تازہ ترین

دہلی میں ریکارڈ توڑ گرمی، درجہ حرارت 48 ڈگری پہنچا

نئی دہلی// دہلی میں پیر کے دن گرمی سے لوگوں کے پسینے چھوٹ گئے اور درجہ حرارت پہلی مرتبہ 48 ڈگری سیلیس سے زیادہ پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دہلی کے پالم علاقے میں واقع محکمہ موسمیات مرکز پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 48 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو معمول سے آٹھ ڈگری زیادہ ہے ۔ محکمہ کے ایک افسر نے کہا ہے کہ یہ پالم میں اب تک درج سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے ۔ جون مہینے کا گزشتہ ریکارڈ 9 جون 2014 کو 8ء47 ڈگری سیلسیس رہا تھا۔ پالم میں کم از کم درجہ حرارت 2ء30 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے دو ڈگری زیادہ ہے ۔وہیں صفدر جنگ محکمہ موسمیات پر بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 6ء45 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو معمول سے چھ ڈگری زیادہ ہے ۔ صفدر جنگ مرکز پر کم سے کم 11 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے ۔ سال 2009 سے اب تک جون مہینے میں اتنا زیادہ درجہ حرارت نہیں درج کیا گیا تھا۔ اس مرکز پر ریکارڈ زیادہ سے زیادہ

راہل، پرینکا سے سدھو کی ملاقات

نئی دہلی// وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ کے ساتھ تنازعہ کی خبروں کے درمیان پنجاب کے کابینی وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے پیر کو یہاں کانگریس صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور انہیں پنجاب کے سیاسی حالات سے باخبر کیا۔ مسٹر سدھو نے مسٹر راہل گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران وہاں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا اور کانگریس کے خازن احمد پٹیل بھی موجود تھے ۔ بتایا جارہا ہے کہ مسٹر پٹیل مسٹر سدھو اور کیپٹن امریندر سنگھ کے درمیان جاری تنازعہ کو پرامن طور سے حل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔کانگریس صدر سے ملاقات کے بعد مسٹر سدھو نے ٹوئٹ کیا کہ انہوں نے مسٹر راہل گاندھی سے ملاقات کرکے پورے معاملے کے سلسلے میں ایک خط حوالے کیا ہے ۔ مسٹر سدھو نے ایک فوٹو پوسٹ کیا ہے جس میں وہ مسٹر راہل گاندھی اور محترمہ وڈرا کے درمیان کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کیپٹن امریندر سنگھ نے مسٹر سدھو سے سیاحت

بنگال میں صدر راج نافذکرنے پر غور و خوض ممکن:بی جے پی

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے مغربی بنگال میں پارٹی کے پانچ کارکنوں کے قتل کے بعد آج مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت ریاست کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی ٹیم بھیجے اور صدر راج نافذ کرنے کے سلسلے میں غور کرے ۔مغربی بنگال کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے بعد بی جے پی میں اس ریاست کے انچارج جنرل سکریٹری کیلاش وجیہ ورگیہ نے یہ اشارے دئے ۔انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ نظریاتی طورپر ہم اس بات کے حامی ہیں کہ منتخب حکومت کو اپنی مدت کار مکمل کرنے دینا چاہئے ۔ ریاست کے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن جس طرح سے وزیر اعلی ممتا بنرجی قسم کھاکر مخالفین کو مٹادینے کی بات کہہ رہی ہیں، خواہ لاقانونیت ہی پھیل جائے ’ ایسے میں ریاست میں صد ر راج نافذ کرنے کے بارے میں غو ر کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے ک

عمران کا انتباہ ، 30 جون تک اپنے اثاثے ظاہر کریں

اسلام آباد//پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے تمام ہم وطنوں سے بے نامی کھاتوں سمیت اپنے اثاثے 30 جون تک ظاہر کرنے کا انتبا ہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد کوئی موقع نہیں دیا جائے گا۔مسٹر خان نے پیر کو قوم کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے تعلق سے لوگوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اداروں کے پاس اثاثوں اور بے نامی کھاتوں کے مکمل اعداد و شمار ہیں اور لوگوں کو اثاثے ظاہر کرنے اور معافی اسکیم کا فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ پاکستان اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے ۔ پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک شہری ٹیکس ادا نہیں کریں گے ، پاکستان ایک عظیم ملک نہیں بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایسا ملک ہے جہاں شہری سب سے کم رقم ٹیکس کے طور پر ادا کرتے ہیں۔ مسٹر خان نے کہا کہ اگر ملک کے شہری چاہیں تو پاکستان 10 ہزار ارب روپے ٹیکس کے طور پر جمع کر سکتا