موسم کی پہلی برفباری ،درجہ حرارت میں گراوٹ

راجوری//بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے جس کے مد نظر انتظامیہ نے مغل شاہراہ پر رات کے وقت سفر نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ذرائع کے مطابق راجوری اور پونچھ کے بالائی علاقوں میں اس موسم کی پہلی برفباری ہوئی جس سے نچلے علاقوں میں بھی سردی بڑھ گئی ہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیاہے ۔ذرائع نے بتایاکہ بدھل ،سمارٹ سر اور پیر گلی و دیگر بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق مغل شاہراہ پرپیر گلی میں اس موسم کی پہلی برفباری ہوئی تاہم یہ اتنی زیادہ نہیں تھی کہ گاڑیوں کی آمدورفت رک جاتی ۔ضلع انتظامیہ راجوری کے ایک افسر نے بتایاکہ پہاڑی علاقوں میںبرفباری ہوئی ہے جس کے مد نظر مغل شاہراہ پر ٹریفک کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے ۔رابطہ کرنے پر ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے نے بتایاکہ مغل شاہراہ پر رات کے وقت سفر کرنے سے لوگوں کو گریز کرناچاہئے اور وہ اپیل کرتے ہ

قصبہ پونچھ کے بالائی علاقے پانی سے محروم

پونچھ//پونچھ قصبہ کے ریڈیو سٹیشن اور قاضی موہڑہ کے بالائی علاقوں کی عوام پانی کی شدید قلت کاسامناکررہی ہے جس پر مقامی لوگ محکمہ پی ایچ ای کے افسران کے تئیں سخت برہم ہیں ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ بارہا حکام کو پانی کی سپلائی کرنے کی اپیل کی گئی مگر ان کی طرف سے کوئی اقدام نہیں کیاجارہا۔ریڈیو سٹیشن پونچھ کے ساتھ والی پہاڑی پر آباد لوگوں کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیاجس دوران انہوں نے کامسر پونچھ سڑک بند کر کے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین جن میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے ،نے کہا کہ عرصہ دراز سے وہ پانی کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن متعلقہ محکمہ کے افسران پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے ملازم اور افسر روز بہانے کرتے رہتے ہیںکہ بجلی نہیں تو کبھی موٹر جل گئی ہے ۔ان کاکہناتھا کہ اس علاقہ کی خواتین کو دور دراز علاقوں سے اپنے سروں پر گھر کے

سرنکوٹ میں حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا،دریا میں بہہ جانے والے بچے بچالئے گئے

سرنکوٹ //سرنکوٹ کے کلر کٹل علاقے میں اس وقت ایک حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا جب دریا میں بہہ جانے والے دو بچوں کو چند گز کی دوری سے بحفاظت بچالیاگیا۔ گزشتہ روز کی بارشوں سے دریا کے پانی میں اضافہ ہوگیا تھا اور چونکہ بیلہ پوٹھہ میں کوئی پل بھی نہیں اس لئے یہ دونوں سکولی بچے جب لکڑی کے عارضی پل پر چڑھے تو دونوں نیچے پانی میں گر گئے تاہم مقامی لوگوں نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں ڈوب جانے سے بچالیا ۔مقامی شخص قمر دین راتھر نے بتایاکہ ان کے سامنے دونوں بچے پانی میں ڈوبنے لگے تھے کہ اتنے میں شور مچا اور لگ بھگ آدھے کلو میٹر دور سے انہیں پکڑ لیاگیا۔ان دونوں بچوں کو سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ لایاگیاہے جہاں ان کاطبی نگہداشت میں رکھاگیاہے ۔ ان کی شناخت رضوان احمد ولد محمد معروف اور مبین احمد ولد محمد خورشید ساکنان کلر کٹل کے طور پر ہوئی ہے ۔اس دوران ایس ڈی پی او سرنکوٹ ریاض احمد اور ایس ایچ او سوم راج

مینڈھر کالج کی طلباء یونین کے چنائو

مینڈھر //گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر کے طلباء و طالبات میں چنائو کروائے گئے جن کے ذریعہ ارم شفیق کو طالبات کی صدر جبکہ دلشاد چوہدری کو طلباء کے صدر چن لیاگیا۔انتخابات کالج کے پرنسپل پروفیسر شبیر حسین شاہ کی ہدایت پر ہوئے جس میں ڈاکٹر عبدالرئوف نے چیف الیکشن کمشنر کے فرائض انجام دیئے ۔اس دوران 35کلاس نمائندگان کا انتخاب عمل میں لایاگیااور پھر کلاس نمائندوں کے ووٹ سے کالج کیلئے طلباء و طالبات کے صدور کا انتخاب ہوا۔اس دوران بی ایس سی پانچویں سمسٹر کی ارم شفیق نے طالبات کا چنائو جیت لیا جبکہ دلشاد چوہدری طلباء کے صدر کے طور پر چنے گئے ۔کامیاب قرار پائے طلباء و طالبات کو ڈاکٹر عبدالرئوف نے مبارکباد پیش کی ۔وہیں کالج پرنسپل نے طلباء نمائندگان پر زور دیاکہ وہ دی گئی ذمہ داریوں کو بحسن خوبی انجام دیں ۔انہوں نے کہاکہ انتخابی عمل کامیابی سے انجام دینے پر وہ عملے کی سراہنا کرتے ہیں۔  

