تازہ ترین

چودھری سلام دین کاانتقال ،نمازجنازہ میں بھاری تعدادمیں لوگوں کی شمولیت

راجوری// ضلع راجوری کے علاقہ رہان سے تعلق رکھنے والی مشہور سماجی شخصیت سابق تحصیلدار حاجی سلام دین بدھ کے روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ مرحوم نے اپنی زندگی کی آخری سانس رہان میں اپنی رہائش گاہ پر لیں۔ قابل ذکر ہے کہ مرحوم سلام دین ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر شاہد اقبال اور معروف صحافی ظفر چودھری کے والد اور ممبر اسمبلی درہال و سابق وزیر چودھری ذوالفقار علی کے بہنوئی بھی تھے۔ چودھری سلام دین کی وفات پر سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے علاوہ متعدد سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم حاجی سلام دین کوجمعرات کو ان کے آبائی گاؤں رہان میں بعد نماز ظہر ہزاروں پرنم آنکھوں کے سامنیسپرد خاک کیا گیا۔ انکے نماز جنازہ میں ضلع بھر کے ساتھ ساتھ ریاست کی دیگر علاقوں سے آے ہوئے افراد کی بھاری تعدادنے شرکت کی۔  جامعہ ضیاء الاسل

منگناڑ میں پولیس کاعوامی دربار، لوگوں سے معاشرہ کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے تعاون طلب

پونچھ //ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے کی ہدایت پر ڈی وائی ایس ہی ہیڈ کواٹر پونچھ محمدنوازکھانڈے اور ایس ایچ او پونچھ انظر میر کی قیادت میں گاوں منگناڑ میں ایک عوامی دربار منعقد کیا جس میں مقامی لوگوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔اس دوران عوام نے اپنے مسائل افسران کے سامنے رکھتے ہوئے پانی راشن بجلی سڑک رابطہ اور دیگر شکایات کی جس کے بعد افسران نے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کے تمام مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچا کر ان کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔اس دوران دونوں افسران نے عوام کو ہدایت دی کہ وہ اپنے بچوں کو منشیات سے دور رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر اس وقت ضلع پونچھ میں منشیات کا کاروبار کر رہے ہیں جو بچوں کو نشے کا عادی بنا کر ان کی زندگی خراب کرنے پر تلے ہیں۔انہوں نے والدین سے گزارش کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور دیکھیں کہ اگر وہ گھر دے رہے ہیں یہاں زیادہ سو رہے ہ

لورن میں شبانہ آتشزدگی،چار منزلہ رہایشی مکان خاکستر

منڈی//تحصیل منڈی کے علاقہ لورن بیڑاں میں دیر رات گئے ایک چار منزلہ رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودارہوئی جس کی وجہ سے مکان اوراس میں موجودساٹھ ہزار نقد اور کچھ زیورات بھی جل کر راکھ ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق منڈی صدر مقام سے تیرہ کلو میٹر دوری پر واقعہ لورن بیڑاں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو محمد رفیق ولد غلام احمد کے چار منزلہ رہایشی مکان میں اچانک آتشزدگی کی واردات پیش آئی جس کے نتیجے میں مکان کی چاروں منزلیں جل کر تباہ ہوگئیں۔ اس آتشزدگی کی واردات  میں ساٹھ ہزار روپے نقدی کے علاوہ سونے اور چاندی کے زیورات بھی جل کر راکھ ہو گئے ۔آگ کی واردات 2.30 پیش آئی۔ ایس ایچ او لورن شکیل منہاس نے واقع کے حوالے سے کشمیر اعظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو آتشزدگی کی وارداد پیش آئی ۔انہوں نے کہا کہ محمد رفیق کا بھائی منظور احمد جو کہ میراذاتی محافظ ب

