہ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما کی تقرری کی کوئی آئینی ضرورت نہیں ہے ۔ اس لئے عدالت کو لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما کی تقرری کی کوئی پالیسی بنانے کے لئے بھی ہدایت دینے کی کوئی وجہ نظر نہیں آ رہی ہے ۔ مفاد عامہ کی یہ عرضی منموہن سنگھ نرولا اور سشمیتا کماری نے دائر کی تھی۔ سترہویں لوک سبھا میں کانگریس 52 ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ہے ۔ لوک سبھا کے ار

بجٹ کا ہدف حقائق سے دور: کانگریس

 نئی دہلی// اپوزیشن پارٹی کانگریس نے مالی سال 2019-20 کے عام بجٹ کو‘ہنگ بجٹ’ قرار دیتے ہوئے پیر کو کہا کہ اس میں جو ہدف مقرر کئے گئے ہیں وہ حقیقت سے پرے ہیں اور معیشت کے عوامل کے موجودہ حالات کے پیش نظر انہیں حاصل کرنا ممکن نہیں نظر آتا۔کانگریس کے ششی تھرور نے لوک سبھا میں بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ پیش کرتے ہوئے ‘ہاتھی’ کی تشبیہ کا استعمال کیا تھا۔ اصل میں موجودہ حکومت سست چال میں چلنے والا ایک ہاتھی ہی ہے ۔ ہم نے توانائی ست بھرپور ، تیزی سے معیشت میں اضافہ کرنے والا بجٹ کی توقع کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا، ‘‘یہ ایک معلق بجٹ ہے جونہ اس طرف ہے نہ اس طرف ۔بجٹ تقریر میں الاٹمنٹ تک کا ذکر نہیں کیا گیا ۔ حیرت انگیز طور پر، کہیں بھی جی ڈی پی کا کوئی ذکرتک نہیں تھا۔ صرف ملک کو 50 کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کی بات

کانگریس میں استعفیٰ دینے کا سلسلہ راہل نے شروع کیا: راج ناتھ

نئی دہلی’// کرناٹک اور مدھیہ پردیش میں حکمراں کانگریس کے ممبران اسمبلی کو توڑنے اور استعفی دلانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی نے آج پارلیمنٹ میں طنز کیا کہ کانگریس میں استعفی دینے کا سلسلہ مسٹر راہل گاندھی نے شروع کیا جس کا بی جے پی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔لوک سبھا میں وقفہ صفر شروع ہوتے ہی ایوان میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ جمہوریت سازش کا شکار ہوگئی ہے ۔ مدھیہ پردیش او رکرناٹک کی حکومت میں دل بدل کرایا جارہاہے ۔ مرکزی حکومت خفیہ طریقے سے سازش کررہی ہے ۔ بی جے پی کو پسند نہیں ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کسی بھی ریاست میں چلے ۔ یہ نہایت تشویش کی بات ہے ۔مسٹر چودھری نے کہا کہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو گورنر کے دفتر سے منصوبہ بند طریقے سے کاروں کے ذریعہ ہوائی اڈے لے جایا گیا اور پھر وہاں سے بی جے پی کے ایک ممبر پارلیمنٹ کے چار