گڈکری سے ترویندر سنگھ راوت، پنارائي وجین کی ملاقات

نئی دہلی// اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت اور کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائي وجین نے ہفتہ کو یہاں سڑک اور نقل وحمل اور ہائی ویزکے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ملاقات کی اور اپنی اپنی ریاستوں کے مختلف سڑک منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔مسٹر گڈکری نے یہ اطلاع ٹوئٹ کرکے دی ۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر راوت اور مسٹر وجین کے ساتھ ہی خارجہ امور اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے ان سے ملاقات کی۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ای کے پلاني سوامي کا بھی ان سے ملنے کا پروگرام ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسٹر راوت کے ساتھ اتراکھنڈ میں جاری قومی شاہراہوں کے منصوبوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا ۔ اسی طرح سے مسٹر وجین اور مسٹر مرلی دھرن سے کیرالہ میں جاری سڑک منصوبوں اور اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے دیگر کئی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یو این آئی  

جتنا دباؤ ڈالنا ہے ڈال لو، پیپلز پارٹی ڈرنے والی نہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ جتنا دباؤ ڈالنا ہے ڈال لو پیپلز پارٹی جھکنے اور ڈرنے والی نہیں ہے۔لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے نئے پنجاب کی صورتحال سب کے سامنے ہے، نالائق حکومت نے ملک کے سب سے بڑے صوبے کے لیے نالائق وزیراعلیٰ منتخب کیا، وفاق جس طرح صوبوں کے وسائل و حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے اور پنجاب میں جو معاشی حملے ہورہے ہیں یہ عوام کے ساتھ سب سے بڑی نا انصافی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پرانے پاکستان میں پنجاب کا بجٹ 60 کھرب ہوتا تھا وہ اب نئے پاکستان میں 23 کھرب ہوگیا ہے، اس کٹوتی کا بوجھ یہاں کے عوام، غریب، کسان، بے روزگار نواجون کو اٹھانا پڑے گا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ماہر اقتصادیات خبردار کر رہے ہیں کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت  آئی ایم ایف بجٹ کو منظور کرتی ہے تو

نتیش نے پھر اٹھایا بہار کے لئے خصوصی ریاست کے درجے کا مطالبہ

نئی دہلی// بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج پھر سے ریاست کو خصوصی درجہ دیے جانے کا مطالبہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسا ھونے سے ریاست میں نہ صرف پرائیویٹ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ صنعتوں کے قیام، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ہی لوگوں کے معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ مسٹر نتیش کمار نے یہاں راشٹرپتی بھون کے کلچرل سینٹر میں منعقد ہ نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی پانچویں میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے مرکزی حکومت سے مسلسل بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ حاصل ہونے سے جہاں ایک طرف مرکز کے منصوبوں کے لئے مرکز کے فنڈ میں اضافہ ہو جائے گا، جس سے ریاست کو اپنے وسائل کا استعمال دیگر ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں میں کرنے کا موقع ملے گا"۔وزیر اعلی نے کہا کہ خصوصی ریاست کا درجہ پانے والی ریاستوں کے مطابق مرکزی

من کی بات' 30 جون سے پھر شروع ہوگا

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی کا ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' 30 جون سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ مسٹر مودی نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کیا کہ " 30 جون کو صبح 11 بجے ریڈیو پروگرام میں پھر ملتے ہیں اور ملک کی 130 کروڑ آبادی کی طاقت کا جشن مناتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ 'من کی بات' کے لئے آپ کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہو گا۔ اپنی بات نمو ایپ کے ذریعے بتائیں"۔ اس کے ساتھ ہی مسٹر مودی نے پہلے کی طرح اس بار کے ریڈیو پروگرام کے لئے لوگوں کو ٹول فری نمبر پر فون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "اس ماہ 'من کی بات' کے لئے ٹول فری نمبر 1800117800 پر اپنا پیغام ریکارڈ کروائیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ mygov اوپن فورم پر بھی اپنے من کی بات لکھ کر بھیج سکتے ہیں۔ فون لائن 26 جون تک سب کے لئے کھلی ہے ۔ وزیر اعظم نے ریڈیو پر اپنے اس پروگرام کا آغاز اپنے گزشتہ مدت کار کی ابتدا ء میں کی

تازہ ترین