تازہ ترین

ناانصافی کی حدپارکرنے کے بعد اس کا خاتمہ ہی ہوتا ہے :مریم

 لاہور//پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این )نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے عید کے موقع پر ان کے خاندان کو نہ ملنے دینے کے لئے عمران خان حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وارننگ دی کہ ناانصافی ایک بارجب اپنی حد پارکرجاتی ہ ے تو پھر اس کا خاتمہ ہی ہوتا ہے ۔ پی ایم ایل ترجمان مریم اورنگ زیب نے جمعہ کو پارٹی کے سربراہ نواز شریف سے نہ ملنے دینے پر سخت اعتراض ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہاں تک کے عید کے تیسرے دن بھی نواز شریف سے ان کا خاندان نہیں مل پایا۔ محترمہ اورنگ زیب نے بیان میں کہا ‘‘میں نواز شریف سے ان کے خاندان کو عید کے تیسرے دن بھی ملنے دینے کی اجازت نہ دینے کی مذمت کرتی ہوں۔عمران صاحب نے نواز کو ان کی مان اور بیٹی سے نہیں ملنے دیا۔عمران صاحب آپ کی عید پوری ہوگئی لیکن نواز اپنی ماں اور بیٹی سے نہیں مل پائے ۔’’پارٹی ترجمان نے کہا‘‘یہ آپ کی نااہ

نیپال میں طوفان سے دو افراد ہلاک، 75 زخمی

 کٹھمنڈو//نیپال میں جمعرات کی رات، تیز طوفان کی وجہ سے دو افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے ۔  وزارت داخلہ کے سکریٹری پریم کمار رائے نے بتایا کہ کیلالی اور کنچن پور اضلاع میں دیر رات آنے والے طوفان کی وجہ سے دو افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوگئے ۔ متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بچاؤ کا کام جاری ہے اور طوفان کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ کا اندیشہ بھی ہے ۔ کٹھمنڈو پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، طوفان کے بعد، تباہی کا منظر دیکھا گیا اور طوفان کی وجہ سے کئی کچے مکانات تباہ ہوگئے ۔ طوفان کی وجہ سے نقصانات پر تفصیلی رپورٹ جمع کی جا رہی ہے ۔ کیلالی ضلع کے اعلی افسر یگیہ راج بوہرا نے کہا،‘‘مقامی انتظامیہ پہلے سے ہی بچاؤ کے کام میں مصروف ہے ۔ حکام کے مطابق، گرے ہوئے درختوں اور بجلی کے ستونوں نے سڑکوں پر رکاوٹ کھڑی کردی ہے ، جس کے نتیجے میں بچاؤ کا کام میں خلل پڑ رہا ہے ۔ طوفان نے گھروں اور عوا

پرہلاد جوشی کی سونیا سے ملاقات

نئی دہلی//مودی حکومت کے دوسرے دور اقتدار مین پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کی شروعات سے پہلے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور دو دیگر وزرا نے جمعہ کو ترقی پسند اتحاد کی لیڈر سونیا گاندھی سے ملاقات کرکے ایوان کے مناسب انداز میں چلائے جانے کے لئے ان کا تعاون مانگا۔ مسٹر جوشی کے ساتھ ہی پارلیمانی امور کے وزیرمملکت ارجن رام میگھوال اور وزیر زراعت نریندرسنگھ تومر نے بھی محترمہ گاندھی کی رہائش گاہ 10جن پتھ جاکر ان سے ملاقات کی۔مسٹر تومر کو گزشتہ حکومت میں پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار کے انتقال کے بعد اس وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر کے ساتھ تقریباً 15منٹ تک چلی اس میٹنگ کے بعد مرکزی وزرا نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مناسب انداز میں چلنے کے لئے تعاون کے مطالبے کے سلسلے میں اقتدار فریق کے لوگ مختلف پارٹیوں کے لیڈروں سے ملاقات کررہے ہیں۔محترمہ گاندھی سے بھی اسی سل

دلی پولیس نے وزیر داخلہ امت شاہ کی حفاظت میں اضافہ کیا

نئی دہلی// مرکزی وزیرداخلہ  امت شاہ کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا  ہے۔ دہلی پولیس نے ان کی  رہائش گاہ پر  اضافی سیکورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔وزیر داخلہ کے سیکورٹی سے متعلق حکام نے یہاں جمعہ کو یہ اطلاع  دی۔ مسٹر شاہ کو 2014 میں بی جے پی کا صدر بننے کے بعدسنٹرل  ریزرو پولیس فورس کی طرف سیزیڈ پلس  سیکورٹی دی گئی تھی۔ جلد ہی انہیں قومی سلامتی گارڈ کی سیکورٹی کور فراہم کیا جائے گا۔مسٹر شاہ کے یکم  جون کو وزیرداخلہ کی ذمہ داری  سنبھالنے کے بعد دہلی پولیس نے ان کی  سلامتی کے انتظامات کا جائزہ لیا تھا?۔ مسٹر شاہ کے  11 اکبر روڈ پر واقع رہائش گاہ پر  اضافی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ، مسٹر شاہ کو سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے  اے 6 کرشن مینن  مارگ میں میں رہائش گاہ الاٹ کیا گیا  ہے۔ یہ رہائش گاہ  سابق وزیر ا

کورٹ کی پھٹکار کے بعد سادھوی پرگیا سنگھ عدالت میں حاضر ہوئی ،سرکاری گواہوں کی گواہی جاری

ممبئی//مالیگاؤں ۸۰۰۲ بم دھماکہ معاملے کی کلیدی ملزمہ اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر آج بالآخیر ممبئی کی خصوصی این آئی عدالت میں حاضر ہوئی ، گزشتہ کئی سماعتوں سے سادھوی عدالت سے غیر حاضر تھی اور اس کے وکلاء نے بیماری کا بہانا بنایا تھا لیکن ٹی وی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ وہ پروگراموں میں مشغول تھی۔ خصوصی این آئی اے جج ونود پڈالکر نے گزشتہ ہفتہ سادھوی کی عدالت سے غیر حاضری کی درخواست کو مسترد کردیا تھا اور اسے حکم دیا تھا کہ ملزمہ کو عدالت میں ہفتہ میں ایک دن حاضر ہونا پڑیگا جس کے بعد آج ملزمہ ممبئی پہنچی اور عدالت میں پیش ہوئی۔آج جیسے ہی سادھوی عدالت میں سخت سیکوریٹی میں پیش ہوئی ، خصوصی جج نے اسے کہا کہ اسے عدالت میں ہفتہ میں کم از کم ایک دن حاضر ہونا پڑے گا کیونکہ اہم گواہوں کی گواہی شروع ہوچکی۔سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر نے عدالت کو یعنی دہانی کرائی کہ اس کی