تازہ ترین

ملک میں کروناکی وباء میں شدت | 32افراد ہلاک،متاثرین کی تعداد1251ہوگئی

نئی دلی //ملک میں پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے 227 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد انفیکشن کے کل مریضوں کی تعداد بڑھکر 1251ہوگئی ہے اور تین مریضوں کی موت ہوجانے سے اس وائرس کی زد میں آکر مرنیوالوں کی تعداد 32ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ جن تین مریضوں کی موت ہوئی ہے وہ گجرات،مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش کے ہیں۔ان معاملوں میں اضافے کی وجہ سے کچھ مقامات پر لوگوں کی بے احتیاطی اور وقت پر اس کے بارے میں معلومات نہ دیا جانا شامل ہے۔انہوں نے کہا،’’ہم اس لڑائی میں اتنے ہی کامیاب ہوسکیں گے جتنا ہمیں لوگوں کا ساتھ ملے گا۔‘‘لو اگروال نے بتایا کہ اس وقت حکومت کی توجہ کورونا وائرسے زیادہ انفیکشن والے علاقون پر ہے اور سبھی ریاستوں کے ساتھ مل کر کمیونٹی سرویلانس ،زیادہ رابطے کی ٹریسنگ جیسی کوششوں پر ہے اور لاک ڈاؤن

مہاجر مزدوروں کو درپیش مسائل

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے ملک میں کورونا وائرس کے مد نظر قومی سطح پر لاک ڈاؤن کے وجہ سے مہاجر مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کرنے سے متعلق عرضی کے پر شنوائی آئندہ منگل تک ملتوی کر دی اور کچھ ہدایات بھی دی ہیں۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی خصوصی بینچ نے ایڈووکیٹ آلوک شریواستو اور رشمی بنسل کی عرضیوں کی کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مشترکہ طور پر شنوائی کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں سنجیدگی سے سنا۔ عدالت نے سوشل میڈیا پر کورونا سے متعلق فرضی خبریں پھیلانے والے کے خلاف کاروائی کرنے اور ڈاکٹروں کا ایک پینل تشکیل دینے سمیت کئی ہدایات دی ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے شنوائی سات اپریل تک ملتوی کر دی۔ سالسٹر جنرل تشار مہتا نے کورونا وائرس سے نمٹنے ، مہاجر مزدوروں کے لیے کیے جانے والے انتظامات، عوام کو سوشل ڈسٹینسنگ کی ترغیب اور ان

تلنگانہ حکومت کا اعلان | تمام مزدوروں کا خیال رکھاجائیگا

 حیدرآباد//تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راو نے یقین دہانی کروائی ہے کہ دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 10,300مزدورجو آبپاشی پروجیکٹس میں ضلع سدی پیٹ میں کام کررہے ہیں کو 12کلو چاول کے ساتھ ساتھ فی کس 500روپئے فراہم کئے جائیں گے ۔وزیرموصوف نے کل سدی پیٹ ضلع میں نقد رقم اور چاول کی تقسیم کا کام کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت،دیگر ریاستوں کے نقل مکانی کرتے ہوئے تلنگانہ میں آنے والے تمام مزدوروں کو تلنگانہ کے خاندان کی طرح سمجھے گی۔مسٹر راو نے مدن پلی میں 360زرعی مزدوروں میں چاول کی تقسیم کے کام کی نگرانی کی۔ساتھ ہی انہوں نے نرساپور کے مزدوروں میں نقدی کی تقسیم،گجویل کی آر آرکالونی اور دیگر مقامات پر ان مزدوروں میں چاول اور دیگر اشیا کی تقسیم کی۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت تمام نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کا لاک ڈاون کے موقع پر خیال رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا

