تازہ ترین

طیارہ پاکستان کے اوپر سے نہیں گزرے گا

 نئی دہلی//شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)کے سربراہان مملکت کی چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے کے لئے کرگیز جمہوریہ کے دارالحکومت بشکیک جانے کے لئے وزیراعظم نریندرمودی کا طیارہ پاکستان کے فضائی علاقے سے ہوکر نہیں گزرے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے مسٹر مودی کے طیارے کے راستے کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بشکیک جانے کے لئے وزیراعظم کے طیارے کے لئے دو راستوں کے متبادل کو تلاش کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ وزیراعظم کا طیارہ اومان ،ایران اور وسطی ایشیائی ملکوں کے فضائی علاقوں سے گزرتا ہوا بشکیک پہنچے گا۔اسلام آباد سے آئی میڈیا رپورٹ میں کہاگیا تھا کہ ہندوستان نے مسٹر مودی کے طیارے کے بشکیک جانے کے لئے پاکستان حکومت سے اپنے فضائی علاقے سے گزرنے کی اجازت طلب کی تھی۔پہلے وزارت خارجہ کے افسران نے مسٹر مودی کے طیارے کے راستے پر کئے گئ

مودی لوک سبھا میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے رہنما

نئی دہلی//سترہویں لوک سبھا میں وزیراعظم نریندر مودی بھارتیہ جنتا پارٹی پارلیمانی پارٹی کے رہنما اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نائب رہنما ہوں گے جب کہ راجیہ سبھا میں مسٹر ارون جیٹلی کی جگہ مسٹر تھاور چند رگہلوت ایوان کے لیڈر ہوں گے ۔ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے دفتر کی طرف آج یہاں جاری پارلیمانی پارٹی کی مجلس عاملہ کی فہرست میں وزیر داخلہ امت شاہ کا نام مسٹر مودی کے بعد بی جے پی کے قومی صدر کے طور پر دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کیا گیا ۔ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے دفتر کے سکریٹری سی بال سبرامنیم نے یہاں بتایا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کی رہنمائی میں بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی مجلس عاملہ کی تشکیل منگل کو کی گئی ۔ وزیر دفاع مسٹر سنگھ کو لوک سبھا میں بی جے پی کا ڈپٹی لیڈر بنایا گیا ہے اور وہ ایوان میں مسٹر مودی کے بعد نمبر دو کی

انٹونی کی صدارت میں کانگریس لیڈروں کی اہم میٹنگ

نئی دہلی//کانگریس نے پارٹی کے کور گروپ کی میٹنگ میں پارٹی صدر کے عہدے کے لئے مسٹر راہل گاندھی کے متبادل پر بحث کئے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر لیڈروں کی یہاں ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں چار ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر بحث کی گئی۔ کانگریس میڈیاسیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے میٹنگ کے بعد یو این آئي سے کہا کہ پارٹی لیڈر اے کے انٹونی کی صدارت میں پارٹی کے یہاں رکاب گنج روڈ پر واقع 'وار روم' میں سینئر لیڈروں کی میٹنگ ہوئی۔ اس میں نئے کانگریس صدر کے نام پر کوئی بحث نہیں ہوئی۔ اس طرح کی خبریں بے بنیاد اور محض قیاس آرائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں چار ریاستوں ہریانہ، جموں و کشمیر، مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی حکمت عملی پر بحث کی گئی۔ میٹنگ میں مسٹر انٹونی کے علاوہ پارٹی لیڈر احمد پٹیل، غلام نبی آز

اجودھیا بم دھماکہ معاملہ: 18 جون کو فیصلہ آنے کی امید

پریاگ راج//اترپردیش کے اجودھیا میں 2005 میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے فیصلے کے لئے ایک اسپیشل کورٹ کو تشکیل دی گئی ہے جو کہ اس ضمن میں 18 جون کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔ملحوظ رہے کہ 2005 میں ہوئے اس دہشت گردانہ حملے میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں مبینہ طور پر پانچ جیش محمدکارکن اور دو مقامی افراد(رمیش پنڈا اور شانتی دیو) ہلاک ہوئے تھے جبکہ سات سی آر پی ایف جوان زخمی ہوگئے تھے ۔حملے کے بعد اترپردیش پولیس نے عرفان، عاشق اقبال الیاس فاروق، شکیل احمد، محمد نسیم اور محمد اعجاز کو اس حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جوکہ الہ آباد کے نینی جیل میں بند ہیں۔ڈاکٹر عرفان کا تعلق اترپردیش کے ضلع سہارنپور سے ہے جبکہ دیگر جموں کے ضلع پونچ کے رہنے والے ہیں۔ذرائع کے مطابق خصوصی جج( ایس سی/ایس ٹی)دنیش چند نے 2005 کے دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں اپنا فیصلہ سنانے کے لئے 18 جون کی تاریخ مت