آرمی کمانڈرکاپونچھ کی اگلی چوکیوں کادورہ

پونچھ//آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیرسنگھ نے دیوالی کے موقعہ پروائٹ نائٹ کارپس کمانڈرکے لیفٹیننٹ پرمجیت سنگھ کے ہمراہ پونچھ کی اگلی چوکیوں کادورہ کرکے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی۔اس دوران سرحد پرسخت تنائوکے دوران فوجی اہلکاروں نے جوش وجذبے کے ساتھ روشنی کاتہواردیوالی منایا۔اس دوران کمانڈرنے سرحدپرآپریشنل تیاریوں کاجائزہ لیااوربعدمیں فوجی جوانوں نے مل کرروشنیوں کاتہوار دیوالی منایا۔اس دوران آرمی کمانڈرنے جوانوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں اورمستعدرہنے پرزوردیا۔فوجی ذرائع کے مطابق سرحدوں پرفوج پوری طرح چوکس ہے اورپاکستان کی ہرعزائم کوناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرحدوں پرفوج کے جوان عقابی نگاہیں جمائے ہوئے ہیں۔اس دوران جوانوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ یہ معمول کے دنوں سے عام ہوتاہے ۔  

فوج کے زیراہتمام منڈی میں تقریب ، بچوں کے لئے کتابیں فراہم کی گئیں

منڈی// تحصیل صدر مقام منڈی میں رومیو فورس کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں جی او سی رومیو فورس پی ایس باجوا، برگیڈ کمانڈر ایس کارتیکے, تحصیلدار منڈی ظہیر احمد رانا کے علاوہ تحصیل کے گرد و نوا ح سے متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی - اس پروگرام کے منعقد کرنے کا اصل مقصد تحصیل میں زیرِ تعلیم بچّوں اور نوجوانوں کے لئے ایسی کتابیں میسر کروانا تھیں جو اعلیٰ سطح کے امتحانات کے لئے بیش قیمتی ہیں لیکن بچّوں اور نوجوانوں کے پاس متعدد وجوہات کے باعث دستیاب نہیں ہیں - اس موقع پر تحصیلدار منڈی ظہیر احمد رانا نے استقبالیہ خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے رومیو فورس کے اعلیٰ آفیسران سے اپیل کی تھی کہ وہ کتب خانہ کے لئے متعدد ضروری کتابیں فراہم کرنے میں مدد کریں جس کے بعد ایک ہفتہ کے اندر ہی ان کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ ہم جلد ہی کتابیں فراہم کریں گے تاکہ وہ بچّے جو کسی سبب سے اعلیٰ تعلیم حاص

دوداسن بالامیں آتشزدگی کی واردات ،2 مویشی ہلاک

راجوری//راجوری کے دوداسن بالاگائوں میں آتشزدگی کی ایک واردات میں دومویشی ہلاک جبکہ دوگاڑیوں سمیت لاکھوں روپے کاسامان خاکسترہوگیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز محمدصادق ولدبالاساکن دوداسن تحصیل تھنہ منڈی راجوری کے مویشی خانے میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ دوبیل شیڈکے اندرہلاک ہوگئے اوردوموٹرسائیکل جوشیڈکے باہرپارک کیے ہوئے تھے بھی جل گئے تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔  

مزید خبرں

پولیس نے دومنشیات سمگلروں کوگرفتارکرلیا راجوری// منشیات کی خرید و فروخت کی روک تھام کے سلسلہ میں گزشتہ رات راجوری پولیس نے دو افراد کی تحویل سے غیر قانونی پائوڈر برآمد کرنے کا دعوی کیاہے۔ راجوری پولیس کی ایک ٹیم ایس ایچ او راجوری اعجاز حیدر کی قیادت،  ڈی ایس پی راجوری گووند رتن و آپریشن ڈی ایس پی راجوری  پرانوو مہاجن کی زیر نگرانی میں معمول کی گشت پر مرادپور کے قریب شاہراہ پر ناکا لگاے ہوئے تھی جس دوران ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران 40 گرام غیر قانونی پائوڈر ضبط کر لیا گیا جبکہ ڈرائیورسمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ پوچھ تاچھ کرنے پر ان کی شناخت عمران خان ولد نظیر حسین ساکن وارڈ نمبر 2 ملک مارکٹ راجوری اور محمد مختار ولد محمد یوسف ساکن وارڈ نمبر 4 راجوری ککے طورپر کی گئی ہے۔ گرفتار افراد نوشہرہ سے راجوری کی جانب ایک کار زیر نمبر JK02AF-069

تازہ ترین