جمعیۃ علماء کی جانب سے راشن کی تقسیم

حیدرآباد//کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور پیشہ اور روزانہ کی بنیاد پر کمائی کرنے والے لوگ بہت متاثر ہیں۔ جمعیۃ علماء کریم نگر(تلنگانہ) کی جانب سے مفتی محمد یونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی نگرانی میں ایسے متاثر افراد اور خاندانوں میں نقد مالی امداد اور راشن تقسیم کیا جارہا ہے ۔ دیہاتوں میں اس سلسلہ میں کوششیں کی جارہی ہیں۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طورپرکئی افراد میں راشن کی تقسیم عمل میں لائی گئی،ضرورت مندوں کو ان کے گھر پہنچ کر سامان پہنچایا جارہا ہے ۔اس موقع پر مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر،مفتی محمد نوید سیف حسامی ایڈوکیٹ،جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈکریم نگر،حافظ عبدالمجید اشتیاق سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر کے علاوہ ریلیف ٹیم موجود تھی۔  

۔6 سرکاری بینکوں کا انضمام آج سے نافذ

نئی دہلی// معیشت کی بڑھتی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد کرنے اور عالمی سطح تک بڑے بینک بنانے کے مقصد سے عوامی زمرے کے 10 بینکوں کا انضمام یکم اپریل سے نافذ العمل ہونے کے ساتھ ہی چھ سرکاری بینک تاریخ کے اوراق میں درج ہو جائیں گے ۔یکم اپریل سے جو بینک تاریخ میں درج ہوجائیں گے ، ان میں الہ آباد بینک، کارپوریشن بینک، آندھرا بینک، سنڈیکیٹ بینک، اورینٹل بینک آف کامرس اور یونائیٹیڈ بینک آف انڈیا ہے ۔ اس انضمام کے بعد ملک میں سرکاری بینک کی تعداد کم ہوکر 12 ہوجائے گی۔ بینکوں کے انضمام کے سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا بھی نوٹیفکیشن جاری کر چکا ہے ۔ اس کے تحت الہ آباد بینک کا انڈین بینک میں، کارپوریشن بینک اور آندھرا بینک کا یونین بینک آف انڈیا میں یکم اپریل سے انضمام ہو جائے گا۔ یکم اپریل سے الہ آباد بینک کے برانچ انڈین بینک کی برانچ کے بطور کام کریں گے ۔ یونائیٹیڈ بینک آف انڈیا اور او

ملک میں کورونا وائرس سے 29کی موت، 1071متاثر

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے اب تک 29 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ ا س متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1071 ہو گئی ہے۔وزارت صحت کی پیر کی صبح جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 1071کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 49 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 29 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 100 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔کیرالہ، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دہلی میں اب تک سب سے زیادہ کیسزسامنے آئے ہیں۔کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں آٹھ، گجرات میں پانچ، کرناٹک میں تین، دہلی میں دو، جموں و کشمیر میں دو، مدھیہ پردیش میں دو اور کیرالہ، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔گجرات میں کورونا وائرس سے ایک

نظام الدین مرکز سے 200 جانچ کے لئے اسپتال بھیجے گئے

نئی دہلی//کرونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر جنوب مشرقی دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز سے دس سے زیادہ ممالک کے شہریوں سمیت 200 لوگوں کو یہاں الگ الگ اسپتالوں میں جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔نظام الدین کے ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ مرکز میں تقریبا 600 لوگ تھے جن میں سے فی الحال 200 لوگوں کو کرونا کے انفیکش کی جانچ کے لئے الگ الگ اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا ہے اور مرکز کے اردگرد کے علاقوں کوپوری طرح سیل کردیا گیا ہے۔ جن لوگوں کو جانچ کے لئے لے جایا گیا ہے ان میں بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، ملائشیا، سعودی عرب، انگلینڈ اور چین کے تقریبا 100 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔ اتوار کو تمل ناڈو کے ایک 64 سالہ شخص کی موت ہوگئی تھی جو مرکز میں رکا ہوا تھا۔ متوفی کی حالانکہ ابھی جانچ رپورٹ نہیں آئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد پولس نے جانچ شروع کردی ہے۔پولس نے معاملے کی سنگینی کو

عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر | کشمیر کے سیاسی قیدیوں کو رہاکیا جائے/ پاکستان

