تازہ ترین

مودی سری لنکا پہنچے ،دہشت گردی ،دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

 کولمبو//دوبارہ وزیراعظم بننے کے بعد دوسرے بیرون ملک دورے کے تحت مسٹر نریندرمودی سری لنکا کے سرکاری دورے پر اتوار کو یہاں پہنچے ۔مسٹر مودی کا ہوائی اڈے پر سری لنکا کے وزیراعظم رانل ورکرماسنگھے سمیت دیگر معزز لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔مسٹر مودی سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر دہشت گردانہ حملے میں 11ہندوستانیوں سمیت 250افراد سے زیادہ ہلاک ہونے کے بعد وزیراعظم مسٹر مودی اتوار کو سری لنکا کے دورے پر جارنے والے پہلے لیڈر ہیں۔مسٹر مودی سری لنکا کے صدر میتری پالا سری سینا کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔اس کے بعد وہ سری لنکا کے اپوزیشن لیڈر مہیندرا راج پکشے اور تمل نیشنل الائنز کے لیڈروں سے بھی ملاقات کریں گے ۔اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی سمیت کئی اہم مسئلوں پر بات چیت ہوسکتی ہے ۔مسٹر مودی کا سری لنکا کا یہ تیسرا دورہ ہے ۔اس سے پہلے وہ سال 2015اور 2017میں بھی سری لنکا کا دورہ کرچکے ہ

شاہ نے ہریانہ،جھارکھنڈاور مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات پر بات چیت کی

 نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہریانہ،مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ کے سینئر پارٹی لیڈروں کے ساتھ اتوار کو ریاستی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر غوروخوض کیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسٹر شاہ یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچے اور ہریانہ ،جھارکھنڈاور مدھیہ پردیش کے سینئر لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ایسا سمجھاجاتا ہے کہ میٹنگ میں تینوں ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں غوروخوض کیاگیا۔تینوں ریاستوں کے انتخابات اس سال کے آخر میں ہوں گے ۔یواین آئی  

مریم نواز سیاست میں متحرک، اب شہباز شریف کیا کریں گے؟

 لاہور //مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اتوار کی صبح لاہور پہنچ گئے ہیں۔ لاہور ائر پورٹ پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔شہباز شریف اپریل میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے تاہم ان کی روانگی کے بعد پاکستان میں یہ چہ موگوئیاں شروع ہو گئیں تھیں کہ شاید اب وہ وطن واپس نہیں آئیں گے۔شہباز شریف کی وطن واپسی ایسے وقت پر ہوئی ہے جب حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کے لیے پر تول رہی ہیں۔ماہ رمضان میں بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا تھا۔مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کا کہنا ہے شہباز شریف کی وطن واپسی سے حکومت پریشان ہے۔ شہباز شریف نہ صرف قومی اسمبلی میں بھرپور کردار

مسلمان اس وقت تک صحیح معنوں میں ترقی نہیں کرسکتے

 نئی دہلی/ بنگلور// ملک کے مسلمان اس وقت تک صحیح معنوں میں ترقی نہیں کرسکتے جب تک وہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم پر یکساں توجہ نہیں دیتے ۔ یہ بات اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلورکی ڈائرکٹر نور عائشہ نے اپنے اسکول کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ زندگی میں اخلاقی اقدرار کے ساتھ کامیابی و کامرانی کے دینی و دنیوی تعلیم دو پہیے ہیں۔اگر ان میں سے ایک میں بھی کمی ہوگی توزندگی کی گاڑی ڈگمگائے گی اور دنیا وی ترقی ہوگی تو آخرت کی ترقی میں رکاوٹ پید اہوگی اور دین کا محاذ صحیح ہوگا تو دنیا وی طور پر کچھ نہ کچھ کمی رہ جائے گی۔ اس لئے مکمل اور صحیح زندگی کے لئے دونوں تعلیم پر یکساں توجہ دینا لازمی ہے ۔ بزنس اسکول لندن کی گریجویٹ مسٹر نورعائشہ نے کہاکہ اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلورکا قیام کا مقصد عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے نئی نسل کو بہرہ ور کرنا ہے ۔ ا

سلمان 100کروڑ کے کلب کے سلطان ہیں

 ممبئی//مشہور اداکار سلمان خان کی عید کے موقع پر ریلزی ہوئی فلم ‘بھارت’ 100کروڑ کے کلب میں شامل ہوکر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔ سلمان کی فلم ‘بھارت’ عید کے دن 5جون کو ریلیز ہوئی ہے ۔ان کی یہ مسلسل 14ویں فلم ہے جس نے باکس آفس پر 100کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے ۔‘‘بھارت’ نے اب تک 122کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے ۔ سال 2010 میں ابھینو کشیپ کی ہدایت میں بنی فلم ‘دبنگ’ نے 145کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔اس کے بعد 2011میں سلمان کی فلم ریڈی اور باڈی گارڈ ریلیزہوئیں۔ریڈی نے باکس آٖفس پر 120کروڑ روپے اور باڈی گارڈ نے 142کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ سال 2012میں سلمان کی پھر دو فلمیں ریلیز ہوئیں ،پہلی دبنگ 2 اور دوسری ٹائگر۔دبنگ 2 نے 158کروڑ تو ٹائگر نے 198کروڑ روپے کی کمائی کی۔سال 2013 میں سلمان کی کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔20