تازہ ترین

میڈیکل بلاک منجاکوٹ کا باواآدم ہی نرالا

  منجاکوٹ//راجوری پونچھ کے دیگر علاقوں کی طرح میڈیکل بلاک منجاکوٹ میں بھی محکمہ صحت کا جنازہ نکلاہواہے جہاں طبی خدمات کی فراہمی کا اندازہ اس حقیقت سے ہوتاہے کہ میڈیکل افسران کی بارہ میں سے گیارہ اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں اور صرف ایک ہی اسامی پر ڈاکٹر تعینات ہے ۔منجاکوٹ میں چار پرائمری ہیلتھ سنٹر اور 43سب سنٹر ہیں جن کیلئے محکمہ صحت کی طرف سے میڈیکل افسران کی بارہ اسامیوں کو منظوری دی گئی ہے تاہم حیران کن اور افسوسناک بات یہ ہے کہ ان میں سے صرف ایک اسامی پر ڈاکٹر تعینات ہے اور گیارہ اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ منجاکوٹ بلاک ایک سرحدی علاقہ ہے جہاں لوگوں کو ہندوپاک افواج کے درمیان پائی جارہی کشیدگی کی وجہ سے خوف لاحق رہتاہے اور ساتھ ہی انہیں دیگر کئی طرح کے مسائل کاسامنا بھی کرناپڑتاہے ۔ مقامی سطح پر علاج کی کوئی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو علاج کی

سخت سیکورٹی انتظامات میں راجوری پونچھ میں بلدیاتی چنائو آج

  راجوری+پونچھ//سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ راجوری اور پونچھ کی سات میونسپل کمیٹیوں میں آج انتخابات ہورہے ہیں ۔چنائو کے پیش نظرپولیس ،سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس، سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ پولنگ عملہ سازو سامان سمیت پولنگ مراکز میں پہنچ گیاہے ۔راجوری میں سیکورٹی فورس کے اہلکار آئی ٹی آئی کمپلیکس میں جمع ہوئے جہاں سے انہیں ٹیموں کی شکل میں ضلع کی پانچ میونسپل کمیٹیوں کے مختلف پولنگ مراکز میں روانہ کیاگیا۔ان اہلکاروں کو مختلف علاقوں کو روانہ کرنے کے عمل کے وقت اے ڈی سی راجوری شیر سنگھ، اے سی ڈی اے ایچ قاضی ، سی ای او آر ڈی اے طاہر فردوس، اے آر ٹی او راجوری نیرج شرمااور دیگر افسران بھی آئی ٹی آئی کمپلیکس میں موجود رہے جبکہ ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد جو ضلع الیکشن افسر بھی ہیں ، نے بھی آئی ٹی آئی کمپلیکس کا دورہ کرکے اس عمل کا جائزہ لیا ۔ایک

یاسین انگلش اسکول منڈی میں دوروزہ تقریب منعقد

 منڈی// یاسین انگلش اسکول منڈی میں دو روزہ یومِ فن(دلکش2018) منایا گیا جس میں پہلے روز چھوٹے بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور دوسرے روز بڑی جماعتوں کے طلبا نے اپنی صلاحیتیں پیش کیں ۔تقریب میں بچوں کے والدین بھی شریک تھے ۔اس موقعہ پر سینئر صحافی اور ضلع جرنلسٹ ایسوسی ایشن پونچھ کے جنرل سیکریٹری عشرت حسین بٹ مہمانِ خصوصی کے طور پر شامل ہوئے جبکہ الحاج ممتاز احمد محمد دین خان اور شکیل احمد پرے بھی پروگرام میں موجود تھے ۔ پروگرام کے آغاز میں یاسین اسلامیہ ہائی اسکول پونچھ کے پرنسپل عبدالرحمٰن نے شرکاء کا استقبال کیا ۔انہوں نے کہاکہ والدین کے مشورے سے سکول کے تعلیمی معیار کو مزیدبہتر بنایاجائے گا۔اس دوران تمدنی پروگرام پیش کئے گئے ۔اپنے خطاب میں عشرت حسین بٹ نے استاد کی عظمت پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے سکول کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ2007 میں ضلع سطح پر یاسین انگلش اسکول فاؤنڈی

دو ہفتے سے بجلی ٹرانسفارمرخراب

 سرنکوٹ //سرنکوٹ کے علاقے لٹھونگ کانی ہوڑی میں بجلی ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث مقامی آبادی گھپ اندھیرے میں ہے۔وار ڈ نمبر ایک کے لوگوں نے بتایاکہ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے گھپ اندھیرے میں ہیں کیونکہ 25کے وی کا بجلی ٹرانسفارمر جل گیاتھا جس کی نہ مرمت کی گئی اور نہ ہی اس کی جگہ کوئی دوسرا ٹرانسفارمر نصب کیاگیاہے ۔مقامی شہریوں منظور حسین ، محمد شبیر ، نزاکت حسین اور محمد امین نے بتایاکہ انہیں سیاست کا شکار بنایاجارہاہے اور ایک ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے میں نہ جانے مزید کتنا وقت لگے گا۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے بغیر جہاں دیگر معمولات زندگی درہم برہم ہے وہیں بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہورہی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ وہ اے ای ای سرنکوٹ کے پاس بھی گئے تاہم انہوں نے کوئی غورو خوض نہیں کیااور اب وہ احتجاج کرنے پرمجبور ہورہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر ایک ہفتے کے اندراندر ٹرانسفارمر نصب نہ ہواتو وہ دھندک کے مقام

