تازہ ترین

شیخ محمدعبداللہ کی برسی پرراجوری ،تھنہ منڈی ،سرنکوٹ اورپونچھ میں تقریبات کااہتمام

 راجوری //نیشنل کانفرنس نے راجوری میں شیخ محمدعبداللہ کوخراج عقیدت پیش کیاجس میں آنجہانی لیڈرکی سیاسی وسماجی خدمات کویادکرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اس دوران تقریب میںمقررین نے کہاکہ مرحوم شیخ محمدعبداللہ بلالحاظ مذہب وملت پسماندہ ،غرباء، دلت اور دبے کچلے سماج کے مسیحاتھے۔ ان کی لڑائی زندگی بھررجعت پسند اورفرقہ پرست طاقتوں سے رہی۔وہ مساوات اورمذہبی رواداری کے حامی تھے اورتاریخ گواہ ہے کہ وہ کبھی دوقوموں کی تھیوری کے آگے نہیں جھکے۔ 1947 کے خونی اورہولناک پرآشوب دورمیں چٹان کی طرح ڈٹے اوراپنے کارکنان کی جانی قربانیاں دیکربھی اقلیتوں کاکشمیرکے اندرمکمل تحفظ کیا۔راشترپتامہاتماگاندھی جی کوروشنی اورامن کی کرن جلتی ہوئی کشمیرمیں ہی نظرآئی تھی۔حصول اقتدار کے قلیل سے پانچ سال کے دورمیں ان کی سرکارنے وہ انقلابی اقدام اٹھائے جس سے ان کانام رہتی دنیاتک منوررہے گا۔ فیوڈل ازم ،جاگی

ریاست کے تشخص کے ساتھ چھیڑچھاڑقابل قبول نہیں:اعجازجان

پونچھ//نیشنل کانفرنس پونچھ اکائی نے  صوبائی صدریوتھ نیشنل کانفرنس اعجاز احمد جان کی رہا ئش گاہ  پر مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے 113ویں یوم پیدائش پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پارٹی کے زعماء نے شیخ محمد عبداللہ کی سیاسی و سماجی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے ریاست کی عوام کے حقوق کے لئے اس دور کی حکومت اور شخصی راج کی اینٹ سے اینٹ بجادی تھی۔ نیشنل کانفرنس یوتھ کے صوبائی صدراعجاز ااحمد جان نے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ زرعی اصلاحات سمیت ریاست کی تعمیر و ترقی کے لئے مرحوم نے بیش بہا خدمات انجام دیں۔اْنہوں نے کہا کہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین عمل یہ ہوگا کہ ریاستی عوام کی بہبود اور ریاست میں امن ، بھائی چارے ، رواداری اور تعمیر و ترقی کے جذبے کو اپنایا جائے۔انہ

مہلوک فوجی اہلکاروجے کمار کوخراج عقیدت پیش کیاگیا

پونچھ//ڈیرہ کی گلی کے مقام پرجنگجوئوں کے  حملے کے دوران جان بحق  ہوئے وجے کمار پھول کی برسی کے موقعہ پرتقریب کااہتمام کیاگیا۔اس دوران تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پونچھ مہمان خصوصی اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ مہمان اعزازی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ یہ تقریب بار ایسوسیشن پونچھ، میونسپل کونسل پونچھ اور عوام ونچھ کی باہمی اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں مہلوک فوجی اہلکار کے اہل خانہ کے علاوہ جب پونچھ کے معزز شہریوں اور بار ایسوسی ایشن کے ممبران اور عہدید اروں نے شرکت کی۔اس دوران آنجہانی وجے کمارکی یادگار پر پھول مالائیں چڑھاکرانہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقعہ پروجے کمار پھول کی اہلیہ نے خطاب کرتے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر ایک نیک انسان تھے جنہوں نے اپنے اصولوں پر اپنی زندگی قربان کر دی۔ انہوں نے اس تقریب میں شامل تمام معزز شہریوں اور مہمانان گر

