تازہ ترین

مودی رانچی میں 30 ہزار لوگوں کے ساتھ یوگا کریں گے

 نئی دہلی// اس سال بین الاقوامی یوم یوگا پر 21 جون کو اہم تقریب جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے پربھات تارہ میدان میں منعقد کی جائے گی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی تقریبا 30 ہزار لوگوں کے ساتھ یوگا کی مشق کریں گے ۔ بین الاقوامی یوگا کے دن کے لئے نوڈل وزارت کے طور کام کر نے والی وزارت آیوش اس موقع پر ملک بھر میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کرے گی۔ اہم تقریب سے پہلے 13 جون کو رانچی میں ایک پریکٹس سیشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ریاست کی کئی معزز شخصیات کے ساتھ ساتھ متعدد یوگا گرو اور یوگا ادارے حصہ لیں گے ۔ راجدھانی دہلی میں اہمپروگرام راج پتھ پر ہو گا جس کا انعقاد نئی دہلی میونسپل کونسل وزارت آیوش کے ساتھ مل کر کرے گی۔ اس کے علاوہ لال قلعہ، نہرو پارک، لودھی گارڈن، تال کٹورہ گارڈن، جمنا اسپورٹس کمپلیکس، گولڈن جوبلی پارک روہنی اور دوارکا سیکٹر -11 میں یوگا کے پروگراموں کا انعقاد کیا

مالدیپ نے مودی کو اعلی ترین شہری اعزاز سے نوازے جانے کا اعلان کیا

مالے// مالدیپ نے ہندستان کے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنا اعلی ترین شہری اعزاز ‘نشان عزالدین’ سے نوازے جانے کا اعلان کیا ہے ۔مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صلح نے سنیچر کو یہ اعلان کیا۔مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ صدر صلح نے غیرملکی معزز شخصیات کو دیئے جانے والے ملک کے اعلی ترین شہری اعزاز سے نوازے جانے کے لئے ہندستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے نام کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم کو آج نشان عزالدین سے نوازاجائے گا۔ مسٹر مودی سنیچر سے مالدیپ کے دو روزہ دورہ پر جائیں گے ۔لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد کی زبردست جیت اور مسٹر مودی کے دوسری بار وزیراعظم بننے کے بعد ان کا یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے ۔مسٹر مودی نے مالدیپ روانہ ہونے سے پہلے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مالدیپ ہمارا پراعتماد ساتھی ہے اور دونوں ہی ملک تاریخی اور ثقافتی ط

بلوچستان2 بم دھماکوں میں5 افراد ہلاک، 12 زخمی

 کوئٹہ //بلوچستان میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکوں میں شیعہ اور بوہری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔بلوچستان کے ضلع زیارت کے حکام کے مطابق سیاحت کے لیے زیارت آنے والے کراچی کی بوہری برادری سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کی گاڑی میں اچانک دھماکہ ہو گیا جس سے ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دھماکہ گاڑی میں نصب سی این جی سلنڈر پھٹنے سے ہوا تاہم باخبر حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔بلوچستان میں شیعہ ہزارہ برادری کے خلاف کارروائیاں لمبے عرصے سے جاری ہیں تاہم حالیہ کارروائی ایک طویل وقفے کے بعد کی گئی ہے اس سے قبل کوئٹہ کی سبزی منڈی میں کام کے لیے آنے والے ہزارہ برادری کے افراد کا نشانہ بنایا گیا تھا

تلنگانہ سی ایل پی کے انضمام کے خلاف کانگریس کی بھوک ہڑتال

حیدرآباد//تلنگانہ کانگریس سے تعلق رکھنے والے 12 ارکان اسمبلی جنہوں نے حکمران جماعت ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ہے ، کانگریس مقننہ پارٹی (سی ایل پی) کو ہی حکمران جماعت ٹی آر ایس میں ضم کردیا جس کے خلاف اندراپارک کے دھرنا چوک پر کانگریس کے لیڈروں نے بھوک ہڑتال شروع کردی ۔ یہ بھوک ہڑتال سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا کی قیادت میں شروع کی گیی جس کو جمہوریت کے تحفظ کا نام دیا گیا ہے ۔ یہ بھوک ہڑتال36 گھنٹے تک جاری رہے گی۔ ریاستی کانگریس امور کے انچارج آر سی کنتیا، تلنگانہ جناسمیتی کے صدر پروفیسرکودنڈارام اور ملو بھٹی وکرامارکا نے اس بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ۔کانگریس کے لیڈروں صدر پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی، سینئر لیڈران وی وی ہنمنت راؤ ،جانا ریڈی محمد علی شبیر سری دھر بابو بابو،جاناریڈی ،ایم اے ایل اے سیتکا،ایم تلگودیشم کے پولٹ بیورو کے رکن چندر شیکھر ریڈی اور دوسروں نے شرکت کی۔ اس

ہریانہ حکومت کی مدد سے رام دیو نے زمین گھپلہ کیا : کانگریس

نئی دہلی// کانگریس نے پتن جلی یوگ پیٹھ پر ہریانہ میں ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی مدد سے سینکڑوں ایکڑ جنگلاتی زمین قبضہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اسے بڑا زمین گھپلہ قرار دیا ہے اور پورے معاملے کی تحقیقات کرکے قصورواروں کو سزا دینے مطالبہ کیا ہے ۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ یوگ گرو بابا رام دیو اور آچاریہ بال کرشن کا ادارہ پتن جلی یوگ پیٹھ کی ملحقہ کمپنیوں نے ہریانہ میں فرید آباد کے کوٹ گاؤں میں اراولی پہاڑی سلسلے میں پاور آف اٹارنی کی بنیاد پر 400 ایکڑ زمین خریدی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگلاتی زمین ہے اور اس کا استعمال کاشتکاری، کسانی، یا کسی بھی طرح کے تجارتی کام کے لئے نہیں کیا جا سکتا اور اسے فروخت بھی نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں 2011 میں فرمان جاری ہوا تھا جس میں پنچایتوں سے کہا