تازہ ترین

دو دہائیوں کی دشمنی ختم ، ملائم اورمایا ایک ہی اسٹیج پر

 مین پوری//اترپردیش کا مین پوری ضلع آج ہندوستانی سیاست میں تقریباََ چوبیس برسوں تک ایک دوسرے کے کٹر حریف رہے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے بانی ملائم سنگھ یادو اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی کے ایک ہی اسٹیج پر آنے کا گواہ بنا۔1995میں اترپردیش کی سیاست میں ہنگامہ برپا کردینے والے گیسٹ ہاوس واقعہ کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب یہ دونوں لیڈرایک ہی اسٹیج پر آئے ۔ اس تاریخی واقعہ کا گواہ بننے کے لئے کرسچئن گراونڈ میں ہزاروں لوگ موجود تھے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی کو مرکز میں حکومت سے بے دخل کرنے کے ارادے سے ایس پی ۔ بی ایس پی کی مشترکہ ریلی میں ایس پی کے صدر اکھلیش یادو’ مایاوتی کے بھتیجے آکاش آنند اور بی ایس پی کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا سمیت کئی اہم رہنما موجود تھے ۔اس موقع پر مین پوری سے ایس پی کے امیدوار ملائم سنگھ یادو نے جلسہ عام میں بی

رسم و رواج کو آئینی تحفظ ملے گا:وزیراعظم کی یقین دہانی

ترواننت پورم//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں آتی ہے ، تو رسم و رواج کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ مسٹر مودی نے جمعرات کے روز یہاں پارٹی کی ‘ وجے سنکلپ ’ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے متنازعہ سبري مالا معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ‘‘تئیس مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد ہم رسم و رواج کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے عدالت اور پارلیمنٹ میں لڑائی لڑیں گے ’’۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھگوان ایپّا کے عقیدت مندوں پر لاٹھی چارج کروا رہے ہیں اور انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا رہے ہیں ان سے بدلہ لینے کے لئے ریاست کا ہر بچہ آگے آئے گا اور رسم و رواج کی حفاظت کرے گا۔ کانگریس صدر راہل گاندھی کے کیرالہ کے وایناڈ پارلیمانی حلقہ سے الیکشن لڑنے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ‘‘اگر آپ جنوبی ہندوستا

مودی پاکستان کا خوف دکھا کر ووٹ مانگ رہے ہیں:گہلوت

بھیلواڑہ//راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر پاکستان کا خوف دکھا کر عوام سے ووٹ مانگنے کا الزام لگایا ۔  مسٹر گہلوت ضلع بھیلواڑہ کے شاھپورہ میں آج انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔. انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی پاکستان کا خوف دکھا کر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں، لیکن پاکستان سے ڈرتا کون ہے ۔ ہم نے اندرا گاندھی کے وقت پوکر ن میں ایٹمی دھماکہ کیا تھا۔ اب فوج کی بہادری کو مسٹر مودی اپنی بہادری بتارہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ پاکستان ہے کیا چیز - انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دو مرحلوں میں بی جے پی کا صفایا ہو رہا ہے ۔ ملک کے ٹی وی چینل اور اخبار کے ایڈیٹر دباؤ میں ہیں۔ ٹی وی پر جو دکھایا جا رہا ہے وہ سب سچ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے آج کل نیا جملہ شروع کیا ہے کہ وہ او بی سی طبقہ سے ہیں، اس لئے کانگریس کے لوگ ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ مسٹر گہلوت نے کہا ک