پمروٹ میں پیر جماعت علی شاہ بخاری کا سالانہ عرس منایا گیا

 سرنکوٹ// پمروٹ میں پیر جماعت علی شاہ بخاری کا سالانہ عرس شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا جہاں پر پیر متو شاہ بخاری درگاہ کے سجادہ نشین ،سید مشتاق احمد بخاری ،پیر حبیب اللہ شاہ بخاری درگاہ کے سجادہ نشین پیر سرفراز شاہ بخاری کی نگرانی میں عرس کا پروگرام کیا گیا۔عرس ہذامیںبھاری تعدادمیں عقیدت مندوں نے شمولیت اختیار کی اورخطہ راجوری پونچھ کہ ہر علاقہ سے عقیدت مندوں اپنی حاضری دی۔ اس موقعہ پر درگاہ پیر متو شاہ بخاری کے سجادہ نشین سید مشتاق احمد شاہ بخاری نے کہا کہ یہ اللہ کے نیک اور برگزیدہ بندے تھے۔ جنھوں نے سیاست میں اپنا قدم رکھا اور پندرہ سال تک ایم ایل اے رہے جبکہ ان کی عوام  دینی خدمات سماج معاشرے بہت بلند تھیں اور پیر جماعت علی شاہ بخاری دینی خدمات کے ساتھ ساتھ غریب پرور بھی تھے۔ کبھی بھی اپنی خیات میں کسی کو تنگ نہیں بلکہ مصیبت سہہ کر دوسروں کے لیے حاضر ہو جاتے تھے۔ اس موقع

ٹریکٹرسڑک حادثہ میں تین افرادزخمی

راجوری//بڈھون سے ڈھانگری کی طرف جارہاایک ٹریکٹر جمولہ پل کے نزدیک ڈرائیورکے قابوسے باہرہوکرکھیتوں میں جاگراجس کی وجہ سے تین افرادزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ٹریکٹرپرسوارتین افرادزخمی ہوگئے جنھیں ضلع ہسپتال راجوری پہنچایاگیاجہاں ان کاعلاج چل رہاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت محمدطارق ولد گلزار حسین ساکن بڈھون ،غلام رسول ولد فرمان علی ساکن بڈھون اورمحمدریاض ساکن بڈھون کے پرکی گئی ہے۔پولیس نے معاملہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔  

ہرنی میں عوامی میٹنگ کاانعقاد

پونچھ//راشٹریہ رائفلز کی جانب سے پونچھ کی تحصیل مینڈھرکے ہرنی گائوں میں عوامی میٹنگ کاانعقاد کیاگیاجس میں کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران لوگوں کودرپیش مسائل پرتفصیلی غوروخوض کیاگیا۔اس موقعہ پر مقررین فوج ،پولیس اورعوام کے روابط کومضبوط کرنے پرزوردیاگیاتاکہ علاقہ میں امن کی برقراریت کویقینی بنایاجاسکے۔  

سرپنچ لورن چوہدری ماسٹر کامران چوہدری کی پی ڈی پی میں شمولیت کا دعویٰ

منڈی// تحصیل منڈی کے لورن علاقہ سے حالیہ پنچایتی انتخابات میں کامیاب ہوئے سرپنچ چوہدری کامران نے ممبر اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے کی سربراہی میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت نیشنل کانفرنس جماعت کو خیر آباد کر کے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ پی ڈی پی کی جانب سے جاری پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی پی پونچھ کو اس وقت بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب منڈی لورن سے نو منتخب سرپنچ ماسٹر کامران چوہدری اپنے تمام ساتھیوں کے ہمراہ ممبر اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کو چھوڑ کر پی ڈی پی میں شامل ہوئے جس سے علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑگئی ۔ بیان کے مطابق  ماسٹر چوہدری کامران نیشنل کانفرنس کے سینئرلیڈروں میں ہوتاتھا۔ انہوں نے کہا میں پی ڈی پی کے ترقیاتی کام اور شاہ محمد تانترے کا پیار اور خلوص دیکھ کر پارٹی میں شامل ہوا کیونکہ نیشنل کانفرنس سے لوگوں کو نفرت ہوگ ہے اور 

مزید خبرں

پنچایت تمی کے دووارڈوں میں ووٹنگ آج پونچھ//پونچھ ضلع کی پنچایت گورسائی تمی کے دووارڈوں میں سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق منگل کے روزپنچایت گورسائی تمی کے دووارڈوں میں ووٹ ڈالے گئے تھے لیکن بوتھوں پرقبضہ کے الزامات کے بعدانتخابات کومنسوخ کردیاتھا۔ا س بارے میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادوجوضلع پنچایت افسربھی ہیں نے کہاکہ وارڈنمبر5 اور6 پنچایت گورسائی تمی میں الیکشن کومعطل کرنے کافیصلہ منگل کے روزلیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ووٹنگ آج ہونے جارہی ہے اورپولنگ سٹیشنوں کوتبدیل کیاگیاہے جبکہ گنتی جڑاں والی گلی میں ہوگی۔ڈی سی نے بتایاکہ انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔   شکست خوردہ اُمیدواروں کاانتظامیہ پرالزام  گنتی کیلئے خاطرخواہ انتظامات نہیں کیے گئے تھے جاوید اقبال مینڈھر//پنچائتی انتخابات کے سلسلہ میں کئی ل