ڈگری کالج پونچھ کی طلباء یونین کے چنائو

  پونچھ//گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں نائب پرنسپل کی نگرانی میں طلباء یونین کے انتخابات منعقد ہوئے جس میں سب سے پہلے جماعت کے نمائندگان کو چنا گیا اور اس کے بعد ان کے ذریعہ سے کالج کے صدر کا انتخاب عمل میں آیا۔اس دوران 52 جماعت نمائندگان نے شیخ ضمیر اور شہزاد قریشی کے حق میں صدر کے عہدے کیلئے ووٹ ڈالے ۔اس مقابلہ میں ایک طرف جیت کے ساتھ شیخ ضمیر نے 39 جماعت نمائندگان کے ووٹ حاصل کئے اور وہ کالج کے صدر منتخب ہوگئے ۔ انتخابات میں محمد افضل چودھری اور سونالی شرما کو نائب صدر منتخب کیا گیا جبکہ توقیر خان جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔ اس کے علاوہ باقی اسامیاں کالج صدر کی جانب سے بعد میں نامزد گی کے ساتھ پُر کی جائیں گی۔نو منتخب شیخ ضمیر نے اپنے خطاب کے دوران نائب پرنسپل، سٹاف اور حمایت دینے والے ساتھیوں کا شکریہ اد اکیا اوریہ یقین دہانی کروائی کہ وہ اور ان کی ٹیم کالج کی ترقی کی خاطر مث

پردھان منتری آواس یوجنا مینڈھر میں کاغذوں تک محدود

  مینڈھر//مینڈھر کی تحصیل منکوٹ کا سرحدی علاقہ ناڑ غریب آبادی پر مشتمل ہے جہاں زیادہ تر لوگ آج بھی کچے اور مٹی کے مکانات میں زندگی بسر کررہے ہیں ۔مقامی آبادی کے مطابق یہاں90فیصد سے زیادہ مکانات کچے ہیں کیونکہ لوگوں کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ پکے مکانات بناسکیں ۔یہ علاقہ سرحد پر واقع ہے جہاں کے لوگوں کو ہندوپاک کشیدگی کے دوران گولہ باری کا خطرہ لاحق رہتاہے اور کچے مکان ہونے کے باعث وہ گھر کے اندر بھی محفوظ نہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ متعدد مرتبہ افسران نے انہیں یقین دلایاکہ ان کیلئے کالونیاں بنائی جائیں گی مگر ابھی تک کچھ نہیں ہوااور اسی طرح سے یہ اعلانات بھی کئے گئے پکے مکانات کی تعمیر میں مدد فراہم کی جائے گی مگر یہ اعلان بھی برائے نام ثابت ہوئے ہیں ۔مقامی آبادی کاکہناہے کہ انہیں آخری امید محکمہ دیہی ترقی سے تھی کہ محکمہ کے تحت چلائی جارہی سکیم پردھان منتری آواس یوجنا

مزید خبریں

پونچھ سے 20شہری سیرہند کیلئے روانہ  پونچھ //فوج کی طرف سے پونچھ کے بیس شہریوں کے ایک قافلے کو کیپسٹی بلڈنگ دورے پر ’سیر ہند‘کے تحت اجمیر، جے پور اور آگرہ بھیجاگیاہے ۔اس قافلے کے روانہ ہونے سے قبل ان شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے میجر جنرل سنجیو گروور جنرل افسر کمانڈنگ جے پور سب ایریا نے کہاکہ وہ واپس آکر امن اور بھائی چارے کا پیغام عام کریں ۔انہوں نے کہاکہ اس دورے کے دوران انہیں باہر کی ثقافت اور کلچر کے بارے میں پتہ چلے گا اور وہ وہاں اہم ثقافتی ورثہ دیکھ سکیں گے ۔انہوںنے بتایاکہ دورے کے دوران یہ شہری تینوں مقامات میں تاریخی عمارتوں کو دیکھ سکیں گے ۔   سڑک حادثے میں ایک زخمی  بختیار حسین    سرنکوٹ //جموں سے سرینگر جاتے ہوئے دیرہ گلی دنار کے مقام پر سڑک حادثے میں ایک تیس سالہ خاتون زخمی ہوگئی جسے علاج کیلئے سب ضلع ہسپتال سرنک