ووٹوں کی گنتی ہوگی، تمام تیاریاں مکمل

نئی دہلی//17ویں لوک سبھا کی 542 سیٹوں اور چارریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے بعد جمعرات کو ہونے والی ووٹ شماری کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی پہلے کی طرح ہی ہوگی اور گنتی پوری ہونے کے بعد ہی وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کو ایم وی ایم سے ملایا جائے گا۔  ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے وقت وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کا ای وی ایم سے توثیق کے لیے 22اپوزیشن پارٹیوں کے مطالبے کو ٹھکرانے کے بعد کمیشن نے پہلے کی طرح ہی ووٹوں کی گنتی کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس بارے میں تمام ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔  ووٹوں کی گنتی جمعرات کی صبح آٹھ بجے سے ہوگی۔ پورے ملک میں بنائے گئے ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں اور میڈیا کے لیے بھی خبروں کی حصولیابی کے لیے ضروری سہولیات مہیا کرائی گئی ہیں۔ ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی ہر طرح کا انتظام کی

ای وی ایم معاملے پر بی جے پی نے اپوزیشن پر سوال اٹھایا

نئی دہلی’//بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپوزیشن کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج حسب خواہ نہیں آنے پر ‘ہتھیار اٹھانے ’ اور ‘خون کی ندیاں بہانے ’ جیسے بیان دینے پر آج سوال کیا اور کہا کہ ایسے پرتشدد اور غیر جمہوری بیان سے کسے چیلنج کیا جارہا ہے ۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے بدھ کو ٹوئٹ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت ملک کے عوام کے حق رائے دہی کی توہین ہے ۔ شکست سے بوکھلائی 22اپوزیشن پارٹیاں ملک کے جمہوری عمل پر سوالیہ نشان لگاکر دنیا میں ملک اور جمہوریت کا امیج خراب کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم پر اپوزیشن کے ذریعہ اٹھائے جانے والے سوال صرف گمراہ کرنے کی کوشش ہے ۔ جس سے متاثر ہوئے بغیر ہم سبھی کو جمہوری اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ ای وی ایم میں گڑبڑی کے معاملے پر ‘پروایکٹیو’ قدم اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن نے عوامی طور پر ایس

’پی ایم نریندر مودی‘ کے فلم سازوں نے نیا پوسٹر جاری کیا

نئی دہلی// بالی وڈ اداکار وویک اوبرائے کی اداکاری والی فلم ‘پی ایم نریندر مودی’ کے فلم سازوں نے بدھ کو فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا۔ فلم کے ڈائریکٹر امنگ کمار بی نے مائکرو بلاگنا سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے بایوپک کا نیا پوسٹر شیئر کیا۔ پوسٹر کا کیپشن ہے [؟]24مئی دیکھیں گے مودی بایوپک’ پی ایم نریندر مودی۔[؟] فلم ساز سندیپ سنگھ نے ٹوئٹ کیا[؟]ان سے محبت کریں یا نفرت کریں’ نظر انداز کرنے کا سوال ہی نہیں۔ پی ایم نریندر مودی۔ یہ نیا پوسٹر ہے ۔ جے ہند۔[؟] وویک اوبرائے نے بھی نیا پوسٹر شیئر کیا ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا[؟]پی ایم نریندر مودی’ دیکھیں گے مودی بایوپک۔پی ایم نریندر مودی 24مئی کو۔[؟]  ‘پی ایم نریندر مودی’ میں وزیر اعظم مودی کی زندگی پر مبنی اس فلم میں وویک اوبرائے کا لیڈر رول ہے ۔ اس کے علاوہ وہ فلم کے معاون کہانی کار بھی ہیں۔ فلم میں مسٹر مو