 سرینگر// پاکستان نے کورونا وائرس کے نتیجے میں پیدا صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں و کشمیر کے سبھی سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے کئی کیسوں کی تصدیق کے باوجود خطے میں عائد پابندیوں پر پاکستان کو گہری تشویش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سینکڑوں کشمیری نوجوان، سیول سوسائٹی اراکین اور سیاسی قائدین بدستور جیلوں میں قید ہیں ،جن میں کئی افراد کو نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔دفترخارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری فورسز خطے میں پبلک سیفٹی ایکٹ اور آرمڈ فورسز اسپشل پاور ایکٹ جیسے غیر انسانی قوانین کے تحت سرگرم ہیں۔کشمیری قائدین کی مسلسل گرفتاری پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بیان میںکہا گیا ہے کہ حریت کانفرنس کی سینئر قیادت اپنے گھروں یا مختلف جیلوں میں بند ہے، مح

نائیڈو کی ارکان پارلیمنٹ سے عطیہ دینے کی اپیل

نئی دہلی// نائب صدر ونکیا نائیڈو نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ممبران پارلیمنٹ سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ان سے اپنے ممبرپارلیمنٹ فنڈ میں عطیہ دینے کو کہا ہے ۔ نائیڈو نے اتوار کو یہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک ممبر پارلیمنٹ اپنے ممبر پارلیمنٹ فنڈ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عطیہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم ایک کروڑ روپے ہر ممبر پارلیمنٹ کو آغاز میں دینے چاہئے ۔نائب صدر نے سماجی تنظیموں اور رضاکار اداروں سے غریبوں اور کمزوروں کو کھانا فراہم کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے تارکین وطن محنت کشوں کے لئے بھی کھانے کا انتظام کیا جاناچاہیے ۔ انہوں نے لوگوں سے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل کی۔تمام ممبران پارلیمنٹ کے نام مکتو ب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بنی نوع انسان کے سامنے ایک غیر معمولی بحران پیدا ہوگیا ہے ۔ اس سے نمٹنے کے لیے حکومت، شہری تنظیمو

صدر ہند نے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی

نئی دہلی// صدر رام ناتھ کووند نے ملک کے عوام سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تعاون کی اپیل کی ہے ۔ کووند نے کورونا وائرس کے بحران پر قابو پانے کی قومی کوششوں میں تعاون کرنے کے لئے اتوار کو فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ملک کے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ فنڈ میں دل کھول کر کی تعاون کے لئے آگے آئیں۔انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ان کی پیروی کرتے ہوئے راشٹر پتی بھون کے افسر ان و ملازمین بھی فنڈ میں رضاکارانہ تعاون کے لئے آگے آئے ہیں۔  

لوگوں کی دقتیں دور کرنے والے سماج کے ہیرو: مودی

نئی دہلی//وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ کورونا کے لئے نافذ 21دن کے لاک ڈاؤن کے دوران جو لوگ ضروری اشیا کی فراہمی مناسب انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں،وہ اپنی زندگی داؤ پر لگا کر ملک کی خدمت انجام دے رہے ہیں،اس لئے وہ ہمارے اصلی ہیرو ہیں اور سماج کے لئے ان کی خدمت قابل ستائش ہے ۔ مودی نے اتوار کو ریڈیو پر نشر اپنے ماہانہ پروگرام’من کی بات‘میں کہا کہ اس بحران کی گھڑی میں ضروری سامان فروخت کرنے والے دکان داراپنا زندگی خطرے میں ڈال کر لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے گھروں میں قید لوگوں کو ضروری چیزیں مہیا کرارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک ڈرائیوراپنی زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کو ضروری سامان پہنچا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو کسی طرح کی دقتیں نہ ہوں۔اسی طرح سے پھل،دودھ وغیرہ فروخت کرنے والے ملک کو بحران کے وقت اہم خدمت دے رہے ہیں۔ای کامرس خدمات کے ملازمین بھی جان پر کھیل کر کام کررہے ہی

