تازہ ترین

لوک سبھا انتخاب ملک کی ترقی کی رفتار کو طے کرے گا: مودی

 بکسر //وزیراعظم نریندر مودی نے آج ووٹروں سے مرکز میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کی مضبوط حکومت کیلئے حمایت دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس بار کا انتخاب یہ طے کرے گا کہ 21 ویں صدی میں ہندوستان کی ترقی کی رفتار کتنی تیز ہوگی ۔ مسٹر مودی نے بکسر سے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے امیدوار اشونی چوبے کی حمایت میں اہرولی میں منعقدہ انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب صرف یہ طے کرنے کیلئے نہیں ہے کہ کون سی جماعت یا گٹھ بندھن جیتے گا بلکہ یہ انتخاب طے کرے گا کہ آنے والے سالوں میں ہندوستان کتنی تیزی سے ترقی کرے گا۔ یہ انتخاب اکیسویں صدی کے ہمارے بچوں کے مستقبل کو طے کرنے والا ہے ۔ انہوں نے کانگریس ، راشٹریہ جنتادل ( آر جے ڈی ) اور اس کے دیگر حلیف جماعتوں کو مہا ملاوٹی کا خطاب دیتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ ہندوستان کی ترقی کی بات نہیں کرتے ہیں۔انہیں صرف اپنے مفاد کی فکر ہے غر

مودی نے آم کھانا سکھایا،اب بتائیں کہ 5 سال میں کیاکیا

 نیمچ//کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج وزیراعظم نریندرمودی پر یکے بعد دیگرے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کو آم کھانا سکھادیاہے ،اب وہ یہ بتائیں کہ انھوں نے پچھلے پانچ سال میں ملک کے مختلف طبقوں کے لیے کیاکیا۔مسٹر گاندھی مدھیہ پردیش کے نیمچ میں مندسورپارلیمانی سیٹ سے کانگریس امیدوار میناکشی نٹراجن کی حمایت میں منعقد انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ملک کو بتادیا کہ وہ آم کیسے کھاتے ہیں ،کیسے چھیلتے ہیں ۔کرتے کی آستین کاٹ کررکھتے ہیں ،تاکہ سوٹ کیس میں جگہ بنے ۔انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ملک کو یہ سب بتادیا ،اب وہ یہ بتائیں کہ انھوں نے پچھلے پانچ سال میں بے روزگاروں کے لیے کیاکیا۔اپنے تقریبا نصف گھنٹے کے خطاب کی شروعات میں انھوں نے لوگوں سے پوچھا کہ انکا موڈ کیسا ہے ۔اس دوران انھوں نے چوکیدار سے متعلق متنازعہ نعرے بھی لگوائے اور دعوی کیاکہ وہ اسی کے ذ

پرینکا کے روڈ شو کی تیاریاں مکمل

 وارانسی//کانگریس جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا کے وارنسی میں روڈ شو کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ محترمہ گاندھی 15 مئی بروز بدھ وارانسی پارلیمانی حلقے سے کانگریس امیدوار اجے رائے کی حمایت میں روڈ شو کریں گی۔کانگریس سینئر لیڈر موہن پرکاش کے مطابق روڈ شو کا ا?غاز پنڈت مدن موہن مالویہ کی مورتی سے ہوگی اور اس کا اختتام کاشی وشوناتھ پر ہوگا۔ روڈ شو کے اختتام کے بعد محترمہ واڈرا کاشی وشو ناتھ مندر میں پوجا بھی کریں گی۔ملحوظ رہیکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کانگریس کی جانب سے اجے رائے کو امیدوار بنائے جانے کے بعد یہ پہلی دفعہ ہے جب پرینکا وارانسی کا دورہ کررہی ہیں۔مسٹر رائے نے 2014 کے انتخابات میں بھی وزیر اعظم کے خلاف وارانسی سے انتخاب لڑا تھا۔ 2014 میں مسٹر رائے تیسرے مقام پرتھے۔اجے رائے کو کانگریس کا امیدوار بنائے جانے سے قبل یہ خبر گردش میں

کیا راہل منی شنکر ایر کے بیان سے متفق ہیں؟راج ناتھ

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کانگریس کے سینئر رہنما منی شنکر ایر کے وزیر اعظم نریندر مودی پر دوبارہ کئے گئے نازیبا تبصرہ پر کانگریس صدر راہل گاندھی سے سوال کیا کہ کیا وہ اس مرتبہ مسٹر ایر کے خیالات سے متفق ہیں۔مسٹر سنگھ نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں مسٹر ایر کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ مسٹر ایر نے گجرات اسمبلی الیکشن کے دوران بھی وزیر اعظم مودی کو نیچ کہا تھا جس کے بعد مسٹر ایر کو پارٹی سے معطل کردیا گیا تھا۔ بعد میں ان کی کانگریس میں بحالی ہوگئی تھی۔ اب پھر مسٹر ایر نے اسی طرح کا بیان دہرایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس بتائے کہ اس کا اب کیا خیال ہے ۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کیا مسٹر گاندھی اس مرتبہ مسٹر ایر کے خیالات سے متفق ہیں؟مغربی بنگال میں سیاسی تشدد پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ ص

انتخابات میں بی جے پی کی کشتی ڈوب رہی ہے : مایاوتی

 لکھنؤ// بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے منگل کو دعوی کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا کشتی ڈوب رہی ہے اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے بھی اس کا ساتھ چھوڑ دیا ہے ۔  محترمہ مایاوتی نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کشتی ڈوب رہی ہے ۔ اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ آر ایس ایس نے بی جے پی کا ساتھ چھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی وعدہ خلافی سے آر ایس ایس اور عوام ناراض ہے اور ہار سے بی جے پی بوکھلا گئی ہے ۔   بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم کا دوہرا کردار اجاگر ہوا ہے اور بی جے پی کارکنوں میں مایوسی ہے ۔ ملک کو صاف شبیہ کا وزیر اعظم چاہیے ۔  انہوں نے الیکشن کمیشن سے انتخابی تشہر کے لئے کئے جانے والے روڈ شو کے اخراجات امیدواروں کے اخراجات میں شام