فرضی ایگزٹ پول سے کارکنان مایوس نہ ہوں: راہل

نئی دہلی//کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے لوک سبھا الیکشن پرایگزٹ پول کو فرضی قرار دیتے ہوئے پارٹی کے کارکنان کو مایوس نہ ہونے اور ووٹوں کی گنتی ہونے تک چوکنا اور ہوشیار رہنے کی ہدایت دی ہے ۔ مسٹر گاندھی نے کانگریس کے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ایگزٹ پول فرضی ہیں لہٰذا ان پر کان نہ دھریں۔ ایگزٹ پول کے ذریعے کانگریس کے کارکنان کے حوصلے کو پست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس لیے کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا،‘کانگریس پارٹی کے پیارے کارکنان! آئندہ 24 گھنٹے بے حد اہم ہیں۔چوکنا اور ہوشیار رہیں۔ خوف نہ کریں۔ آپ سچ کے لیے جد وجہد کر رہے ہیں۔ فرضی ایگزٹ پول کے پروپیگنڈہ سے مایوس نہ ہوں۔ خود اور کانگریس پارٹی پر یقین رکھیں۔ آپ کی محنت بے کار نہیں جائے گی۔ جے ہند....راہل گاندھی’۔ ایگزٹ پول بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کے حق میں جارہے ہیں جس

سیٹلائٹ ری سیٹ -2بی کا کامیاب تجربہ

شري ھرکوٹا// ہندوستانی خلائی ریسرچ تنظیم (اسرو) نے بدھ کو لانچ وہیکل پی ایس ایل وی-سی46 سے زمین کی نگرانی کرنے والے رڈار امیجنگ سیٹلائٹ آر آئی ایس ٹی۔ 2 بی کا کامیاب تجربہ کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ زمین کی نگرانی کرنے والے اس سیٹلائٹ کا تجربہ لانچ وہیکل پی ایس ایل وی-سی46کے ذریعہ یہاں سے قریب 80 کلو میٹر دور شري ھری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے سے بدھ کی صبح پانچ بجکر 30 منٹ کیا گیا ۔داغنے کے 15 منٹ 25 سیکنڈ کے 615 کلی گرام وزنی آر آئی ایس ٹی ۔2 بی کو خط مساوات سے 37 ڈگری جھکاؤ کے ساتھ 556 کلومیٹر کے مدار میں کامیابی کے ساتھ نصب کردیا گیا۔ داغنے کی 25 گھنٹوں کی الٹی گنتی شری ہری کوٹا میں منگل کہ صبح چار بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگئی تھی۔آر آئی ایس ٹی ۔2 بی کے کامیاب تجربہ کے اسرو کے چیرمین ڈاکٹر کے شیون نے مشن کے بعد سائنسدانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ‘‘ مجھے ی

سوریہ ونشم کی ریلیز کے 20سال پورے

ممبئی//مشہور اداکار امیتابھ بچن کی فلم سوریہ ونشم کی ریلیز کے 20سال پورے ہوگئے ہیں۔ سوریہ ونشم 21مئی 1999کو ریلیز ہوئی تھی۔فلم بھلے ہی باکس آفس پر نہ چلی ہو لیکن وقت کے ساتھ اسے بھی کلٹ کلاسک مانا گیا۔فلم میں امیتابھ نے باپ اور بیٹے کا ڈبل رول کیاتھا۔ان کے علاوہ سوندریا،انوپم کھیر اور قادر خان جیسے اداکاروں اس میں اہم رول تھا۔ سوریہ ونشم ٹی وی پر آنے والی کافی مقبول فلموں میں سے ایک ہے ۔ٹی وی چینلوں پر گزشتہ کئی برسوں سے بار بار دکھائی جاتی رہی ہے ۔کئی لوگوں نے یہ الزام لگایا کہ فلم کو زبردستی ٹی وی پر بار بار دکھایا جاتا رہا ہے جس کا جواب حال ہی میں امیتابھ نے دیا۔انہوں نے نے ایک ٹویٹ کو ریٹویٹ کی جس میں ایک یوزر نے لکھا تھا،‘‘یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ سوریہ ونشم سونی ٹی وی پر زبرستی شائقین کو دکھائی جارہی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے اس کی ہائی ریٹنگ کی وجہ سے اسے باربار دکھایا