تازہ ترین

اترپردیش میں زہریلی شراب سے 70 لوگوں کی موت

لکھنؤ// اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں اب تک زہریلی شراب سے 70 لوگوں کی موت ہوچکی ہے حالانکہ ضلع انتظامیہ نے 46 افراد کے مرنے کی تصدیق کی ہے وہیں دوسری جانب کشی نگر میں 11لوگوں نے زہریلی شراب کی وجہ سے دم توڑا ہے ۔ دونوں ہی اضلاع میں شراب پینے کے بعد حالت بگڑنے سے اسپتال میں علاج کے لئے آنے والے افراد کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔سہارنپور کے چیف میڈیکل افسر بی ایس سوڑھی نے یواین آئی سے بات چیت میں کہا کہ اسپتال میں زیر علاج 9 مزید لوگوں نے دم توڑ دیا جن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ زہریلی شراب کی وجہ سے بیمار لوگوں کے اسپتال پہنچنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے جن کے علاج کے لئے مناسب انتظام کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آلوک پانڈے اور سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار پی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زہریلی شراب سے مرنے والوں کی تع

بدعنوانوں کیلئے کوئی رعایت نہیں، این آر او دینا ملک سے غداری :عمران خان

کراچی// وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ آج کل این آر او کی بہت بات چیت ہورہی ہے، این آر او کا مطلب بڑے مجرموں کا معاف کرنا ہوتا ہے، ملک کو 2 این آر او نے تاریخی نقصان پہنچایا اور آج ملک کے حالات کی وجہ یہی این آر او تھے۔صوبہ پنجاب میں ننکانہ صاحب کے علاقے بلوکی میں پودہ لگا کر ’پلانٹ فار پاکستان‘ مہم کے آغاز کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک این آر او جنرل (ر) پرویز مشرف نے سال 2000 میں نواز شریف کو دیا، جس میں ان کی کرپشن کا کیس حدیبیہ پیپرز ملز کو روکا گیا اور انہیں ملک سے باہر جانے دیا گیا تاکہ پرویز مشرف کی کرسی خطرے میں نہ ہو جبکہ دوسری جانب آصف علی زرداری کے سوئس کیس پر 2 ارب روپے خرچ کیا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ لندن میں سرِ محل کا کیس ہوا جو پاکستانی حکومت جیت گئی لیکن این آر او پر دستخط کیے گئے تھے اس لیے اس کیس کو بھی چھوڑ

شہریت ترمیمی بل سے آسام اور شمال مشرق کے لوگوں کو نقصان نہیں ہوگا :مودی

گوہاٹی، 9 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی حکومت کے ذریعہ پیش کردہ شہریت ترمیمی بل سے آسام اور شمال مشرقی ریاستوں کے مفادات کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔مسٹر مودی نے یہاں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ کچھ لوگ اور سیاسی جماعتیں غلط تشہیر اور شہریت ترمیمی بل کے بارے میں بے بنیاد خبریں پھیلانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بل کا تعلق صرف شمال مشرقی علاقہ یا آسام سے نہیں ہے ۔ خیال رہے کہ اس بل کو پارلیمنٹ کے رواں اجلاس کے دوران 12فروری کو راجیہ سبھا میں پیش کئے جانے کی امید ہے لیکن اس بات کا خدشہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اس بل کی سخت مخالفت کریں گی۔انہوں نے کہا ‘اس کا تعلق ماں بھارتی میں اعتماد رکھنے والے اور ان کا احترام کرنے والے ملک کے تمام لوگوں سے ہے ۔ یہ بل پڑوسی ملکوں سے جان بچاکر اور اپنے مذہب کو برقرار رکھنے کے لئے بھاگ کر ا

مودی کی نیت اور ایمان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا :راج ناتھ سنگھ

پٹنہ// بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی ) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج اپوزیشن پر رافیل سودے کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کوئی ایسانہیں جو وزیراعظم نریندر مودی کی نیت اور ان کے ایمان پر انگلی اٹھاسکے ۔ مسٹر سنگھ نے یہاں ادھیویشن بھون میں منعقدہ [؟] بھارت کے من کی بات مودی کے ساتھ [؟] پروگرام میں اسکالروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ [؟] میں نے سیاست میں کبھی کسی پربے بنیاد الزام عائد نہیں کیا ہے اور زبان اور الفاظ کی حدود کا ہمیشہ خیال رکھا ہے ۔ میں نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے ۔ میں وزیراعظم نریندر مودی کو سالوں سے جانتاہوں ۔ ہم نے مل کر ساتھ ساتھ کام کیا ہے ۔ ان پر آپ دیگر جو بھی الزام لگانا ہے لگاسکتے ہیں کہ مودی جی نے کام کم کیا ، کام زیادہ کیا ، ان کومزید کام کرنا چاہئے لیکن کوئی مائی کا لال ان کی نیت اور اور ان کے ایمان