مینڈھر میں کوئز مقابلے کا اہتمام

مینڈھر//مینڈھر کے گورنمنٹ ہائی سکول سنگیوٹ میں فوج کی طرف سے کرنٹ افیئرز پر کوئز مقابلے کا اہتمام کیاگیا۔اس مقابلے میں بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی جنہیں مختلف زمروں میں بانٹاگیاتھا۔اس پروگرام کا اہتمام بچوں میں پنہاں صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے کیاگیا۔اس دوران فوج نے بتایاکہ ایسے پروگرام ہونے چاہئے تاکہ بچوں کے اندر چھپا ٹیلنٹ سامنے آسکے اور وہ کل کو مسابقتی امتحانات کیلئے تیار ہوسکیں ۔  

بوائز ہائراسکینڈری سکول سرنکوٹ کے سالانہ میگزین ’’آفتاب‘‘کا اجراء

 سرنکوٹ //بوائز ہائراسکینڈری سکول سرنکوٹ کی انتظامیہ نے سکول کا سالانہ میگزین ’آفتاب ‘جاری کیا۔اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں افسران کے ساتھ ساتھ مقامی معززین بھی موجو دتھے ۔میگزین میں سالانہ رپورٹ اور طلباء و تدریسی عملے کی ادبی تخلیقات کو شائع کیاگیاہے ۔تقریب میں ایڈیشنل ڈی سی پونچھ اے ایچ شیخ مہمان خصوصی جبکہ سابق آئی جی پی عبدالقیوم منہاس اور سابق ڈی سی خواجہ غلام احمد مہمان ذی وقار کے طور پر شریک ہوئے ۔اس موقعہ پر معززین این اے قریشی ، محمد اکرم منہاس، محمد افضل منہاس، زیڈ ای او سرنکوٹ ، زیڈ ای او بفلیاز و دیگران بھی موجو دتھے ۔مقررین نے سکول انتظامیہ کی میگزین کے اجراء کیلئے ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ادارتی عملے کے ارکان محمد یونس خان ، سید انجم حسین شاہ اور سید نصرت حسین شاہ نے بہترین کام کیاہے ۔اس موقعہ پر سکول کے پرنسپل مختار احمد منہاس نے سبھی مہمانوں

راجوری کالج کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

راجوری//گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری کے طلباء نے کچھ بیرونی عناصر کے کالج میں داخل ہوکر افراتفری مچانے پر احتجاج کیا جس دوران کھیورہ ۔چوہدری ناڑ سڑک ٹریفک کیلئے بند رہی ۔اس موقعہ پر مظاہرے میں شامل طلباء نے کہاکہ کچھ بیرونی عناصر کالج کے احاطے میں داخل ہوکر افراتفری مچاتے ہیں اور وہ کالج کے عملے کے ساتھ بدتمیزی بھی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے کو پولیس کے سامنے بھی پیش کیاگیا تاہم ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔بعدازآں پولیس کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی اوراس نے طلباء کو کارروائی کرنے کا یقین دلاکراحتجاج ختم کروایا۔   

مزید خبرں

ٹکر مارنے والافوجی ڈرائیور گرفتار رمیش کیسر   نوشہرہ//گزشتہ روز جموں پونچھ شاہراہ پر لمیڑی کے مقام پر مزدوروں کوٹکر مارنے والی فوجی گاڑی کے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لیکر اس کے خلاف کیس درج کیاہے ۔واضح رہے کہ گاڑی کی ٹکر سے ایک مزدور کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسرا زخمی ہے ۔ اس فوجی گاڑی نے اس وقت مزدوروں کو ٹکر ماردی جب وہ حادثے کا شکار ہوئے ایک ٹرک سے گرنے والے سیب جمع کرکے دوسری گاڑی میں بھر رہے تھے۔مرنے والے کی شناخت مکیش کمار ولد چمن لعل سکنہ تالا ٹانڈہ سندربنی کے طور پر ہوئی تھی ۔اس واقعہ کے فوری بعد فوجی گاڑی کاڈرائیور وہاں سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے اسے کالی دھار علاقے میں روک لیا اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیاگیا۔ فوجی گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 271زیر دفعات 279/304کے تحت مقدمہ درج ہواہے تاہم پولیس نے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔

تازہ ترین