کانگریس لیڈرپرینکا چترویدی شیوسینا میں شامل

نئی دہلی//کانگریس ترجمان کے عہدے سے استعفی دینے والی پرینکا چترویدی جمعہ کو شیوسینا میں شامل ہوگئیں۔شیوسینا ہیڈکوارٹر ماتوشری میں منعقد پریس کانفرنس میں پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی موجودگی د میں محترمہ چترویدی نے شیوسینا میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ مسٹرٹھاکرے نے محترمہ چترویدی کے شیوسینا میں شامل ہونے کا استقبال کیا اور انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔محترمہ چترویدی نے اس موقع پر کہا کہ شیوسینا نے خاندان کے رکن کے طور پر جتنے احترام کے ساتھ انہیں جوڑا ہے اس سے وہ بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا،‘‘ممبئی میری جائے پیدائش ہی نہیں میدان عمل بھی ہے ۔’’ چترویدی نے جمعہ کو کانگریس صدر راہل گاندھی کو خط لکھ کر بیتے کچھ دنوں میں ان کے ساتھ برا برتاؤ کئے جانے اور ایسا کرنے والوں کو قیادت کی جانب سے تحفظ فراہم کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی کے سبھی عہدوں اور رکنیت سے استعفی دے

مودی جی کو بنگال سے رسوگولا ملے گا:ممتا بنرجی

کلکتہ//وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج دعویٰ کیا ہے کہ بنگال میں بی جے پی کوصفر ملنے والا ہے ۔بنگال میں بڑی کامیابی دیکھنے کا خواب مودی جی کیلئے ڈراؤنا ثابت ہوگا اور یہ دن میں دیکھا ہوا خواب ہے ۔ممتا بنرجی نے ہندی کہاوت کو نقل کرتے ہوئے کہاکہ[؟]دہلی کا لڈو۔جو کھایا وہ پستایا[؟]بنگال میں صفر ملنے والا ہے ۔ممتا بنرجی نے جنوبی دیناج پور میں دو ریلیوں سے خطاب کیا ہے ۔خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے 2016کے اسمبلی انتخاب میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ اگر بنگال میں بی جے پی اقتدار میں آئی تو بنگال کے عوام کے دونوں ہاتھوں میں لڈو ہوگا۔ایک مرکز میں این ڈی اے حکومت ہے اور بنگال میں بھی بی جے پی کی حکومت ہوگی۔بی جے پی کے اس خواب کو ہدف ملامت بناتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں 20سیٹیں دیکھنے کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوا اور انہیں صفر کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملے گا۔بنگال سے بی جے پی کو رسوگ

مودی کے فیصلوں نے ملک کی معیشت برباد کردی:اویسی

اورنگ آباد،مہاراشٹر//آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے صدر اسدالدین اویسی نے نوٹوں کی منسوخی کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے فیصلوں نے ملک کی معیشت کو برباد کردیا۔مسٹر اویسی نے جمعہ کی رات مہاراشٹر کے کراڈ پورا علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی نے چھوٹے اوردرمیانے کاروباریوں کو بحران میں ڈال دیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹرمودی کی حکومت میں بے روزگاری بڑھی ہے اور کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کی آمدنی کم ہوگئی ہے ۔ اویسی نے ‘ادھورے وعدوں’ کے سلسلے میں وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پر سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے کے لئے جھوٹے اور متوجہ کرنے والے وعدے کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ بے روزگاری اور کسانوں کے مسئلوں سے نمٹنے کے بجائے بی ج

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ایک بار اکثریت حاصل ہوجائے

دھرم پور//بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدرامیت شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہوتے ہی اُن کی جماعت آئین کی دفعہ370جوجموں کشمیرکوخصوصی درجہ عطا کرتی ہے،کوختم کرے گی۔گجرات کے ولسادضلع میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی سلامتی جاری لوک سبھا انتخابات کابنیادی معاملہ ہے ۔شاہ نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی اپنے چنائو منشور میں کہا ہے کہ ایکبار پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہوتے ہی ہم دفعہ370کوختم کریں گے تاکہ کشمیربھارت کا اٹوٹ انگ مستقل طور بن جائے ۔اس وقت بی جے پی کو راجیہ سبھامیں اکثریت حاصل نہیں ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ اس وقت لڑائی ترقی کیلئے نہیں ہے۔اس میں شک نہیں ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میںترقی ہوئی۔ اس  وقت جو معاملہ درپیش ہے وہ قومی سلامتی کاہے اور صرف مودی اور بھارتیہ جنتاپارٹی ہی یہ فراہم کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے ک