ملک میں کورونا کا اثر وسیع

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 25 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 979 ہو گئی ہے ۔وزارت صحت کی اتوار کی صبح کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 979 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ ان میں 931 ہندوستانی اور 48 غیر ملکی ہیں۔ کورونا وائرس سے ملک بھر میں اب تک 25 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 87 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔کیرالہ، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دہلی میں اب تک سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر میں چھ، گجرات میں چار، کرناٹک میں تین، دہلی میں دو، مدھیہ پردیش میں دو اور کیرالہ، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، تلنگانہ، جموں و کشمیر، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے ۔ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز زیر ان

درماندہ لوگوں کی مدد 24گھنٹے کام کرنے والی ہیلپ لائن قائم

نئی دلّی//نئی دلّی اور ملک کے مختلف حصوں میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے درماندہ لوگوں کے مشکلات کو لاک ڈاون مدت کے دوران کم کرنے کے لئے جموں وکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن کی طرف سے چوبیس گھنٹے کام کرنے والا مخصوص ہیلپ لائن سینٹر چالو کیاگیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری ریمپی اوہری اِس مرکز کے کام کا ج کی مجموعی نگرانی کر رہے ہیں ۔اِس مقصد کے لئے پانچ ہیلپ لائین نمبرات بھی قائم کئے گئے ہیں۔ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر کے درماندہ لوگ لاک ڈاون کی وجہ سے پیدا شدہ کسی بھی مسئلے کے ازالے کے لئے چوبیس گھنٹے کام کرنے والے ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔یہ نمبرات ہیں۔919717355186( ایم ) ، 919810314773( ایم ) ،24611210، 24611108اور24615475 ہیں۔یہ لوگ jkhsdelhi@gmail.com پر بھی رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کافی تعداد میں طلباء کی کمیشن نے مدد کی ہے تاکہ وہ

وزیراعظم کا چین سے لوٹے کشمیری طالب علم کو فون

سرینگر//ووہان چین سے واپس لوٹے کشمیری طالب علم کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے فون پر بات کرکے وہاں کے حالات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ کوروناوائرس کے مرکز ووہان چین میں زیر تعلیم کشمیری طالب علم نظام الرحمان جو وہاں یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا، کے ساتھ گذشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی نے فون پر بات کی ۔نظام  الرحمان کشمیر سے تعلق رکھتا ہے اور وُوہان میں MBBSکی ڈگری کررہا تھا تاہم کوروناوائرس کی وجہ سے پھیلی افراتفری کے بعد مرکزی سرکار کی جانب سے اُسے دیگر ساتھیوں سمیت واپس لایا گیا ۔ مذکورہ طالب علم سے وزیر اعظم نریندر مود ی نے فون پر بات کی اور اُ س سے ووہان کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ اس موقعہ پر فون پر بات کرتے ہوئے  نظام الرحمان نے کہا کہ ہمیں کورنٹائن میں بہتر سہولیات فراہم کی گئیں۔انہوںنے وزیر اعظم اور مرکزی سرکار کا بھی شکریہ اداکیا جنہوں نے انہیں واپس لانے کیلئے

وزیراعظم کا آیوش ڈاکٹروں کی مدد لینے پر زور

نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے سماج کو صحت مند رکھنے کے لئے آیوش ڈاکٹروں کی تعریف کرتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جانا چاہئے ۔ مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آیوش ڈاکٹروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو صحت مند رکھنے میں آیوش کی طویل روایت رہی ہے ۔کرونا وائرس سے متعلق اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آیوش ڈاکٹروں کا نظام پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے اور انہیں عالمی صحت تنظیم کی ہدایات کا پالن کرتے ہوئے کروناوائرس سے نمٹنے میں اپنے نظام کااستعمال کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر آیوش شری پد یسونائک اور کابینہ سکریٹری اور آیوش وزارت کے سکریٹری بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو کرونا وائرس سے نمٹنے میں صحت کے شعبہ کے مکمل ورک فورس کا استعمال کرنا چاہئے ۔ حکومت کو ضرورت پڑھن

