تازہ ترین

چوکیدار ایک بھی چور کو نہیں چھوڑے گا:مودی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر وکیلوں کے ذریعہ سے اجودھیا معاملے میں عدالتی عمل میں رخنہ ڈال کر فیصلے میں تاخیر کرانے کا الزام لگایا ہے ۔مسٹر مودی نے یہاں رام لیلا میدان میں بی جے پی کے قومی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا ‘‘ کانگریس اپنے وکیلوں کے ذریعہ سے عدالتی عمل میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے ۔ کانگریس نہیں چاہتی کہ اجودھیا مسئلے کا حل نکلے ۔’’ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف تحریک مواخذہ لانے کی بھی کوشش کی تاکہ اس معاملے میں فیصلے میں تاخیر ہو۔’’انہوں نے بی جے پی کارکنوں سے کہا کہ آپ کو کانگریس کا یہ رویہ بھولنا نہیں ہے اور کسی کو بھولنے بھی نہیں دینا ہے ۔ادھر مودی نے کانگریس کی زیرقیادت سابقہ ترقی پسند اتحاد حکومتوں پر  بدعنوانی اور اداروں کے غلط استعمال کے الزامات عائد کرتے ہوئے   کہا کہ

بھارت 2021ء میں اپنا پہلا انسان بردار راکٹ خلا میں بھیجے گا

نئی دہلی//بھارتی خلائی ادارے کے سربراہ کے سیوان نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ دسمبر 2020 اور جولائی 2021 کے درمیان خلائی مہمات روانہ کرے گا۔ جس کے بعد ان کا ہدف دسمبر 2021 تک خلا میں انسانی مشن بھیجنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بہت ممکن ہے کہ خلا میں بھیجے جانے والے بھارت کے پہلے مشن میں ایک خاتون خلانورد بھی شامل ہو۔خلائی ادارے کے سربراہ نے   بتایا کہ خلابازوں کی ابتدائی تربیت بھارت میں جب کہ ایڈوانس ٹریننگ روس میں ہو گی۔پچھلے سال بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر میں یہ اعلان کیا تھا کہ بھارت 2022 میں اپنے 75 ویں یوم آزادی موقع پر خلا میں جو راکٹ بھیجے گا اس میں بھارت کا ایک بیٹا اور بیٹی بھی سوار ہو گی جو اس سفر میں قومی جھنڈا لے کر جائیں گے۔اطلاعات کے مطابق خلا میں انسان لے جانے والے راکٹ گگیان کا انسانی عملہ تین افراد پر مشتمل ہو گا اور وہ 7 دن تک

رافیل کی فراہمی ستمبر سے شروع ہوگی

نئی دہلی//وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے رافیل کو دنیا کے بہترین جنگی طیاروں میں سے ایک بتاتے ہوئے آج کہا کہ اس کی فراہمی رواں برس ستمبر سے شروع ہوجائے گی۔محترمہ سیتا رمن نے یہاں رام لیلا میدان میں بی جے پی کے قومی کنونشن کے دوسرے دن روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کی سیاسی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ رافیل دنیاکے بہترین جنگی طیاروں میں سے ایک ہے اور مودی حکومت نے اس کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے 36 رافیل طیاروں کے دو اسکواڈرن کو منظوری دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رواں برس ستمبر میں رافیل کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔رافیل سودے میں حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پرمسلسل بد عنوانی کا الزام عائد کرنے والی کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ کانگریس نے 10 سال تک اس سودے کو زیر التویٰ رکھا کیونکہ اسے وہ نہیں مل رہا تھا، جو وہ چاہتی تھی۔ انہوں ن

اعلی ذاتوں کو 10%فیصد ریزرویشن کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کا

چنئی //تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر جے اسلم باشاہ نے بی جے پی حکومت کی جانب اقتصادی طور پر کمزور اعلی ذاتوں کو 10%فیصد ریزرویشن دینے کیلئے عجلت میں ترمیمی بل منظور کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کا مذکورہ اقدام سراسر سیاسی ڈرامہ بازی ہے اور آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اعلی ذاتوں کے ووٹوں کو حاصل کرنے کیلئے بچھایا گیا ایک جال ہے اور خاص طور سے ملک کا سب سے بڑا گھپلہ رافائیل ڈیل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ اس بل کی منظوری سے یہ بات صاف ظاہر ہے کہ حال ہی میں تین ریاستی اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد بی جے پی بری طرح بوکھلائی ہوئی ہے اور کسی بھی طرح امسال ہونے والے عام انتخابات میں اپنے آپ کو کراری شکست سے بچانے کیلئے اعلی ذاتوں کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ بی جے پی حکومت کا یہ اقدام حیرت انگیز اور مضحکہ خیز