چندرابابو نائیڈو کو انتخابات میں شکست کا خوف، اپنی سیاست اور مفاد کو جار ی رکھنا ہی مہاملاوٹ کلب کا مقصد

حیدرآباد// وزیراعظم نریندر مودی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کئی معنوں میں ان سے سینئر ہیں،چندرابابو انحراف ، اپنے سینئرس کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے میں سینئر ہیں جس طرح انہوں نے اپنے خسر کی پیٹھ میں خنجر گھونپا تھا۔وزیراعظم مودی نے ضلع گنٹور میں بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چندرابابو ان سے سینئر ہونے کی بات یاددلاتے ہیں لیکن ان کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ وہ ایک انتخابات کے بعد دوسرے کو ہارنے میں سینئر ہیں لیکن میں اس میں ان سے سینئر نہیں ہوں۔چندرابابو جس کو گالی دے رہے ہیں اس کی گود میں بیٹھنے میں سینئر ہیں اوراے پی کے خوابوں کو چور چور کرنے میں سینئر ہیں۔وزیراعظم نے الزام لگایا کہ نام نہاد اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے لئے دہلی کے دورہ کیلئے چندرابابو عوامی رقم کا استعمال کرر ہے ہیں انہیں ایک ایک پیسہ کا حساب دینا پڑے گا،مودی جو تلگودیشم

مودی کے دورہ کے خلاف تلگودیشم اور دیگر جماعتوں کاشدید احتجاج

حیدرآباد// آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کادرجہ دینے سے انکار اور اے پی تنظیم نو قانون میں کئے گئے وعدوں کا احترام نہ کرنے کے باوجود وزیراعظم نریندرمودی کے اتوار کو دورہ اے پی کے خلاف حکمران جماعت تلگودیشم اور خصوصی درجہ کی حامی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے آج مختلف مقامات پر احتجاج، دھرنے اور مظاہرے کئے گئے ۔ریاست کے 13اضلاع میں یہ پروگرام منعقد کرتے ہوئے اے پی سے ہوئی شدید ناانصافی کا الزام لگایا گیا اور مودی کے دورہ کی مخالفت کی گئی۔وزیراعظم ،بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کی جنوبی ہند کی اہم حلیف تلگودیشم کی اس محاذ سے علحدگی کے بعد پہلی مرتبہ ریاست کا دورہ کر رہے ہیں۔قبل ازیں انہوں نے اے پی کے نئے دارالحکومت امراوتی کے سنگ بنیاد کے لئے اے پی کادورہ کیا تھا ۔خصوصی درجہ کی حامی جماعتوں نے الزام لگایا کہ مودی نے ریاست کے عوا م کے ساتھ دغابازی کی ہے اور وعدہ  کے باوجود ریاست کو خصوصی

پرتشدد ہوا گجر ریزرویشن آندولن

 راجستھان میں تین دنوں سے جاری گورجر ریزوریشن ا?ندولن اتوار کو پرتشدد ہوگیا۔ دھولپور میں دہلی - ممبئی قوامی شاہراہ نمبر تین کو جام کرنے کے دوران مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ اس کے بعد بھیڑ نے پولیس پر پتھراو کردیا۔ جواب میں پولیس نے بھی ہوائی فائرنگ کی ، جس کی وجہ سے وہاں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ بھیڑ نے تین گاڑیوں کو نذر ا?تش کردیا۔ جائے واقعہ پر حالات کشیدہ ہیں۔اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے دوپہر میں دھولپور شہر میں ریزرویشن ا?ندولن پر تبادلہ خیال کیلئے میٹنگ کی۔ اس کے بعد مظاہرین دہلی - ممبئی قومی شاہرہ کو جام کرنے کیلئے شہر کے واٹرورکس چوراہے پر جمع ہوگئے۔ اس دوران مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ ہوگئی۔ اس درمیان مظاہرین کی جانب سے پتھراو کیا گیا۔  افراتفری کے ماحول کے درمیان مظاہرین نے تین گاڑیوں کو ا?گ کے سپرد کردیا۔ حالات کو بے قابو ہوتے دیکھ کر پولیس ن

شراب کا قہر: ہر لمحہ تھمتی سانسیں ، اترپردیش میں مرنے والوں کی تعداد 92تک پہنچی

لکھنؤ//ا ترپردیش میں زہریلی شراب پینے سے ہوئے بڑے حادثوں میںمرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 92 تک پہنچ گئی ہے۔ اس معاملہ میں 175 سے زیادہ لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہیجبکہ 297 افراد کے خلاف معاملات درج کئے گئے ہیں۔ اترپردیش کے سہارنپور میں 64 اور کشی نگر میں 11 اموات کی خبر ہے۔معاملہ سامنے آنے کے بعد یوگی حکومت نے اس سانحہ میں مجسٹریٹ جانچ کے احکامات دئے ہیں اور پولیس اور آبکاری محکمہ کے کئی افسران کو معطل کردیا ہے۔ غیر قانونی شراب کے خلاف اترپردیش حکومت تابڑتوڑ کارروائی کررہی ہے۔سہارنپور ضلع کے ناگل ، گاگلہیڑی اور دیوبند تھانہ حلقہ کے کئی گاوں میں جہاں دیر رات زہریلی شراب پینے سے اب تک 47 افراد کی جانیں تلف ہوچکی ہیں ، وہیں 22 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ کے بعد ہفتہ کو سہارنپور کے ڈی ایم آلوک کمار اور ایس ایس پی دنیش کمار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 36 لوگوں ک

تازہ ترین