ریاستیں مزدوروں اور محنت کشوں کی مدد کریں :وزارت داخلہ

نئی دہلی// مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے جان لیوا کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران دوسری ریاستوں کے مزدوروں، محنت کشوں اور دیگر مہاجرین کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے کہا ہے ۔مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران دوسری ریاستوں کے ان لوگوں کو کھانے اور رہنے کی جگہ مہیا کرانے کے اقدامات کریں۔ خط کے ذریعے بھیجے گئے مشورے میں ریاستوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ دوسری ریاستوں کے طلباء اور کام کرنے والی خواتین کو ان کی موجودہ رہائش گاہوں میں ہی رہنے سے متعلق اقدام بھی اٹھائیں۔ انہوں نے ریاستوں سے یہ بھی یقینی بنانے کے لئے کہا ہے کہ ہوٹلوں، کرایہ کے مکانوں اور ہوسٹلوں میں رہنے والے لوگوں کو وہیں رکھتے ہوئے سبھی لازمی اشیا فراہم کی جانی چاہئے ۔ اس سے

طبی ساز و سامان کی فراہمی

اسلام آباد//پاکستان نے جمعہ کو چین کے ساتھ لگنے والی سرحد وںکو ایک دن کیلئے کھول دیا تاکہ ملک میں کروناوائرس کی عالمی وبا ء کا مقابلہ کرنے کیلئے چینی طبی امدادکووصول کیا جائے۔پاکستان میں اس وقت اس وبائی بیماری میں1235افراد مبتلاء ہیں جبکہ نو کی موت ہوچکی ہے ۔چین نے جمعرات کو پاکستان سے کہا تھا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں کو جمعہ کے روزایک دن کیلئے کھول دے،تاکہ ملک میں کرونا وائرس کی عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے طبی سامان کو لایا جائے ۔پاکستان کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں مصدقہ کروناوائرس کے بیماروں کی تعداد1235ہوگئی ہے جب کہ اس بیماری کاشکار9افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔سندھ میں اس بیماری میں 429افراد مبتلاء ہیں۔پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اس بیماری کے408مریض ہیں ،جبکہ خیبرپختون خواہ میں147،بلوچستان میں131،گلگت بلتستان میں91،اسلام آبادمیں27اور پاکستانی زیرانتظام کشمیرمیں2مر

کررونا وائرس کا قہر

 نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس ‘ کووڈ -19’ سے اب تک 19افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 824 ہو گئی ہے ۔ وزارتِ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کے 27 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اس کے 824 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 19 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 67 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔کیرل، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دہلی میں اب تک سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں ۔ کورونا وائرس کی وبا سے مہاراشٹر میں چار، گجرات میں تین، کرناٹک میں دو، دہلی، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، جموں کشمیر، تامل ناڈو، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے ۔اترپردیش میں جمعہ کو نوئیڈا میں تین اورآگرہ میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ری

کررونا سے نمٹنے میں مودی ناکام:کانگریس

نئی دہلی// کانگریس نے کہا ہے کہ بحران ہر دور میں آتا ہے اور اس سے نمٹنا قیادت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کورونا وبا سے نمٹنے کی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے جمعہ کے روز مسٹر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔پارٹی نے ٹویٹ کیا،‘ تبدیلی فطرت کا ضابطہ ہے اور انہی تبدیلیوں کے دوران کچھ بحران بھی آتے ہیں مگر ان سے نمٹنا قیادت کی ذمہ داری ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کورونا صحت ایمرجنسی سے نمٹنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ بحران پہلے بھی آئے ہیں مگر ان کا وقت رہتے تدارک کیا گیا تھا’۔حکومت پر 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی تیاری نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے کہا،‘ کورونا بحران اور لاک ڈاؤن ملک کے کسانوں پر دوہری مار ہیں۔ فصل کاٹنے کے لیے کوئی انتظام نہیں کی گی

طبی عملے کی کوششیں قابل ستائش:کووند

نئی دہلی//صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کورونا وائرس (کووڈ 19) کے چیلنج سے نمٹنے میں مصروف طبی ماہرین اور دیگر تمام کی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔ مسٹر کووند نے نائب صدر وینکیا نائیڈو، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے گورنروں، لیفٹیننٹ گورنروں اور ایڈمنسٹر یٹر وں کے ساتھ کووڈ -19 سے متعلق مسائل پر بات چیت کی ۔ یواین آئی