راج ناتھ نے میجر کیتن کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی//وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں فوج کے شہید میجر کیتن شرما کو خراج عقیدت پیش کیا۔ میجر کیتن شرما پیر کے روز جموں کشمیر کے اننت ناگ میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہیدہوگئے تھے ۔ شہید میجر کا جسدخاکی منگل کو صبح یہاں پالم ہوائی اڈے پر لایاگیا جہاں مسٹر سنگھ اور فوج کے سربراہ بپن راوت نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔اس کے بعد شہید میجر کیتن کا جسدخاکی آخری رسوم کے لیے میرٹھ میں انکے آبائی گھر لے جایاگیا۔ میجر کیتن شرما کو سال 2012میں فوج میں کمیشن ملاتھا اورانھیں دوسال پہلے ہی کشمیر میں تعینات کیاگیاتھا۔وہ 32سال کے تھے اور انکی ایک بیٹی ہے جس کی عمر تین سال ہے ۔یواین آئی  

سپریم کورٹ گجرات میں راجیہ سبھا انتخابات پر کانگریس کی عرضی پر سماعت کرے گی

؎ نئی دہلی//سپریم کورٹ گجرات میں دو راجیہ سبھا سیٹوں کے لئے الگ الگ ضمنی انتخابات کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج دینے والی کانگریس کی عرضی پر بدھ کو سماعت کرے گی۔گجرات کانگریس کے لیڈر پریش بھائی دھنانی نے انتخابی کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر امت شاہ اور اسمرتی ایرانی کے لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی دو سیٹوں پر الگ الگ انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔  جسٹس دیپک گپتا کی صدارت والی تعطیلی بنچ نے کہا کہ ‘‘ہم عرضی پر سماعت کل کریں گے ۔ یہ معاملہ اہم ہے ۔’’مسٹر دھنانی کی جانب سے معاملے کی پیروی کررہے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور ممبر پارلیمنٹ وویک تنکھا نے عرضی کی سماعت کی اپیل کی تھی۔ جس کے بعد عدالت نے سماعت کے لئے کل کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ مسٹر دھنانی نے اپنی عرضی میں کہا کہ ا

چمکی بخار سے بچوں کی موت روکنے کے لئے کمیٹی تشکیل ہو:چراغ

نئی دہلی//بہار کی جموئی لوک سبھا سیٹ سے لوک جن شکتی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے مظفرپور اور اس کے مضافاتی اضلاع میں دماغی بخار(چمکی بخار)سے 100سے زیادہ بچوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ بچوں کی موت کی صحیح وجہ ،ان کے علاج ،روک تھام کے اقدامات اور اس سلسلے میں بیداری پھیلانے کے لئے کمیٹی تشکیل کی جانی چاہئے ۔مسٹر پاسوان نے کہا کہ سال در سال بچے موت کے منہ میں جارہے ہیں،لیکن اس بیماری کی اصل وجہ پتہ نہیں چل پارہی ہے ۔پارلیمنٹ میں اس پر بھی بحث ہوئی تھی کہ اس بیماری کے بارے میں پورے معلومات اور اس کے روک تھام کے طریقوں پر کام کیا جانا ضروری ہے ۔حکومت کو اس کے لئے ایک طے مدت میں کام کرنا یقین بنانا چاہئے تاکہ طے مدت کے اندر اس بیماری کی وجوہات اور علاج کا پتہ لگایا جاسکے ۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعلی نتیش کمار کے آج مظفرپور جانے سے حالات میں بہتری

دگوجے کا مودی پر طنز

بھوپال//مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ نے آج وزیراعظم نریندرمودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم بین الاقوامی پلیٹ فارم پر دہشت گردی سے نمٹنے کا عزم ظاہر کرتے ہیں،دوسری اسمت ان کے اپنی ہی پارٹی میں دہشت گردی کے الزامات سے گھرے شخص کو رکن پارلیمنٹ بنادیاجاتا ہے ۔مسٹر سنگھ نے بغیر کسی کا نام لئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم مسٹر مودی بین الاقوامی پلیٹ فارم پر دہشت گردی سے لڑنے کی مضبوط اپیل کررہے ہیں،لیکن کیا انہیں اس بات کا احساس ہے کہ ان کے اپنی ہی پارٹی میں دہشت گردی کے الزامات ایک رکن پارلیمنٹ کی موجودگی ان کے اس عزم کی اخلاقیت کو کم کررہی ہے ۔مسٹر سنگھ نے سوال اٹھایا کہ کیا اس سے ہمارے قومی حقوق کو نقصان نہیں پہنچ رہا۔سابق وزیراعلی مسٹر سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں کسی کا نام نہیں لیا،لیکن سمجھا جارہا ہے کہ انہوں نے بھوپال سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر کے سل

تازہ ترین