تازہ ترین

برلا ،لوک سبھا کو غیر جابنداری سے چلائیں گے :مودی

نئی دہلی//وزیراعظم نریندرمودی نے نومنتخب لوک سبھا اسپیکر اوم بڑلا کو عوام جذبات سے منسلک لیڈر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے غریب اور متاثرین کے لئے کام کیا ہے اور ان کی پوری زندگی سماجی ہمدردی سے بھری ہے اس لئے انہیں پورا بھروسہ ہے کہ وہ سب کو یکساں مواقع دے کر ایوان کا کام کاج چلائیں گے ۔مسٹر مودی نے مسٹر بڑلا کے لوک سبھا اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ایوان سے ان کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے ہی سیاست سے وابستہ ہوگئے تھے اور 15برس تک انہوں نے مختلف عہدوں پر رہ کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکن کے طورپر کام کیا ہے ۔لوک سبھا کا رکن بننے سے پہلے انہوں نے راجستھان اسمبلی میں اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ نو منتخب اسپیکر کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ انہوں نے اپنی سیاست کو عوام تحریک بنایا ہے اور عوام کے لئے ہی کام کیا ہے ۔ملک میں جہاں بھی عوام بحران میں پھ

گجرات راجیہ سبھا ضمنی انتخابات پر چناؤ کمیشن کو نوٹس

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے گجرات میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں پر الگ الگ ضمنی انتخابات کرانے کے خلاف دائر عرضی پر چناؤ کمیشن کو جمعرات کو نوٹس جاری کرکے 24جون تک جواب دینے کو کہا ہے ۔بھارتیہ جنتا پارتی(بی جے پی) صدر امت شاہ اور مرکزی وزیر سمریتی ایرانی کے لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے پر گجرات سے خالی دو راجیہ سبھا سیٹوں پر پانچ جولائی کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔گجرات کانگریس نے دونوں سیٹون پر الگ الگ ضمنی انتخابات کرانے کے چناؤ کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عدالت میں چیلنج کیا ہے اور ان سیٹوں پر ایک ساتھ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔سپریم کورٹ نے گجرات کانگریس لیڈر پریش بھائی دھانانی کی جانب سے دائر عرضی پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے 24جون تک جواب دینے کو کہا ہے ۔معاملے کی اگلی سماعت 25جون کو ہوگی۔17ویں لوک سبھا کے 23مئی کو آئے نتیجوں میں مسٹر شاہ گجرات کے گاندھی نگر سے او

راہل کا 50واں یوم پیدائش منایاگیا

نئی دہلی//کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے بدھ کو اپنا یوم پیدائش پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں کارکنوں کے ساتھ منایا۔ مسٹر گاندھی کا یہ پچاسواں یوم پیدائش تھا۔صبح مسٹر گاندھی نے سفید کرتا پائجاما پہنے 24اکبر روڈ کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچے اور مٹھائیاں بانٹیں۔ پارٹی ہیڈکوارٹر میں مسٹر گاندھی نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد، راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے نیک خواہشات دیں اور گلدستے دیئے۔ مسٹر گاندھی نے ہیڈکوارٹر میں موجود کارکنوں اور میڈیا کے لوگوں کو مٹھائیاں بانٹیں۔ پارٹی کارکنوں نے مسٹر گاندھی کے یوم پیدائش پر ان کی رہائش گاہ پر ایک ہون کا بھی اہتمام کیا۔وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی مسٹر گاندھی کو یوم پیدائش کی نیک خواہشات دیں اور ا ن کی طویل عمر کی تمنا کی۔ مسٹر گاندھی نے نیک خواہشات کے

ایک ملک،ایک انتخاب مودی حکومت کا چھلاوا: مایاوتی

لکھنؤ// وزیر اعظم نریند مودی کے ایک ملک ایک انتخاب تھیوری کی تنقید کرتے ہوئے بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بدھ کوکہا کہ عوام کو درپیش اہم مسائل سے دھیان بھٹکانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی اس طرح کی کوششیں کررہی ہے ۔ محترمہ مایاوتی نے کہا کہ وہ ایک ملک ایک انتخاب کے مسئلے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی اگر ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر سے انتخاب کرانے سے متعلق معاملے میں بلاتے تو اس میں وہ ضرور شرکت کرتیں۔ بی ایس پی سربراہ نے ٹوئٹ کیا کہ‘‘کسی بھی جمہوری ملک میں انتخابات کبھی بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوسکتے ہیں اور نہ ہی انتخابات کو کبھی بھی دولت کے اخراجات سے موازنہ کرنا چاہئے ۔ ملک میں‘‘ ایک ملک ۔ایک انتخاب’ کی بات در حقیقت غریبی، مہنگائی، بے روزگاری، بڑھتے تشدد جیسے بڑے مسائل سے دھیان ہٹ